دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

دنیا سے کم ہوئی ہو گی۔[1] ایک رِوایَت میں اَلفاظ یوں ہیں کہ جب تک وہ اپنے دینی مُعَامَلے میں دُنْیَاوِی مُعَامَلے کو ترجیح نہ دیں گے۔ جب وہ ایسا کریں گے اور پھر کلمہ طیبہ (لَا اِلٰـهَ اِلَّا الله)پڑھیں گے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِرشَاد فرمائے گا: تم جھوٹے ہو، اِقْرَارِ توحید میں سچّے نہیں ۔[2]

الله کی بندے سے محبت

اَہْلِ بَیْت سے مَرْوِی ایک رِوایَت میں ہے کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی بندے کو پسند فرماتا ہے تو اسے آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے اور جب کسی سے حَد دَرَجَہ مَحبَّت فرماتا ہے تو اسے اِقْتِـنَا سے نوازتا ہے۔ عَرْض کی گئی: اِقْتِنَا سے کیا مُراد ہے؟ اِرشَاد فرمایا: اس کے اَہْل و عَیال باقی رہنے دیتا ہے نہ مال۔[3]

الله کی بندے سے ناراضی

اَہْلِ کِتاب سے مَنْقُول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے کسی وَلِی کی جانِب وَحِی فرمائی:اس بات سے ڈر کہ جب میں تجھ سے ناراض ہو جاؤں اور تو میری نَظَر سے اس طرح گِر جائے کہ میں تجھ پر دنیا اُنڈیل دوں۔

تمام نیکیوں کا جامع عَمَل

مَنْقُول ہے کہ دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنے کے عِلاوہ کوئی بھی نیک عَمَل ایسا نہیں جو تمام نیکیوں کا جامِع ہو۔

چنانچہ کسی صحابی کا قول ہے کہ ہم نے ہر قِسْم کے نیک عَمَل کی پَیروی کی مگر اُمُورِ آخِرَت میں دنیا میں زُہْد اپنانے سے بڑھ کر کوئی عَمَل نہیں دیکھا۔[4]

کسی صحابی نے اوّلین تابعین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین سے اِرشَاد فرمایا:تم اگرچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صحابہ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے بڑھ کر عَمَل اور مُجاہَدہ کرنے والے ہو مگر پھر بھی وہ تم سے بہتر تھے۔ عَرْض کی گئی: وہ کیسے؟ فرمایا:وہ تم سے زیادہ دنیا میں زُہْد کا دامَن تھامے ہوئے تھے۔[5]

سب سے زیاده دین كی مددگارشے

حضرت سَیِّدُنا لقمان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی اپنے شہزادے کو کی گئی وَصیتوں میں ہے:جان لو! دین پر سب سے زیادہ مَدَد کرنے والی شے دنیا میں زُہْد اِخْتِیار کرنا ہے۔[6]

زہد سے حكمت پیدا ہوتی ہے

مَنْقُول ہے کہ جو دنیا میں 40 دن زُہْد اِخْتِیار کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے دِل میں حِکْمَت کے چشمے پیدا فرما دیتا ہے، پھر ان چشموں کو اس کی زبان سے جارِی فرما دیتا ہے۔[7]

ایک رِوایَت میں ہے:جب تم کسی بندے کو دیکھو کہ اسے خاموشی اور دنیا میں زُہْد کی دولت سے مالا مال کیا گیا ہے تو اس کی قُرْبَت حاصِل کرو کہ وہ حِکْمَت کی باتیں بتائے گا۔[8] چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًاؕ- (پ ۳، البقرة:۲۶۹)

ترجمۂ کنز الایمان:اور جسے حِكْمَت ملی اسے بَہُت بھلائی ملی۔

غمِ دنیا کی نحوست

مذکورہ تمام باتیں رِوایات میں مَرْوِی ہیں۔ جیسا کہ مَرْوِی ہے کہ جس نے اس حال میں صُبْح کی کہ اسے دنیا کا غَم لاحِق تھا تو ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے مُعَامَلے کو مُنْتَشِر فرما دیتا ہے٭اس کے مال کو اس پر بکھیر دیتا ہے٭اس کے فَقْر کو اس کی آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے٭ دنیا اس کے پاس اتنی ہی مِقْدَار میں آتی ہے جو اس کی تقدیر میں لکھ دی گئی ہے۔

فکرِ آخرت کی برکت

 البتہ! جو شخص اس حال میں صُبْح کرتا ہے کہ اسے آخِرَت کی فِکْر لاحِق ہوتی ہے تو ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی فِکْروں کو یَکْسُو فرما دیتا ہے٭اس کے مال کو اس پر جَمْع کر دیتا ہے٭اس کے دِل میں غِنا ڈال دیتا ہے اور ٭دنیا اس کے پاس ناک رگڑتی ہوئی آتی ہے۔[9]

اسی مَفہوم میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

 



[1]………معجم اوسط ، ۴/ ۱۱۷ ، حدیث:  ۵۴۰۸ ،  بتغیر

نوادر الاصول  ،  الاصل الخامس عشر والمائتان ، ۲/ ۷۸۴ ، حدیث:  ۱۰۹۱ ،  بتغیرقلیل

[2]………نوادر الاصول  ،  الاصل الخامس عشر والمائتان ، ۲/ ۷۸۴ ، حدیث:  ۱۰۹۰

الزهد لابن ابی عاصم ،  ص۱۱۵ ،  حدیث:  ۲۸۸

[3]………حلية الاولياء ،  مقدمة المصنف ، ۱/ ۵۸ ، حدیث:  ۵۶ ، بتغیر

الآحاد والمثانی لابن ابی عاصم ،  ۴/ ۴۵۵ ، حدیث:  ۲۴۹۹ ، بتغیر

[4]………الزھد لابی داود ،  من اخبار ابی واقد ، ص۳۲۲ ،  حدیث:  ۳۸۵        

[5]………الزهدلابن المبارك ،  باب فضل ذكر اللہ ، ص۱۷۳ ،  حديث:  ۵۰۱

[6]………الزهدلابن المبارك ،  باب فضل ذكر اللہ ، ص۳۷۳ ، حديث:  ۱۰۵۹ ، بتغیرقلیل

[7]………الكامل فی ضعفاء الرجال ،  ۶/ ۵۳۳ ، الرقم:  ۱۴۵۷ ،  عبد الملک بن مھران الرفاعی ، بدون:  وانطق بھا لسانه

حلية الاولياء ،  محمد بن على الباقر ، ۳ / ۲۲۳ ، حدیث:  ۳۷۷۹ ، بتغیر

[8]………ابن ماجه ،  كتاب الزهد ،  باب الزهد فی الدنيا ، ۴/ ۴۲۲ ، حدیث:  ۴۱۰۴  ، بدون:  صمتاً

[9]………ابن ماجه ،  کتاب الزھد ،  باب الھم بالدنیا ، ۴/ ۴۲۴$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن