دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:

بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ(۶۳)(پ ۱۸، المؤمنون:۶۳)

ترجمۂ کنز الایمان:بلکہ ان کے دل اس سے غَفْلَت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جُدا ہیں جنہیں وہ کر رہے ہیں۔

یعنی وہ اس وَقْت نیک کاموں کے بجائے دیگر غیر ضَروری کاموں کی بجاآوری میں مَصروف ہیں اور عنقریب عمر کے آخری حِصّے میں نیک اَعمال کرنے لگیں گے۔

ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:

وَ بَدَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمْ یَكُوْنُوْا یَحْتَسِبُوْنَ(۴۷) (پ ۲۴، الزمر:۴۷)                   

ترجمۂ کنز الایمان:اور انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہِر ہوئی جو ان کے خَیال میں نہ تھی۔

یعنی اپنے خَیال کے مُطابِق نیک اَعمال سر اَنْجَام دیتے ہیں مگر جب ان کا مُحَاسَبہ ہوتا ہے تو اپنے ان نیک اَعمال کو گناہ پاتے ہیں۔ ایک مَقام پر اِرشَاد فرمایا:

اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَؕ(۱۰۶) (پ ۱۷، الانبیآء:۱۰۶)

ترجمۂ کنز الایمان:بے شک یہ قرآن کافی ہے عِبَادَت والوں کو۔

 (صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)مذکورہ تمام آیاتِ مُبارَکہ آیاتِ خوف ہیں، یہ سب مُحْکَم آیات ہیں، ان میں کوئی حکْم بیان کیا گیا ہے نہ کسی قِسْم کی زَجْر و تَوبِیْخ ، بلکہ ان میں اَزَلی فیصلوں اور اُخْرَوِی خاتِموں کے مُتعلِّق بیان کیا گیا ہے۔یہ آیات غیب کے رازوں،سمجھ سے بالاتَر، دِلوں کو ڈرانے والی، نُفُوس کو زَجْر و تَوبِیْخ  کرنے والی اور عَقْلوں کو بینائی عَطا کرنے والی ان باتوں پر مُشْتَمِل ہیں جن تک رَسائی صِرف اَہْلِ قُلُوب کو ہے، نیز ان آیاتِ بینات کا تعلّق ان آیات سے ہے جو مَقامِ عَرْش و اِعراف تک رَسائی حاصِل کرنے والے اَہْلِ اَشراف کو (حقیقت و مَعْرِفَتِ خداوندی سے)آگاہ کرتی ہیں۔

کسی کے ایمان پر خاتمے کی گواہی دینا

ایک عارِف فرماتے ہیں:مجھے کسی کے مُتَعَلِّق یہ معلوم ہو کہ وہ 50سال سے توحید پر قائم ہے، پھر میرے اور اس کے درمیان کوئی سُتُون حائل ہوجائے اور اسی دوران وہ اس جَہانِ فانی سے کُوچ کر جائے تو میں قطعی طور پر اس کے اِیمان پر خاتِمے کی گواہی نہ دے پاؤں گا کیونکہ مجھے نہیں معلوم اس وَقْت اس کے دِل کی کَیْفِیَّت کیا تھی۔

سَیِّدُنا سَہل تُسْتَرِی کے خوف کے مُتَعلِّق چند فرامین

حضرت سیِّدُنا ابو محمد سَہْل تُسْتَرِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرمایا کرتے تھے:

٭ صِدِّیْقِیْن کو ہر وَقْت بُرے خاتِمے کا خوف لاحِق رہتا ہے،یہ فرمانِ باری تعالیٰ انہیں کے مُتَعَلّق ہے:

وَّ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ (پ۱۸،المؤمنون:۶۰)                                                                                                    ترجمۂ کنز الایمان:اور ان کے دِل ڈررہے ہیں۔

٭بندے کا خوف اسی وَقْت دُرُسْت ہو سکتا ہے جب وہ نیکیوں سے اسی طرح ڈرے جس طرح گناہوں سے ڈرتا ہے۔

٭ خوف کا سب سے اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ بندہ اپنے مُتَعَلِّق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَزَلی فیصلے سے ڈرتا رہے اور خِلافِ سنّت ایسا کام کرنے سے بھی بچے جو اسے کُفْر کی وادیوں میں دھکیل دے۔

٭ خوفِ تعظیم اَصْل میں اَزَل کے خوف کا مِیزان (یعنی ترازو) ہے۔

سلبِ ایمان کے متعلقاَسلاف کے اَقوال

٭ ایک عارِف فرماتے ہیں:اگر گھر کے دروازے پر مرتَبۂ شَہادَت مل رہا ہو جبکہ کمرے کے دروازے پر اِسلام پر موت مل رہی ہو تو میں اِسلام پر موت کو اِخْتِیار کروں گا۔عَرْض کی گئی: وہ کیوں؟ اِرشَاد فرمایا:اس لیے کہ میں نہیں جانتا کمرے اور گھر کے دروازوں کے درمیان میرا دِل کس بات کا مُشاہَدہ کرکے توحید سے بدل جائے۔

٭ حضرت سَیِّدُنا زُہَیر بن نعیم البابی [1]عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:مجھے میرے گناہوں کی زیادہ فکر نہیں، بلکہ مجھے تو اس شے کا ڈر ہے جو گناہوں سے بھی زیادہ بڑی ہے اور وہ یہ کہ مجھ سے توحید سَلْب کر لی جائے اور میری موت توحید پر نہ ہو۔

٭ حضرت سَیِّدُنا عبداللہبن مُبَارَک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالرَّازِق اپنی سَنَد کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص لوگوں سے الگ تھلگ رہتا، جہاں بھی ہوتا تنہا ہوتا۔ چنانچہ حضرت سَیِّدُنا ابو دردا رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ اس کے پاس تشریف لائے اور اِرشَاد فرمایا:میں تجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ تجھے کس شے نے لوگوں سے جُدا رہنے پر مجبور کیا ہے؟عَرْض کی:مجھے خَدْشَہ ہے کہ میرا اِیمان سَلْب ہو جائے اور مجھے اس کا اِحْسَاس تک نہ ہو۔ اِرشَاد فرمایا:کیا تم جانتے ہو کہ محلّے میں 100لوگ ایسے تھے جو تمہاری طرح خوف میں مبتلا تھے؟ اب ان کی تعداد کم ہوتے ہوتے صِرف 10رہ گئی ہے۔ راوی فرماتے ہیں:میں نے یہ بات اَہْلِ شام کے ایک شخص کو بتائی تو اس نے بتایا کہ وہ خوف میں مبتلا شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صحابی حضرت سَیِّدُنا شُرَحْبِیل بِنْ سِمْط رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ تھے۔ [2]

٭حضرت سیِّدُنا ابو دردا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قَسَم کھاکر فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص موت کے وَقْت اِیمان سَلْب ہونے سےبے خوف ہوتا ہے اس کا اِیمان سَلْب کرلیا جاتا



[1]………یہاں  قوت القلوب کے تقریباً تمام عربی نسخوں  (دار الکتب العلمیۃ بیروت ،  دار التراث مصر اور مرکز اہل السنۃ برکاتِ رَضا ہند)میں  زہیر بن نعیم البانی لکھا ہے جبکہ اصل میں  یہ البابی ہے ۔ حضرت سَیِّدُنا زُہیر بن نعیم البابی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی سجستان میں  پیدا ہوئے مگر ایامِ زِنْدَگی بصرہ میں  بسر کیے ، آپ کا وصال خلیفہ مامون الرشید کے دَور میں  ہوا۔

  (تھذیب التھذیب ،  حرف الزاء ،  زھیر بن نعیم البابی ،  ۱/  ۶۴۱)

[2]………الزهد لابن مبارك فى نسخته زائدا ، باب فى العزلة ،  ص۴ ،  حديث:  ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن