دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

مَایُوسی میں چلا جاتا۔اسی طرح اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے کو حُسْنِ ظَن کی دولت عَطا فرما کر اُنْسِیَّت کی راحَت عَطا نہ فرماتا تو پھر بھی بندہ عالَمِ مَایُوسی میں چلا جاتا۔ مگر جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی ہر شے کو حَالَتِ اِعْتِدَال اور حَالَتِ راحَت میں رکھنے والا ہو تو خوف و رِجا میں اِعْتِدَال کیونکر نہ ہو گا؟ اور  کَرْب میں راحَت کیونکر نہ ملے گی؟ رَضا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حِکْمَتِ بالِغَہ، اس کے عِلْمِ اَزَلی کا نَفاذ اور تقدیر کا اِجرا ہے۔ مَاشَآءَ اللهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِالله

مُشاہَدۂ توحید پر اثر

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)ہم نے جو باتیں ذِکْر کی ہیں ان میں ایک عِلْم ایسا بھی ہے جو مُشاہَدۂ توحید کے ذریعے حاصِل ہوتا ہے۔ خائفین کو اس مُشاہَدۂ توحید سے کم از کم دَرْج ذیل فائدے ضَرور حاصِل ہوتے ہیں:

٭… وہ اپنے اَعمال کی طرف دیکھنا چھوڑ دیتے ہیں۔

٭… اپنے عُلُوم پر ان کا اطمینان خَتْم ہو جاتا ہے۔

٭…ہر حال میں صِرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مُحتَاج رہتے ہیں۔

٭… ہر قِسْم کی فکروں اورغموں سے اپنا ناطہ ہمیشہ کے لیے توڑ لیتے ہیں۔

٭…ہرنفسانی وَصْف سے خود کو دُور کر لیتے ہیں۔

یہ ایک قوم کے مَقامات ہیں۔ اس صُورَت میں یہی خوف مذکورہ باتوں سے ان کی نجات کا سَبَب بن جاتا ہے، اس لیے کہ جس شخص کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خوف کی دولت سے مالا مال فرماتا ہے اس کے لیے اس نے تخویف (یعنی ڈرانے) کو اچانک پکڑ سے مَـحْفُوظ اور اپنی رَحْمَت و نَرْمی کا سَبَب قرار دیا ہے۔چنانچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے دَرْج ذیل فرمانِ عالیشان کی تفسیر میں مَرْوِی دو۲ اَقوال میں سے ایک قول میں ایسا ہی مَرْوِی ہے:

اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ(۴۵) (پ ۱۴، النحل:۴۵)                      

ترجمۂ کنز الایمان:تو کیا جو لوگ بُرے مَکر کرتے ہیں اس سے نہیں ڈرتے کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا انہیں وہاں سے عَذاب آئے جہاں سے انہیں خَبَر نہ ہو۔ 

اس کے بعد اِرشَادفرمایا:

اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍؕ-فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۴۷) (پ ۱۴، النحل:۴۷)                 

ترجمۂ کنز الایمان:یا انہیں نُقْصَان دیتے دیتے گرفتار کر لے کہ بے شک تمہارا رب نہایت مِہْربَان رَحْم والا ہے۔

رازِ ازل سے کون آگاہ ہے؟

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)یہاں یہ مُناسِب نہیں کہ ہم خاتِمہ اور اَزَلی خوف کے راز ظاہِر کر دیں، کیونکہ یہ راز اُن صِفات کے حقیقی مَعانی و مَفاہیم سے حاصِل ہوتے  ہیں جو ذاتِ حَق کی مَظْہَر ہوئیں تو ان سے نئے نئے اَفعال اور عَجَب اَنجام کا ظُہُور ہوا اور اُن صِفَات کو پَسِ پُشت ڈالنے والوں پر اَحْکام کا اِعادہ ہوا (یعنی انہیں دوبارہ اَحْکام یاددلائے گئے)۔

یہ راز اس کے لیے ہیں جس پر کَلِمَاتِ حَق ثابِت ہو چکے ہوں اور اس کے نصیب میں صِفاتِ اِلٰہی  کے رازوں کے مَفاہیم بھی لکھ دئیے گئے ہوں تاکہ وہ باطِنی اَوصَاف کے مُکاشَفہ تک رسائی حاصِل کر سکے۔ مگر اس بات کا حکْم دیا گیا ہے نہ اِجازَت، کیونکہ یہ واجِب نہیں کہ اس کا حکْم دیا جاتا اور نہ یہ مُباح ہے کہ اس کی اِجازَت دی جاتی۔ بلکہ یہ قُدْرَت کا ایک راز ہے جسے ظاہِر کرنے سے مَنْع کیا گیا ہے۔ اگر اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام بھی اس سے آگاہ نہ ہوتے تو انہیں اسے ظاہِر کرنے سے مَنْع کرتے ہوئے یہ نہ فرمایا جاتا کہ اسے ظاہِر نہ کرنا۔ اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے کو اس مُشاہَدے کے مَقام پر فائز فرما دے تو نہ صِرف اسے خَبَر کے مُشاہَدے سے مُسْتَغْنِی فرما دیتا ہے بلکہ اسے آثار کے مُتعلّق گفتگو سے بھی مَانُوس فرما دیتا ہے اور یہی وہ عِلْمِ نافِع ہے جس کا سِکھانے والا عَلَّامُ الْغُیوب خود ہےاور یہی وہ اَثَر ہے جس میں  تاثیر پیدا کرنے والا بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی ہے۔ چنانچہ اس کا فرمانِ عالیشان ہے:

وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ(۲)وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ- (پ ۲۸، الطلاق:۲، ۳)   

ترجمۂ کنز الایمان:اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ 

رازِازل جاننے والوں پر انعامات

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا جو بندہ  اس مَقام پر فائز ہو)

٭… اس کے لیے ایسا عہد لکھ دیا جاتا ہے جسے مِٹایا نہیں جاسکتا کہ اس کی رُوشنائی میں نُورِ خداوندی جلوہ گر ہوتا ہے۔

٭…  اسے ایسی آنکھ نصیب ہوتی ہے جس سے کچھ مَـخْفِی نہیں رہتا کیونکہ اسے بارگاہِ خداوندی میں حُضُوری کی دولت مل جاتی ہے۔

٭… ایسے نُور میں رہتا ہے جسے بجھایا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ نُور اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عَطا کردہ راحَت سے ملتا ہے اور یہ راحَت بھی ایسی ہے جس میں کوئی کَرْب نہیں کیونکہ اس کا تعلّق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مہربانی سے ہے۔

٭… ایسی مَدَد پاتا ہے جو کبھی خَتْم نہ ہو گی کیونکہ یہ مَدَد بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کَرَم سے ہے۔

اس نے یہ سب کچھ اپنی لَارَیْب کِتاب میں لکھ دیا ہے اور اسے اپنی تائید بھی عَطا فرمائی ہے۔ البتہ! ہر لکھی ہوئی چیز جو مَخلوق کے قبضے میں ہے وہ غیر مَحْفُوظ اور ضائع ہو جانے والی ہے، اسی طرح ہر تائید و اِمداد جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مہربانی شامِل نہ ہو وہ بھی خَتْم ہوجانے والی ہے مگر جس بات کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنی قُدْرَت سے کسی مَحْفُوظ دل میں لکھ دے وہ پختہ و پائدار ہو جاتی ہے۔ چنانچہ،

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن