30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی ذات عَقْل و عِلْم کے پیمانے سے بالاتر ہے، اس کی ہستی ان لوگوں کے نزدیک اس سے بھی بُلَند تر اور عظیم ہےجنہیں عِرفان کی دولت حاصِل ہے اور وہ اس کی عَظَمَت و بُزرگی کے قائل ہیں۔
سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا خوف
اسی مَفہوم میں قرآنِ مجید میں ہے کہ جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے اِرشَاد فرمائے گا:
ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰهَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ- (پ ۷، المآئدة:۱۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان:کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو دو۲ خدا بنا لو اللہ کے سِوا۔
تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام عَرْض کریں گے:
اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗؕ-تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَ لَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِكَؕ-(پ ۷، المآئدة:۱۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان:اگر میں نے ایسا کہا ہو تو ضَرور تجھے معلوم ہوگا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے عِلْم میں ہے۔
اسی طرح بروزِ قِیامَت حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ خُداوندی میں کچھ یوں عَرْض کریں گے:
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَۚ-وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۱۱۸)(پ ۷، المآئدة:۱۱۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اگر تو انہیں عَذاب کرے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی ہے غالِب حِکْمَت والا۔
مَعْلُوم ہوا حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے غَلَبے اور حِکْمَت کی بنا پر بندوں کو اس کی مَشِیَّت کے تَابِع قرار دیا۔
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)اس کِتاب میں ہم نے جو کچھ بیان کیا ہے اس کی حقیقت کو واضِح کرنا مُناسِب ہے نہ یہ مُناسِب ہے کہ ہم نے جو باتیں اِشاروں کِنایوں میں بیان کی ہیں انہیں بھی لفظوں کا لِباس پہنا دیا جائے، کیونکہ خَدْشَہ ہے کہ لوگ ان کی حقیقت کا اِنکار کر دیں گے اور ہر شے کو اپنی عَقْل و مِعْیَار کے مُطابِق پَرَکھْنے والے لوگ اپنے عِلْم کے تَفاوُت (فَرْق)کی بنا پر ایسی باتوں کو ناپسند جانیں گے۔ البتہ! جو لوگ اس مَقام پر فائز ہوں ان سے یہ باتیں پوچھی جا سکتی ہیں، بلکہ اَہْلِ قوّت و اَبْصَار سے بھی جانی جاسکتی ہیں، یوں یہ باتیں سینہ بہ سینہ مُنْـتَقِل ہوں گی تو اس صُورَت میں ان کا مُشاہَدہ کرنے والا انہیں بیان کرنے کی صَلَاحِیَّت بھی پائے گا یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِلہام کے ذریعے دِلوں کے اَسرار میں ان باتوں کو ظاہِر فرما دے گا اور یوں آگاہی کا عِلْم عَطا فرمانے کے لیے نُورِ ہِدَایَت ان دِلوں میں ڈال دے گا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنے عِلْم کے اِحَاطے میں سے جس قَدْر چاہتا ہے اسے توفیق کی دولت عَطا فرماتا ہے۔ وہ فَتَّاحٌ عَلِیْمٌ ہے، جب کسی کے دِل کو کھولتا ہے(یعنی اسے شَرَحِ صَدْر عَطا فرماتا ہے)تو اسے عِلْم بھی عَطا فرماتا ہے اور جب کسی کو نُورِ یقین سے منوّر فرماتا ہے تو اسے اِلہام بھی عَطا فرماتا ہے۔
ہر مقام باعثِ عبرت ہوتا ہے یا باعثِ نصیحت
عارِفین کے خوف میں مبتلا ہونے والی باتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ جانتے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے اعلیٰ بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے دوسرے بندوں کو ڈراتا ہے یعنی انہیں ادنیٰ لوگوں کے لیے باعِثِ عِبْرَت بنا دیتا ہے، اس کے عام بندے اس کی حِکْمَت اور حکْم کی بنا پر اس کے خاص بندوں سے عِبْرَت پکڑتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ چنانچہ خائفین یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے صَالِـحین کے گروہ کو باعِثِ عِبْرَت بنا کر اس لیے طَبقَۂ صُلَحا سے نِکالا تاکہ ان کو عام مومنین کے لیے، شہیدوں کو صَالِـحین کے لیے اور صِدِّیْقِین کو شہیدوں کے لیے باعِثِ عِبْرَت بنا کر ڈرائے، اس کے عِلاوہ جو کچھ ہے اللہ ہی جانتا ہے۔ کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرشتوں کی ایک جَمَاعَت کو اپنے نبیوں کے لیے باعِثِ نصیحت اور دیگر مُقرّب فرشتوں کے لیے باعِثِ خوف بنایا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر مَقام پر فائز لوگ اپنے سے کم تر کے لیے باعِثِ عِبْرَت،اپنے سے بَرتَر کے لیے باعِثِ نصیحت اور اہلِ بصیرت کے لیے باعِثِ خوف و تہدید ہیں۔یہ مَفہوم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دَرْج ذیل فرمان کی تفسیر سے مَاخُوذ ہے:
اٰتَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا (پ ۹، الاعراف:۱۷۵) ترجمۂ کنز الایمان:ہم نے اپنی آیتیں دیں تو وہ ان سے صاف نِکَل گیا۔
مُفَسِّرِین کِرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام بَلْعَم بِن بَاعُورا کے مُتَعَلّق فرماتے ہیں کہ اسے نبوت دی گئی ،البتہ! مشہور یہ ہے کہ اسے اِسْمِ اَعْظَم عَطا کیا گیا تھا جو اس کی ہَلاکَت کا سَبَب بنا۔ مُراد یہ ہے کہ اس کے اَوصَاف میں سے ایک وَصْف کا تَقاضَا ہی یہ تھا (کہ اِسْمِ اَعْظَم کی حِفَاظَت سے لاپَرواہی ہَلاکَت کا باعِث ہو گی)چنانچہ جو عُلُوم واَعمال بَلْعَم بِن باعُورا کے سامنے ظاہِر ہوئے وہ ان سے لاپَرواہی کا مُرْتکِب ہوا (اور ہلاک ہو گیا)۔ اس لیے اس وَقْت کوئی بھی صَاحِبِ مَقام اپنے مَقام کے اِعْتِبَار سے سُکُون میں ہے نہ کوئی صَاحِبِ حال کسی دوسرے حال کی جانِب مُتَوجّہ ہے، بلکہ ان باتوں کو جاننے والا کوئی بھی شخص اپنے کسی بھی حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خُفْیَہ تدبیر سے بے خوف نہیں۔ ایسا ہو بھی کیسے سکتا ہے جبکہ انہوں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان سن رکھا ہے:
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ(۲۸)(پ ۲۹، المعارج:۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک ان کے رب کا عَذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں۔
معلوم ہوا وہ شخص سب سے بڑا جاہِل ہے جو بے خوف شخص کو اَمْن میں سمجھے اور سب سے بڑا عالِم وہ ہے جو اَمْن میں خوف محسوس کرے یہاں تک کہ دارِ خوف سے مَحْفُوظ مَقام کی طرف کُوچ کر جائے۔
یہ ایسا خوف ہے جس کے قائم مَقام کوئی شے نہیں اور ایسا کَرْب ہے جس کے مُساوی کوئی مَقام ہے نہ کوئی عَمَل ۔اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ مَقامِ خوف کو مَقامِ رِجا کے برابر نہ کرتا تو بندہ حَالَتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع