دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

پہلو میں چلنے لگا اور چور اس کے پیچھے اکیلا رہ گیا۔ اتنے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سَیِّدُناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی جانِب وَحِی نازِل فرمائی کہ ان دونوں سے فرما دیجئے:اپنے اَعمال نئے سرے سے شروع کریں کیونکہ میں نے ان کے گزَشْتَہ اَعمال خَتْم کر دئیے ہیں۔ حَوَارِی کی نیکیاں اس لیے ضائع ہوئیں کہ اس کا نَفْس عُجْب و خود پسندی میں مبتلا ہوا اور دوسرے شخص کی بُرائیوں کے خاتِمے کا سَبَب اس کا اپنے نَفْس کو حقیر جاننا ہے۔پس حضرت سَیِّدُناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے ان دونوں کو بتا دیا اور چور کو اپنے ساتھ سفر میں شریک کر لیا اور اسے اپنے حَوَارِیُوں میں بھی شامِل فرما لیا۔[1]

بخشش سے محرومی کی بددعا دینا

حضرت سَیِّدُنا مَسْرُوق بن اَجْدَع رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مَرْوِی ہے کہ انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام سجدے میں تھے کہ کسی سرکش نے ان کی گردن کو روند ڈالا یہاں تک کہ کنکران کی پیشانی سے چپک گئے، انہوں نے غصّے سے اپنا سر اٹھا کر اِرشَادفرمایا:جا! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر گز تیری مَغْفِرَت نہیں فرمائے گا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فوراً وَحِی فرمائی  کہ آپ میرے بندوں کے مُعامَلے میں مجھے قسم دے رہے ہیں، حالانکہ میں اس کی مَغْفِرَت  فرما چکا ہوں۔[2]

حضرت سَیِّدُنا ابن عبّاس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:سرورِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مشرکین کے خِلاف دُعا کرتے اور نَماز میں ان پر لعنت بھیجتے۔ چنانچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے یہ آیتِ مُبارَکہ  نازِل فرمائی:

لِیَقْطَعَ  طَرَفًا  مِّنَ  الَّذِیْنَ  كَفَرُوْۤا  اَوْ  یَكْبِتَهُمْ  فَیَنْقَلِبُوْا  خَآىٕبِیْنَ(۱۲۷)لَیْسَ   لَكَ  مِنَ  الْاَمْرِ  شَیْءٌ  اَوْ  یَتُوْبَ  عَلَیْهِمْ  اَوْ  یُعَذِّبَهُمْ  (پ ۴، اٰل عمران:۱۲۷، ۱۲۸)

ترجمۂ کنز الایمان:اس لیے کہ کافِروں کا ایک حصّہ کاٹ دے یا انہیں ذلیل کرے کہ نامُراد پھِر (لوٹ) جائیں۔یہ بات تمہارے ہاتھ نہیں یا انہیں توبہ کی توفیق دے یا ان پر عَذاب کرے۔

فرماتے ہیں کہ اس کے بعد آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے خِلاف دُعا کرنا چھوڑ دیا۔[3] پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے عام لوگوں کو اِسلام کی ہِدایَت دی۔

صاحبِ کِتاب کا مقصود

(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) رِجا اور حُسْنِ ظَن والی رِوایات

بَہُت زیادہ ہیں اور ہمارا مَقْصُود انہیں جَمْع کرنا نہیں بلکہ قلیل کے ذریعے کثیر کی طرف رہنمائی کرنا  اور اہلِ بصیرت کی عَقْلوں کو خبردار کرنا ہے۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ(۶) الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ(۷) (پ ۳۰، الانفطار:۶، ۷)

ترجمۂ کنز الایمان:اے آدَمی تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کَرَم والے رب سے جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا۔

یہاں اس آیتِ مُبارَکہ  میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بندے کو اس کے دھوکا کھانے کے باوُجُود پنے کَرَم پر مُتَنَبِّہ  فرمایا ہے اور اسے اس کی جَہالَت کے باوُجُود یہ بات یاد دِلائی ہے کہ اسی نے اسے ٹھیک ٹھیک اور دُرُسْت  پیدا فرمایا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اس کی نِعْمَت ہے۔

کیا تو اپنے اعمال شُمار کر سکتا ہے؟

حضرت سَیِّدُناضَحّاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالرَّ  زَّاق سے مَرْوِی ہے کہ بندہ بارگاہِ خُداوندی میں حاضِری کے وَقْت جب اپنے پروردگار عَزَّ  وَجَلَّکے قریب ہو گا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے فرمائے گا:اے میرے بندے! کیا تو اپنے اَعمال شُمار کر سکتا ہے؟ عَرْض کرے گا: اے میرے مَولا! میں تیری مَدَد کے بغیر یہ کام کیسے کر سکتا ہوں حالانکہ تو تمام اشیا  کا مُحافِظ ہے۔پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے وہ تمام گناہ یاد کرائے گا جو اس نے دنیا کی مختلف سَاعَتوں میں کئے ہوں گے، پھر فرمائے گا:اے میرے بندے! میں نے تجھے جو باتیں یاد کرائیں اور بتائیں کیا تو ان کا اِقرار کرتا ہے؟ بندہ عَرْض کرے گا:جی! میرے مالِک! میں ان باتوں کا اِقرار کرتا ہوں۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرمائے گا:میں نے دنیا میں تیرے گناہوں پر پردہ ڈالے رکھا اور ان گناہوں میں کوئی بدبو پیدا کی نہ تیرے چہرے پر ان کی نُحُوسَت طارِی کی۔ آج میں تیرے ان تمام گناہوں کو مُعاف فرماتا ہوں اس لیے کہ تو مجھ پر اِیمان لایا اور تو نے میرے رسولوں کی تصدیق کی۔[4]  

یہ بات میرے کرم کے مُناسِب نہیں

حضرت سَیِّدُنامحمد بن حنفیہ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد ماجد امیر المومنین حضرت سَیِّدُناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے رِوایَت کرتے ہیں کہ جب سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی (فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ(۸۵) (پ ۱۴، الحجر:۸۵) ترجمۂ کنز الایمان: تو تم اچھی طرح دَرْگُزَر کرو۔ )تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا جبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَام سے دَرْیَافْت فرمایا:یہ اچھی طرح دَرْگُزَر کرنے سے کیا مُراد ہے؟  عَرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !جب آپ کسی ایسے شخص کو مُعاف فرما دیں جس نے آپ سے کوئی زِیادَتی کی ہو تو پھر اسے (قُدْرَت پانے پر) سزا نہ دیں۔پھر سرکارِ والا تَبار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:اے جبرائیل! اس طرح تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے کَرَم کے اِعْتِبَار سے اس بات کا زیادہ حَق دار ہے کہ وہ اس شخص کو عَذاب نہ دے جسے اس نے مُعاف کر دیا ہو۔ یہ سن کر حضرت سَیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام رونے لگے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چشمانِ کَرَم بھی آنسوؤں سے تر ہو گئیں۔ چنانچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان دونوں ہستیوں کی جانِب حضرت سَیِّدُنا میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو یہ پیغام دے کر بھیجا کہ تمہارا رب تمہیں سلام کہتا ہے اور تم دونوں سے فرماتا ہے کہ میں جس سے دَرْگُزَرفرماؤں گا اسے عَذاب کیونکر دوں گا؟ یہ بات میرے کَرَم کے مُناسِب نہیں۔

رجا کی مزید دو۲صورتیں

٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس بات کا شوق دلائے اس میں شوق کی شِدّت کا پایا جانا اور ٭ جس بات کی رَغْبَت دِلائے اس کے حُصول میں باہَم ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کوشِش کرنا بھی رِجا کی صورتیں ہیں۔

رجا یہ نہیں

رِجا کی وہ صُورَت جسے عام جاہِل لوگ اپنے گمان میں رِجا سمجھتے ہیں یعنی گناہ کرتے رہتے ہیں مگر مَغْفِرَت کے اُمِّید وار اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کَرَم کے مُنْتَظِر رہتے ہیں، اَصْل میں عُلَمائے



[1]………حلیة الاولیاء ،  وهیب بن الورد ،  ۸/ ۱۵۶ ، حدیث:  ۱۱۶۹۸ ،  بتغیر

[2]………جامع معر بن راشد ملحق مصنف عبد الرزاق ،  باب الذنوب ،  ۱۰/ ۱۹۲ ، حدیث:  ۲٠۴۴۳$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن