30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنز الایمان:پھر سیكھ لیے آدم نے اپنے رب سے كچھ كلمے تو اللہ نے اس كی توبہ قبول كی۔
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں) اس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں مَرْوِی ہے کہ حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کو جو کلمات سکھائے گئے وہ یہ تھے: اے میرے رب! مجھ سے جو لَغْزِش ہوئی وہ میرے نَفْس کی وجہ سے تھی یا تو نے مجھے پیدا کرنے سے پہلے ہی اپنے عِلْم کے مُطابِق میری تقدیر میں یہ سب لکھ دیا تھا؟ اِرشَاد ہوا:یہ سب میں نے اپنے عِلْم کے مُطابِق تیری تقدیر میں لکھ دیا تھا۔ عَرْض کی:اے میرے رب! جیسا کہ تو نے میری تقدیر میں یہ لَغْزِش لکھی اسی طرح اب مجھے مُعاف بھی فرما دے۔ چنانچہ مَنْقُول ہے کہ یہی وہ کلمات ہیں جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سکھائے۔
سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَرْوِی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بروزِ قِیامَت بندے سے اِرشَاد فرمائے گا:برائی دیکھ کر اسے روکنے سے تجھے کس نے مَنْع کیا؟ پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کو اس سوال کا جواب تلقین فرما دے تو وہ کچھ یوں عَرْض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تجھ سے (مَغْفِرَت کی)اُمِّید رکھی اور لوگوں سے ڈر گیا۔[1] تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِرشَاد فرمائے گا:میں نے تجھے بخش دیا۔
ایک مَشْہُور رِوایَت میں ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:
ایک شخص لوگوں کو قَرْض دیا کرتا، پھر (قَرْض کی واپَسی کے مُعامَلے میں)ان سے درگزر سے کام لیتا اور تنگ دَسْت لوگوں کو قَرْض مُعاف فرما دیتا ،(اور اپنے اس عَمَل سے بخشش کی اُمِّید رکھتا ۔ چنانچہ جب) وہ اس حال میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ملے گا کہ اس نے (اس کے علاوہ)کبھی کوئی نیک کام نہ کیا ہو گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے فرمائے گا:ہم تجھ سے زیادہ دَرْگُزَر کرنے کا حَق رکھتے ہیں۔ پھر اس شخص کو اس کے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی مَغْفِرَت کا اُمِّیدوار ہونے اور حُسْنِ ظَن رکھنے کی بنا پر بخش دیا جائے گا۔[2]
اَہْلِ رِجا کے فضائل میں مُـخْتَلِف دَرَجات ہیں۔ان میں سے مُقرّبین اَعلیٰ نصیب کی اُمِّید رکھتے ہیں یعنی قُربِ اِلٰہی، اس کی بارگاہ میں حاضِری اور جس قَدْر انہیں مَعَانیِ صِفات کی مَعْرِفَت حاصِل ہے ان کی تجلّی کا حُصُول۔ ایسا ان کے عِلْمِ باری تعالیٰ کے سَبَب ہے۔ پھر اَہْلِ رِجا میں سے اَصحابِ یمین کا دَرَجَہ ہے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے وعدے پر یقین کی وجہ سے اس کی مزید نعمتوں اور کثیر فضل کی اُمِّیدمیں رہتے ہیں۔
دَرْج ذیل صورتیں بھی رِجا کی ہیں:
٭… نیک اَعمال کے ذریعے شَرْحِ صَدْر کی دولت نصیب ہونا۔
٭… نیک اَعمال کے فوت ہوجانے کے خوف کی بنا پر انہیں جَلْد از جَلد سَر اَنْجَام دینا اور قبولِیَّت کی اُمِّید رکھنا۔
٭… اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے وعدے کی تکمیل اور اس کے قُرْب کے حُصُول کی اُمِّید میں بُرائی کو ترک کرنا اور نفس سے مُجاہَدہ کرنا۔جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ- (پ ۲، البقرة:۲۱۸)
ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کے لیے اپنے گھر بار چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے وہ رَحْمَتِ اِلٰہی کے اُمِّیدوار ہیں۔
حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس آیتِ مُبارَکہ میں مذکور مُہاجِر اور مُجاہِد کی تفسیر کچھ یوں بیان فرمائی ہے کہ مُہاجِر وہ ہوتا ہے جو بُرائی کو چھوڑ دے اور مُجاہِد وہ ہے جو رَضائے خُداوندی کے حُصول کی خاطِر اپنے نَفْس سے مُجاہَدہ کرے۔[3]
٭… قرآنِ کریم کی کَثْرَت سے تِلاوَت کرنا۔
٭… نَماز قائم کرنا جو معبودِ بَر حَق کی عِبادَت ہے۔
٭… ظاہِری و پوشیدہ طور پر تھوڑا بَہُت (جس قَدْر اور جیسے ممکن ہو) راہِ خُدا میں مال خرچ کرنا۔
٭… دُنْیَاوِی تِجَارَت میں مشغول ہو کر راہِ حَق سے غافِل نہ ہونا۔ جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اَہْلِ رِجا میں سے مُـحَقِّقِین کے اَوصَاف بیان کرتے ہوئے اِرشَاد فرمایا ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً یَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَۙ(۲۹)(پ ۲۲، فاطر:۲۹)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک وہ جو اللہ کی کِتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم رکھتے اور ہمارے دئیے سے کچھ ہماری راہ میں خَرْچ کرتے ہیں پوشیدہ اور ظاہِر وہ ایسی تِجَارَت کے اُمِّیدوار ہیں جس میں ہرگز ٹوٹا (نقصان) نہیں۔
٭… رات کی گھڑیوں میں عِبادَت کرنا یعنی جب دِلوں میں خَوفِ اِلٰہی قرار پکڑنے کی وجہ سے پہلو بستروں سے دُور ہو جائیں تو نَمازِ تہجُّد کے لیے طویل قِیام کرنا اور دُعا میں مشغول رہنا ۔ جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اَہْلِ رِجا کے مُتَعَلِّق اِرشَاد فرمایا:
اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ- (پ ۲۳،الزمر:۹)
ترجمۂ کنز الایمان:کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجود میں اور قیام میں آخِرَت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رَحْمَت کی آس لگائے کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان۔
(صَاحِبِ کِتاب اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں)اس آیتِ مُبارَکہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اہلِ رِجا، اہلِ خوف اور رات کی گھڑیوں میں نمازِ تہجد پڑھنے والوں کو
[1]………ابن ماجه ، كتاب الفتن ، باب قوله تعالی: یا ایها الذین امنوا علیكم انفسكم ، ۴/ ۳۶۶ ، حدیث: ۴٠۱۷
[2]………مسلم ، كتاب المساقاة والمزارعة ، باب فضل انظار المعسر ، ص۸۴۴ ، حدیث: ۲۹(۱۵۶٠)
[3]………ابن ماجه ، كتاب الفتن ، باب حرمة المؤمن وماله ، ۴/ ۳۲٠ ، حدیث: ۳۹۳۴
ترمذی ، كتاب فضل الجهاد ، باب ما جاء فیفضل من مات مرابطا ، ۳/ ۲۳۲ ، حدیث: ۱۶۲۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع