دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 2 | قوت القلوب جلد دوم

book_icon
قوت القلوب جلد دوم

تاجدارِ رِسَالَت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مَغْفِرَت نِشان ہے:بندہ جب کوئی گناہ کرتا ہے تو فرشتہ چھ۶ساعتوں تک قلم اٹھائے رکھتا ہے(یعنی گناہ نہیں لکھتا)، اگر وہ توبہ کر لے اور مَغْفِرَت چاہے تو وہ کوئی گناہ نہیں لکھتا اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو پھر وہ اس کا ایک گناہ لکھ لیتا ہے۔[1] ایک رِوایَت میں اَلفاظ کچھ یوں ہیں:جب وہ فرشتہ اس کا گناہ لکھ لیتا ہے اور اس کے بعد بندہ کوئی نیکی کرتا ہے تو دائیں جانِب کا فرشتہ بائیں جانِب والے فرشتے سے جس کا وہ امیر بھی ہے، کہتا ہے:اس کا یہ گناہ مِٹا دو تاکہ میں اس کی نیکی کے 10 گنا ثواب میں سے ایک مِٹا کر نو۹   لکھ لوں۔ اس طرح وہ گناہ اس سے مِٹا دیا جاتا ہے۔[2]

فرشتوں کی خوشی

مَنْقُول ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بندے کے لیے دائیں جانِب والے فرشتے کے قَلْب میں جو رَحْمَت ڈالی ہے وہ بائیں جانِب والے فرشتے کے قَلْب میں ڈالی گئی رَحْمَت سے کئی گنا زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے بائیں جانِب والے فرشتے کا امیر بھی مُقَرَّر فرمایا ہے۔ بندہ جب کوئی نیکی کرتا ہے تو دائیں جانِب والا فرشتہ خوش ہوتا ہے اور ایک قول کے مُطابِق تمام فرشتے اس کی نیکی سے خوش ہوتے ہیں اور بندے کے لیے ان فرشتوں کی خوشی کے باعِث نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

بندہ مغفرت طلب کرتے کرتے تھک جاتا ہے

حضرت سَیِّدُنااَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ایک طویل حدیثِ پاک میں ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:بندہ جب کوئی گناہ کرتا ہے تو وہ لکھ لیا جاتا ہے۔ ایک اَعرابی نے عَرْض کی:اگر وہ توبہ کر لے تو؟ اِرشَاد فرمایا:وہ گناہ اس کے نامۂ اَعمال سے مِٹا دیا جاتا ہے۔ عَرْض کی: اگر پھر اسی گناہ کا مُرْتکِب ہو تو؟ اِرشَاد فرمایا:وہ گناہ لکھ لیا جائے گا۔ عَرْض کی:اگر پھر توبہ کر لے تو؟اِرشَاد فرمایا:پھر نامۂ اَعمال سے مِٹا دیا جائے گا۔ عَرْض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کب تک ایسا ہوتا رہے گا؟اِرشَاد فرمایا:جب تک وہ مُعافی مانگتا رہے اور بارگاہِ خُداوندی میں حاضِر ہو کر توبہ کرتا رہے، کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تو مَغْفِرَت فرماتا رہتا ہے مگر بندہ مَغْفِرَت طَلَب کرتے کرتے تھک جاتا ہے۔ چنانچہ بندہ جب کوئی نیکی کرنے کا اِرادہ کرتا ہے تو دائیں جانِب والا فرشتہ اس کے نیکی کرنے سے پہلے ہی اس کے نامۂ اَعمال میں نیکی لکھ دیتا ہے اور جب وہ اس پر عَمَل کر لیتا ہے تو 10 نیکیاں مزید لکھ دیتا ہے پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس نیکی کا ثواب 700 گنا تک مزید عطا فرماتا ہے مگر جب کوئی بندہ کسی گناہ کا اِرادہ کرتا ہے تو وہ نہیں لکھا جاتا، اگر گناہ کا اِرْتِکاب کر لیتا ہے تو ایک ہی گناہ لکھا جاتا ہے مگر اس گناہ کے پیچھے بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حُسْنِ مَغْفِرَت ہوتی ہے۔[3]  

جب میں مر جاؤں گا تو میرا ٹھکانا کہاں ہو گا؟

 ایک شخص سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمَت میں حاضِر ہوا اور عَرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں صرف ایک ماہ کے روزے رکھتا ہوں اس سے زیادہ نہیں، صرف پانچ۵نمازیں پڑھتا ہوں اس سے زیادہ نہیں ، مجھ پر میرے مال میں رَضائے خداوندی کے لیے نہ زکوٰۃ ہے نہ حج،نہ میں نَفْلی صَدَقَہ کرتا ہوں، اب بتائیے کہ جب میں مَر جاؤں گا تو میرا ٹھکانا کہاں ہو گا؟ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:جنّت میں۔ عَرْض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کے ساتھ؟ تو سرکارِ نامدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسکرا دئیے اور فرمایا:ہاں! میرے ساتھ۔ اگر تو نے اپنے دل کی دو۲چیزوں یعنی دھوکے اور حَسَد سے حِفاظَت کی، زبان کو بھی دو۲چیزوں یعنی غیبت اور جھُوٹ سے محفوظ رکھا اور آنکھ کوبھی دو۲چیزوں سے محفوظ رکھا یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حَرام کردہ چیزوں کو نہ دیکھا اور کسی مسلمان کو حِقَارَت کی نظر سے نہ دیکھا تو میرے ساتھ میری ان دو۲ہتھیلیوں کو تھام کر جنّت میں داخِل ہو گا۔

مخلوق کے حِساب کا نگران کون ہو گا؟

ایک طویل رِوایَت میں حضرت سَیِّدُنااَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ ایک اَعرابی نے بارگاہِ رِسَالَت میں عَرْض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مخلوق کے حِساب کا نِگران کون ہو گا؟اِرشَادفرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ عَرْض کی:کیا وہ خود حِساب لے گا؟ فرمایا:ہاں! تو اَعرابی مسکرا دیا ، سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے دَرْیَافْت فرمایا:اے اَعرابی کس بات پر تو مسکرایا ہے؟ عَرْض کی:کریم جب قُدْرَت پاتا ہے تو مُعاف فرما دیتا ہے اور جب حِساب لیتا ہے تو درگزر سے کام لیتا ہے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: اَعرابی نے سچ کہا ہے، جان لو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے بڑھ کر کوئی کریم نہیں، وہ اَکْرَمُ الْاَکْرَمِیْن ہے۔ پھر اِرشَاد فرمایا: اَعرابی نے اس بات کو سمجھ لیا ہے۔

کسی ولی کو حقیر سمجھنا

مذکورہ رِوایَت میں ہی ہے:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کعبہ کو عَظَمَت و شرافت سے نوازا ہے، اگر کسی بندے نے اسے ایک ایک پَتّھر کر کے گرایا پھر اسے آگ لگا دی تو بھی اس کا جُرْم اس شخص کے جُرْم تک نہیں پہنچے گا جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کسی وَلی کو حقیر سمجھا۔ اَعرابی نے عَرْض کی: مَنْ اَوْلِیَآءُ الله؟ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اَوْلِیا  کون ہیں؟ اِرشَاد فرمایا:تمام مومِن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اَوْلِیا ہیں کیا تو نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا یہ فرمانِ ذی شان نہیں سنا:

اَللّٰهُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۙ-یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ۬ؕ- (پ ۳، البقرة:۲۵۷)              

ترجمۂ کنز الایمان:اللہ والی ہے مسلمانوں کا انہیں اندھیریوں سے نور کی طرف نکالتا ہے۔

ایک مومن کی فضیلت

ایک رِوایَت میں ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَادفرمایا:

مومِن کعبہ سے اَفضل ہے، طیّب و طاہِر ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں فرشتوں سے زیادہ مُعَزَّز ہے۔[4]  

 



[1]………معجم كبیر ، ۸/ ۱۸۵ ، حدیث:  ۷۷۶۵

شعب الایمان للبیھقی ،  باب فی معالجةكل ذنب بالتوبة ، ۵/ ۳۹۱ ، حدیث:  ۷٠۵۱

[2]………حلیة الاولیاء ،  شویس بن حیاش ، ۲/ ۲۸۹ ، حدیث:  ۲۲۵۷

[3]………بخاری ،  كتاب الرقاق ،  باب من ھم بحسنة او بسیئة ، ۴/ ۲۴۴ ، حدیث:  ۶۴۹۱ ، بتغیر واختصار

معجم اوسط ،  ۶/ ۲۵۴ ، حدیث:  ۸۶۸۹ ،  مختصرا

[4]………الزھد لوکیع ، باب فضل المؤمن ،  ص۳۱۰ ،  حدیث:  ۸۴ ، مختصرا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن