30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(35) … (رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْكَافِرِیْنَ)
تر جمعہ : اے ہمارے ربّ! بخش دے ہمارے گناہ اور جو زیادتیاں ہم نے اپنے کام میں کیں اور ہمارے قدم جما دے اور ہمیں کافر لوگوں پر مدد دے۔
(36) … (رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَۃً وَّهَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا)
تر جمعہ : اے ہمارے ربّ! ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کے سامان کر۔
(37) … (رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ)
تر جمعہ : اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور آگ کے عذاب سے بچا۔
(38) … (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَسْئَلُكَ الصِّیانَۃَ وَالْعَوْنَ عَلَی الطَّاعَۃِ وَالْعِصْمَۃَ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ وَاِفْرَاغَ الصَّبْرِ فِی الْخِدْمَۃِ وَاِیْزَاعَ الشُّكْرِ عَلَی النِّعْمَۃِ وَاَسْئَلُكَ یا مَوْلَایَ! یا اَللّٰہُ! یا رَبِّ! الصَّلَاۃَ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّحُسْنَ الْخَاتِمَۃِ)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ تو اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تحفظ کا، اطاعت و فرمانبرداری پر مدد کا، گناہوں سے محفوظ رہنے کا، عبادت میں خوب صبر کرنے کا اور نعمت پر شکر ادا کرنے کا اور اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے مولا! اے میرے ربّ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیجنے کا اور اچھے خاتمہ کا۔
(39) … (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِیَّ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَسْئَلُكَ الْیَقِیْنَ وَحُسْنَ الْمَعْرِفَۃِ بِكَ وَاَسْئَلُكَ الْمَحَبَّۃَ وَحُسْنَ التَّوَكُّلِ عَلَیْكَ وَاَسْئَلُكَ الرِّضَا وَحُسْنَ الْمُنْقَلَبِ اِلَیْكَ)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیجنے کا سوال کرتا ہوں اور میں مانگتا ہوں تجھ سے یقین اور تیری بہترین معرفت اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنی محبت اور حسنِ توکل عطا فرما اور میں تجھ سے تیری رضا اور اچھے انجام کا سوال کرتا ہوں ۔
(40) … (رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰ مَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَیِّئٰـتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ)
تر جمعہ : اے ربّ ہمارے! ہم نے ایک منادی کو سنا کہ ایمان کے لئے ندا فرماتا ہے کہ اپنے ربّ پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لائے، اے ربّ ہمارے! تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری برائیاں ختم فرما دے اور ہماری موت اچھوں کے ساتھ فرما۔
(41) … (رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیامَۃِ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادِ)
تر جمعہ : اے ربّ ہمارے! اور ہمیں دے وہ جس کا تونے ہم سے وعدہ کیا ہے اپنے رسولوں کی معرفت اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا، بیشک تو وعدہ خلاف نہیں کرتا۔
(42) … (رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا اِنْ نَّسِیْنَـاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا، رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَـاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِهٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَـاۤ اَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْكَافِرِیْنَ)
تر جمعہ : اے ربّ ہمارے! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چُوکیں ، اے ربّ ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تونے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا، اے ربّ ہمارے! اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سہار (برداشت) نہ ہو اور ہمیں معاف فرما دے اور بخش دے اور ہم پر مہر (رحم) کر تو ہمارا مولیٰ ہے۔ تو کافروں پر ہمیں مدد دے۔
(43) … (اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّطَهِّرْ قُلُوْبَنَا فِیْ قُلُوْبِ الْاَبْرَارِ، وَزَكِّ اَعْمَالَنَا فِیْ عَمَلِ الْاَخْیارِ وَصَلِّ عَلٰۤی اَرْوَاحِنَا فِی اَرْوَاحِ الشُّهَدَآءِ یاۤ اَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ! وَیاۤ اَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْنَ! وَیاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ!)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہمارے دلوں اور اعمال کو نیک لوگوں
کے دلوں اور اعمال کے ساتھ پاک فرما اور ہماری روحوں پر شہدائے کرام کی ارواح کے ساتھ رحم فرما ۔ اے سب سے زیادہ کرم فرمانے والے! اور اے سب سے زیادہ عطا فرمانے والے! اور اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے!
(44) … (رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیا حَسَنَۃً وَّعِلْمًا وَّزُهْدًا وَّعِبَادَۃً وَّاَمْنًا وَّرِزْقًا مِّنْ حَلَالٍ وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّرِضْوَانَكَ وَالْجَنَّۃَ، وَقِنَا بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ النَّارِ وَعَذَابَ الْقَبْرِ، وَقِنَا سَخَطَكَ وَغَضَبَكَ وَعَذَابَكَ وَاَهْوَالَهُ عَاجِلًا وَّ اٰجِلًا فِی الدِّیْنِ وَ الدُّ نْیا وَالْاٰخِرَۃِ بِرَحْمَتِكَ یاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ)
تر جمعہ : اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی، علم، زہد، عبادت، امن اور رزقِ حلال اور آخرت میں اپنی رضا اور جنت عطا فرما اور ہمیں اپنی رحمت کے سہارے جہنم اور قبرکے عذاب سے بچا اور ہمیں اپنی ناراضی وغضب اور اپنے عذاب اور اس کی ہولناکیوں سے خواہ جلد ی ہوں یا دیر سے محض اپنی رحمت کے صدقے دین و دنیا اور آخرت میں محفوظ فرما، اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے!
تسبیحاتِ باری تعالٰی:
صبح و شام اُن کلماتِ طیبات سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمد و ثنا کرنا چاہئے جن سے باری تعالیٰنے خود اپنی حمد بیان فرمائی ہے۔ ان تسبیحات کا جو ثواب مروی ہے وہ راہِ حق کے ہر طالب کا مقصود ہے۔ چنانچہ،
امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ روزانہ ان الفاظ سے اپنی بزرگی کا اظہار فرماتا ہے:
(اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ رَبُّ الْعالمیْنَ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْعَفُوُّ الْغَفُوْرُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا مُبْدِیُٔ كُلِّ شَیْئٍ وَّاِلَیَّ یَعُوْدُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا لَمْ اَلِدْ وَلَمْ اُوْلَدْ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا مَالِكُ یَوْمِ الدِّیْنِ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا خَالِقُ الْخَیْرِ وَالشَّرِّ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا خَالِقُ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْوَاحِدُ الْاَحَدُ الْفَرْدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَّلَا وَلَدًا، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا الْفَرْدُ الْوَتْرُ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنَا عالم الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ، اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰـہَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع