30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نَفْسِی وَلَا تُسَلِّطْہَا عَلَیَّ اِنَّكَ اَنْتَ الْمَلِكُ الْجَبَّارُ)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور اپنی قدرت کے واسطہ سے میری توبہ قبول فرما کیونکہ تو ہی حد درجہ توبہ قبول فرمانے والا رحم کرنے والا ہے۔ اپنے حلم و بردباری کے صدقے مجھے معاف فرما دے کیونکہ تو ہی بخشنے والا ہے اور اپنے علم کے وسیلہ سے مجھ پر شفقت و مہربانی فرما کہ تو ہی مہربان رحم فرمانے والا ہے اور تو میرا مالک ہے اس کے صدقے مجھے اپنے نفس کا مالک بنا دے اور اسے مجھ پر غلبہ نہ عطا فرما اس لئے کہ تو ہی جبار بادشاہ ہے۔
(28) … (سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّاۤ اَنْتَ، عَمِلْتُ سُوْٓءًا وَّظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ ِلیْ ذَنْبِیْ اِنَّكَ اَنْتَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا ۤاَنْتَ، اِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّاۤ اَنْتَ) ([1])
تر جمعہ : پاک ہے تو اپنی حمد کے ساتھ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں نے برا عمل کیا ہے اور اپنی جان پر ظلم کیا ہے پس میرا گناہ معاف فرما دے کہ تو ہی میرا ربّ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخشتا۔
(29) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَقِنِیْ شَرَّ نَفْسِیْ) ([2])
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور مجھے رُشد و ہدایت عطا فرما اور مجھے میرے نفس کے شر سے محفوظ فرما۔
(30) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّارْزُقْنِی حَلَالًالَّا تُعَاقِبْنِیْ عَلَیْہِ وَقَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِہٖ صَالِحًا تُقَبِّلُہُ مِنِّیْ) ([3]) (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ وَحُسْنَ الْیَقِیْنِ وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیا وَالْاٰخِرَۃ) ([4])
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور مجھے ایسا حلال رزق عطا فرما کہ تو جس پر مجھے سرزنش نہ فرمائے اور مجھے اپنی عطا کردہ روزی پر قناعت عطا فرما اور مجھ سے ایسے نیک کام لے جنہیں تو قبول بھی فرما لے۔اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تجھ سے دنیا و آخرت میں معافی، عافیت، حسنِ یقین اور بخشش مانگتا ہوں ۔
(31) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَعُوْذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَاَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْكَ، لَاۤ اُحْصِیْ ثَنَآءً عَلَیْكَ اَنْتَ كَمَاۤ اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِكَ ) ([5]) (اَبُوْٓءُ بِنِعْمَتِكَ
اِلَیْكَ وَاَبُوْٓءُ بِذُنُوْبِیْ اِلَیكَ، ھٰذِہِ یَدَایَ بِمَا كَسَبْتُ)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تیرے عفو کی پناہ طلب کرتا ہوں تیری سزا سے اور تیری رضا کی پناہ طلب کرتا ہوں تیری ناراضی سے اور تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، میں تیری حمد و ثنا شمار نہیں کر سکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا تونے خود اپنی ثنا بیان کی ہے۔ میں تیری بارگاہ میں تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں ، یہ ہیں میرے دونوں ہاتھ جن سے میں نے یہ اعمال سر انجام دیئے۔
(32) … (اَنَا عَبْدُكَ اِبْنُ عَبْدِكَ، نَاصِیَتِیْ بِیَدِكَ، جَارٍ فِیَّ حُكْمُكَ، نَافِذٌ فِیَّ قَضَآؤُكَ) ([6]) (عَدْلٌ فِی مَشِیْٓـئَـتِكَ، اِنْ تُعَذِّبْ فَاَھْلُ ذٰلِكَ اَنَا، وَاِنْ تَرْحَمْ فَاَھْلُ ذٰلِكَ اَنْتَ فَافْعَلْ) (اَللّٰہُمَّ یا مَوْلَایَ! یاۤاللّٰہُ! یا رَبِّ! افْعَلْ بِیْ مَاۤ اَنْتَ لَہٗۤ اَھْلٌ وَّلَا تَفْعَلْ اَللّٰہُمَّ یا رَبِّ! یاۤ اَللّٰہُ! بِیْ مَاۤ اَنَا لَہٗۤ اَھْلٌ فَاِنَّكَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَاَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ) (یا مَنْ لَّا تُضِرُّهُ الذُّنُوْبُ وَلَا تُنْقِصُهُ الْمَغْفِرَۃُ، هَبْ لِیْ اَللّٰہُمَّ یا رَبِّ! مَا لَا یَضُرُّكَ وَاَعْطِنِیْ مَا لَا یَنْقُصُكَ) ([7])
تر جمعہ : (اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ) میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے کا بیٹا ہوں ، میری پیشانی تیرے دستِ قدرت میں ہے، میرے متعلق تیرا حکم جاری ہے، مجھ پر تیری قضانافذ ہے۔ تیری مشیت میں عدل ہے، اگر تو مجھے عذاب دے تو میں اس کا اہل ہوں اور اگر مجھ پر رحم فرمائے تو تو اسی شان کے لائق ہے۔ پس میرے ساتھ (اپنے شایانِ شان) سلوک فرما۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے مولا! اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! میرے ساتھ ایسا سلوک فرما جو تیرے شایانِ شان ہے اور اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میرے ساتھ ایسا سلوک نہ فرمانا جس کا میں اہل ہوں ، کیونکہ تو ہی تقویٰ و مغفرت کا مالک ہے۔اے وہ ذات! جس کی رحمت کو گناہ نقصان نہیں دیتے اور نہ ہی بخشش و مغفرت اسے کوئی نقصان پہنچاتی ہے، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! مجھے ایسی نعمتیں عطا فرما جو تیری رحمت کو مضر نہ ہوں اور ایسی برکتیں بھی عطا فرما جو تیری رحمت میں کمی کا باعث نہ بنیں ۔
(33) … (اَللّٰہُمَّ یا رَبِّ! اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ وَاَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِیْنَ اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الْغَافِرِیْنَ وَاكْتُبْ لَنَا فِی ھٰذِہِ الدُّنْیا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً اِنَّا ھُدْنَـاۤ اِلَیْكَ، رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَیْكَ اَنَبْنَا وَاِلَیْكَ الْمَصِیْرُ)
تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہم کو صبر عطا فرما اور ہمیں مسلمان اٹھا اور ہمیں نیک و صالحین لوگوں کے ساتھ ملا دے، تو ہی ہمارا مولا ہے ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو ہی سب سے بہتر بخشنے والا ہے اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھلائی لکھ اور آخرت میں بھی، بیشک ہم تیری ہی طرف رجوع لائے، اے ہمارے ربّ! ہم نے تجھی پر بھروسا کیا، تیری ہی طرف رجوع لائے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔
(34) … (رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ)
تر جمعہ : اے ہمارے ربّ! ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے ربّ! بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے۔
[1] السنن الکبری للنسائی، کتاب عمل اليوم والليلة، باب کفارة ما يکون فی المجلس، الحديث: ۱۰۲۶۰، ج۶، ص۱۱۳ دون قوله ’’ذنبی انک انت ربّی لا اله الا انت‘‘
[2] جامع الترمذی، کتاب الدعوات، باب قصة تعليم الدعاء، الحديث: ۳۴۸۳، ص۲۰۱۰ ’’وقنی‘‘ بدله ’’اعذبنی‘‘
[3] المستدرک، کتاب التفسير، باب اجمع اية فی القران للخير و الشر، الحديث: ۳۴۱۱، ج۳، ص$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع