دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

(19)  (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ تَوَاضَعَ کُلُّ شَیْئٍ لِّعَظَمَتِہٖ وَذَلَّ کُلُّ شَیْئٍ لِّعِزَّتِہٖ وَخَضَعَ کُلُّ شَیْئٍ لِّمِلْکِہٖ وَاسْتَسْلَمَ کُلُّ شَیْئٍ لِّقُدْرَتِہٖ)([1])   (وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَکَنَ کُلُّ شَیْئٍ لِّہَیْبَتِہٖ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَظْہَرَ کُلَّ شَیْئٍ ۢ بِحِکْمَتِہٖ وَتَصَاغَرَ کُلُّ شَیْئٍ لِّکِبْرِیآئِہٖ)   یعنی تمام تعریفیں   اس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں   جس کی عظمت کے سامنے ہر شے عاجز ہے اور جس کی طاقت کے سامنے ہر شے حقیر ہے اور جس کی سلطنت کے سامنے ہر شے سر نگوں    (سَر۔ نِ ۔گُوں   یعنی مطیع وفرمانبردار)  ہے اور جس کی قدرت کے آگے ہر شے سرِ تسلیم خم کئے ہوئے ہے اور تمام تعریفیں   اس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں   جس کی ہیبت سے  ہر شے ساکت ہے اور تمام تعریفیں   اس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں   جس نے ہر شے کو اپنی حکمت سے  ظاہر فرمایا ہے اور جس کی کبریائی کے سامنے ہر شے حقیر ہے۔ 

(20)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی نَّبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ فِی الْعالمیْنَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیدٌ كَرِیْمٌ)   (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَنَبِیِّكَ وَرَسُوْلِكَ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الرَّسُوْلِ الْاَمِیْنِ وَاعْطِہِ الْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ یَوْمَ الدِّیْنِ)   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل،   ازواجِ مطہرات اور ذُرِّیّت پر تمام جہانوں   میں   درود بھیج،   بے شک  تو خوبیوں   والا بزرگی والا،   کرم فرمانے والا ہے۔  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ   ! اپنے بندے،   نبی اور رسول حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود بھیج جو کہ اُمِّی نبی اور امین رسول ہیں   اور انہیں   روزِ جزا مقامِ محمود پر فائز فرما۔

 (21)  (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ حِدَّۃِ الْحِرْصِ وَشِدَّۃِ الطَّمْعِ وَسُوْرَۃِ الْغَضَبِ وَسِنَۃِ الْغَفْلَۃِ وَتَعَاطِی الذِّلَّۃِ،   اَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُّبَاھَاۃِ الْمُكْثِرِیْنَ وَالْاِزْرَآءِ عَلَی الْمُقِلِّیْنَ وَاَنْ اَنْصُرَ ظَالِمًا اَوْ اَخْذُلَ مَظْلُوْمًا وَاَنْ اَقُوْلَ فِی الْعِلْمِ بِغَیْرِ الْعِلْمِ وَاَعْمَلَ فِی الدِّیْنِ بِغَیْرِ یَقِیْنٍ)   (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اُشْرِكَ بِكَ وَاَنَـا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَاۤ اَعْلَمُ)   ([2])   (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنِ اتِّبَاعِ خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ وَشِرْكِہٖ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ وَقَبُوْلِ اَمْرِہٖ فِی السُّوْٓءِ وَالْفَحْشَآءِ)   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! میں   پناہ مانگتا ہوں   حرص کی تیزی،   طمع کی شدت،   جوشِ غضب،   غفلت کی اونگھ اور ذلت سے ۔ دولت مندوں   کی آپس کی مباہات  (یعنی فخر کرنا)  اور غریبوں   پر عیب لگانے سے  بھی میں   تیری پناہ مانگتا ہوں   اور اس سے  بھی کہ میں   کسی ظالم کی مدد کروں   یا کسی مظلوم کو ذلیل کروں   اور اس سے  بھی کہ میں   بغیر علم کے کوئی بات کہوں   اور بغیر یقین کے دین پر عمل کروں  ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! بیشک میں   تیری پناہ چاہتا ہوں   اس بات سے  کہ میں   جان بوجھ کر تیرے ساتھ شریک ٹھہراؤں   اور میں   تجھ سے  مغفرت چاہتا ہوں   ہر اس بات سے  جس کا مجھے علم نہیں  ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! میں   شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی کرنے اور مال اور اہل و عیال میں   اس کے شریک ہونے سے  اور برائی اور بے حیائی کے کاموں   میں   اس کی بات ماننے سے  پناہ چاہتا ہوں  ۔

 (22)  (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ الصَّلَاۃَ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَسْئَلُكَ حُسْنَ الْاِخْتِیارِ وَصِحَّۃَ الْاِعْتِبَارِ وَصِدْقَ الْاِفْتِقَارِ)  یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! میں   تجھ سے  سوال کرتا ہوں   تیرے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیجنے کا اور تجھ سے  بہترین رضا،   اچھی سمجھ اور سچا فقر مانگتا ہوں  ۔

 (23)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّافْتَحْ بِخَیْرٍ وَّاخْتِمْ بِخَیْرٍ وَّاَنْتَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ)  یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور خیر و بھلائی سے  آغاز فرما اور خیر و بھلائی کے ساتھ ہی اختتام فرما اور تو ہی بہت فیصلہ فرمانے والا،   جاننے والا ہے۔ 

 (24)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّارْحَمْ مَا خَلَقْتَ وَاغْفِرْ مَا قَدَّرْتَ وَطَیِّبْ مَارَزَقْتَ وَتَمِّمْ مَاۤ اَنْعَمْتَ وَتَقَبَّلْ مَا اسْتَعْمَلْتَ وَاحْفَظْ مَا اسْتَحْفَظْتَ وَلَا تَہْتِكْ مَا سَتَرْتَ فَاِنَّہُ لَاۤ اِلٰـہَ لَنَا اِلَّاۤ اَنْتَ۔ اَسْتَغْفِرُكَ مِنْ كُلِّ لَذَّۃٍ ۢبِغَیْرِ ذِكْرِكَ وَمِنْ كُلِّ رَاحَۃٍ بِغَیْرِ خِدْمَتِكَ وَمِنْ كُلِّ سُرُوْرٍ ۢ بِغَیْرِ قُرْبِكَ وَمِنْ كُلِّ فَرْحٍ ۢ بِغَیْرِ مَجَالِسَتِكَ وَمِنْ كُلِّ شُغْلٍ ۢ بِغَیْرِ مُعَامَلَتِكَ)   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور رحم فرما اپنی مخلوق پر اور جو مقدر کیا ہے اسے  معاف فرما دے اور جو رزق دیا ہے اسے  پاک کر دے اور جو انعامات دیئے ہیں   انہیں   مکمل کر دے اور جس عمل کی توفیق دے اسے  قبول بھی فرما لے اور جسے   (گناہوں   سے )  محفوظ رکھا ہے اس کی حفاظت فرما اور جس کی پردہ پوشی فرما رکھی ہے اس کا پردہ چاک نہ فرمانا،   کیونکہ ہمارا سوائے تیرے کوئی معبود نہیں  ۔ میں   تجھ سے  مغفرت طلب کرتا ہوں   ہر اس لذت سے  جو تیرے ذکر کے بغیر ہو اور ہر اس راحت سے  جوتیری خدمت کے بغیر ہو اور ہر اس سرور سے  جو تیرے قرب کے بغیر ہو اور ہر اس خوشی سے  جو تیری ہم نشینی کے بغیر ہو اور ہر اس کام سے  جو تیرے معاملہ کے بغیر ہو۔

 (25)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاجْعَلْنَا مِنْ اَوْلِیآئِكَ الْمُتَّقِیْنَ وَحِزْبِكَ الْمُفْلِحِیْنَ وَعِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاسْتَعْمِلْنَا بِمَرْضَاتِكَ عَنَّا وَوَفِّقْنَا لِمَحَابِكَ مِنَّا وَصَرِّفْنَا بِحُسنِ اِخْتِیارِكَ لَنَا)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ،   وَنَسْئَلُكَ جَوَامِعَ الْخَیْرِ وَفَوَاتِحَہُ وَخَوَاتِمَہُ )   ([3])   (وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ جَوَامِعِ الشَرِّ وَفَوَاتِحِہٖ وَخَوَاتِمِہٖ)   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہمیں   بنا دے اپنے متقی و پرہیز گار اولیائے کرام،   فلاح پانے والے گروہ اور نیک بندوں   میں   سے ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہم سے  اپنی مرضی و منشا کے موافق کام لے،   ہمیں   اپنی محبت کی توفیق عطا فرما اور ہمارے رخ اپنی رضا کی طرف موڑ دے۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! اپنے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہم تجھ سے  مانگتے ہیں   جامع خیر و بھلائی اور اس بھلائی کا آغاز و انجام اور پناہ مانگتے ہیں   جامع شر و برائی سے  اور اس کے آغاز و انجام سے ۔

 (26)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاحْفَظْنَا فِیْمَاۤ اَمَرْتَنَا وَاحْفَظْنَا عَمَّا نَہَیْتَنَا وَاحْفَظْ لَنَا مَاۤ اَعْطَیْتَنَا یا حَافِظَ الْحَافِظِیْنَ! وَیا ذَاكِرَ الذَّاكِرِیْنَ! وَیا شَاكِرَ الشَّاكِرِیْنَ! بِحِفْظِكَ حُفِظُوْا وَبِذِكْرِكَ ذُكِرُوْا وَبِفَضْلِكَ شُكِرُوْا،   یا غَوْثُ! یا مُغِیْثُ! یا مُسْتَغَاثُ! یا غَیاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ! لَا تَكِلْنِی اِلٰی نَفْسِی یا رَبِّ! طَرْفَۃَ عَیْنٍ فَاَھْلِكَ وَلاَ تَكِلْنِیْۤ اِلَی الْخَلْقِ فَاَضِیْعَ،   اِكْلَاْ نِیْ كِلَآءَ ۃَ الْوَلِیْدِ وَلَا تَخِلُّ عَنِّیْ وَتَوَلِّنِیْ بِمَا تَتَوَلّٰی بِہٖ عِبَادَكَ الصَّالِحِیْنَ)  

تر جمعہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہماری حفاظت فرما ان امور میں   جن کا تونے ہمیں   حکم دیا ہے اور ہماری حفاظت فرما ان امور سے  جن سے  تونے ہمیں   منع فرمایا ہے اور ہمارے لئے ان انعامات کی حفاظت فرما جو تونے ہمیں   عطا فرمائے ہیں  ،   اے حفاظت کرنے والوں   کی حفاظت کرنے والے! اور اے یاد کرنے والوں   کا چر چا کرنے والے! اور اے شکر کرنے والوں   کا شکر قبول فرمانے والے! تیری ہی حفاظت سے  وہ محفوظ ہوئے اور تیرے ذکر کی وجہ سے  ان کا ذکر کیا گیا اور تیرے فضل و کرم کی بنا پر ان کا شکر قبول ہوا۔ اے مدد گار! اے فریاد رس! اے وہ ذات جس سے  مدد طلب کی جاتی ہے! اے فریادیوں   کے فریاد رس! اے میرے پَرْوَرْدگار! مجھے ایک لمحہ کے لئے بھی میرے نفس کے سپرد نہ فرمانا کہ میں   ہلاک ہو جاؤں   اور نہ ہی مجھے مخلوق کے حوالے کرنا کہ میں   برباد ہو جائوں  ،   بلکہ ایک نوزائیدہ بچے کی طرح میری حفاظت فرما اور مجھے تنہانہ چھوڑ اور مجھ سے  اسی طرح محبت فرما جس طرح تو اپنے نیک و صالح بندوں   سے  فرماتا ہے۔

 (27)  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَبِقُدْرَتِكَ عَلَیَّ تُبْ عَلَیَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ،   وَبِحِلْمِكَ عَنِّیْ اُعْفُ عَنِّیْ اِنَّكَ اَنْتَ الْغَفَّارُ وَبِعِلْمِكَ بِیَ ارْفُقْ بِیْ اِنَّكَ اَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ وَبِمِلْكِكَ لِیْ مَلِّكْنِیْ



[1]     المعجم الکبير، الحديث: ۱۳۵۶۲، ج۱۲، ص۳۲۴

[2]     مسند ابی يعلٰی، مسند ابی بکر الصديق، الحديث: ۵۶، ج۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن