دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

تنگی،   امور کی پراگندگی اور عذابِ قبر سے ۔ میں  سرکش بنانے والی دولت مندی،   بھلانے والے فقر،   ہلاکت آفرین نفسانی خواہش اور گمراہ کن دوست سے  پناہ مانگتا ہوں  ۔

 (11) … (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ الصَّلَاۃَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَسْئَلُكَ الْہُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی)   ([1])   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں   تجھ سے  سوال کرتا ہوں   حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیجنے کا اور تجھ سے  ہدایت،   تقویٰ،   پاکدامنی اور غنا مانگتا ہوں  ۔

 (12) …  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نَّبِیِّكَ وَصَفِیِّكَ وَلَا تُقَدِّمْنِی لِعَذَابٍ وَّلَا تُؤَخِّرْنِیْ لِسَیِّئِ الْفِتَن)   ([2])    یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! اپنے نبی اور صفی حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود بھیج اور مجھے نہ تو عذاب کی خاطر آگے بڑھا اور نہ ہی فتنوں   کے برا ہونے کی وجہ سے  پیچھے چھوڑ۔

 (13) …  (اَعُوْذُبِكَ یا اَللّٰہُ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ  ([3])  وَاَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْمِحَنِ مَا خَفِیَ مِنْہَا وَمَا عَلَنَ)    یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! میں   تیری پناہ مانگتا ہوں   ان فتنوں   سے  جو ظاہر ہو چکے ہیں   اور ان سے  بھی جو ابھی پوشیدہ ہیں   اور میں   تیری پناہ چاہتا ہوں   ان تکالیف سے  جو ابھی پوشیدہ و مخفی ہیں   اور جو ظاہر ہو چکی ہیں  ۔

 (14) …  (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ الصَّلَاۃَ عَلٰی نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَسْئَلُكَ خَیْرَ ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا فِیْہٖ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا فِیْہٖ)  ([4])   (وَاَعُوْذُبِكَ اَللّٰہُمَّ یا رَبِّ! مِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَمِنْ بَغْتَاتِ الْاُمُوْرِ وَفَجْاَۃِ الْاَقْدَارِ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ یَّطْرُقُ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ مِنْكَ بِخَیْرٍ۔ یا رَحْمٰنَ الدُّنْیا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمَہُمَا!)   ([5])   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں   تجھ سے  تیرے نبی حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیجنے کا سوال کرتا ہوں   اور آج کے اِس دن کی اور اس میں   موجود خیر و برکت مانگتا ہوں   اور اِس دن کے اور اس میں   موجود شر سے  پناہ مانگتا ہوں   ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! اے میرے ربّ! میں   پناہ مانگتا ہوں   دن اور رات کے وقت آنے والوں   کے شر سے  اور بے خبری میں   آنے والے امور سے  اور اچانک پیش آمدہ تقدیر سے  اور رات کے وقت ہر آنے والے کے شر سے  بھی پناہ مانگتا ہوں   سوائے اس آنے والے کے جو تیری جانب سے  خیر و برکت لے کر آئے اے دنیا و آخرت کے مہربان اور دونوں   جہانوں   پر رحم فرمانے والے! 

(15) …  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاجْعَلْ یَوْمَنَا ھٰذَا اَ وَّلَہٗ صَلَاحًا وَّاَوْسَطَہٗ فَلَاحًا وَّاٰخِرَہٗ نَجَاحًا)   ([6])   (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاجْعَلْ اَوَّلَہٗ رَحْمَۃً وَّاَوْسَطَہٗ نِعْمَۃً وَّاٰخِرَہٗ تَكْرِمَۃً)   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور آج کے دن کے آغاز کو بے عیب،   درمیان کو کامیابی اور اختتام کو کامرانی بنا دے ۔اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور اس دن کی ابتدا کو رحمت،   وسط کو نعمت اور آخر کو قابلِ عزت بنا دے۔

 (16) …  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نَّبِیِّكَ وَعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَزِلَّ اَوْ اُزِلَّ اَوْ اَضِلَّ اَوْ اُضِلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اُجْہَلَ اَوْ یُجْہَلَ عَلَیَّ عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَآؤُكَ وَتَبَارَكَ اَسْمَآؤُكَ وَلَاۤ اِلٰـہَ غَیْرُكَ)   ([7])  یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اپنے نبی حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں   تیری پناہ طلب کرتا ہوں   اس بات سے  کہ میں   خود پھسلوں   یا کسی کو پھسلاؤں  ،   خود گمراہ ہوں   یا کسی کو گمراہ کروں ،   کسی پر ظلم کروں   یا مجھ پر ظلم کیا جائے،   جہالت کا مظاہرہ کروں   یا مجھ سے  جاہلانہ برتاؤ کیا جائے،   تیری پناہ غالب ہے اور تیری حمد و ثنا بزرگ و برتر ہے اور تیرے اسمائے حسنیٰ برکت والے ہیں   اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں  ۔ 

 (17) …  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّال)   ([8])   (وَاِذَاۤ اَرَدْتَّ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا اَوْ فِتْنَۃً فَاقْبِضْنِیْ اِلَیْكَ غَیْرَ مُبَدَّلٍ وَّلَا مَفْتُوْنٍ)   ([9])  یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں   تیری پناہ طلب کرتا ہوں   جہنم کے عذاب سے ،   قبر کے عذاب سے ،   زندگی و موت کے فتنہ سے  اور مسیح دجال کے فتنہ سے  اور جب تو کسی قوم کے متعلق سزا یا کسی آزمائش کا ارادہ فرمائے تو مجھے اپنی بارگاہ میں   اس حال میں   بلا لینا کہ نہ تو میری صورت تبدیل کی گئی ہو اور نہ ہی میں   آزمایا گیا ہوں ۔

 (18) …  (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ۔ اَللّٰہُمَّ اَحْیِنِیْ مَا كَانَتِ الْحَیاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِیْ اِذَا كَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ)   ([10])   (وَاَسْئَلُكَ خَیْرَ الْحَیاۃِ وَبَرَكَۃَ الْحَیاۃِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الْوَفَاۃِ وَاَسْئَلُكَ خَیْرَ مَا بَیْنَہُمَا وَخَیْرَ مَا بَعْدَ ذٰلِكَ،   اَحْیِنِیْ حَیاۃَ السُّعَدَآءِ حَیاۃَ مَنْ تُحِبُّ بَقَـآءَہُ وَتَوَفَّنِیْ وَفَاۃَ الشُّہَدَآءِ وَفَاۃَ مَنْ تُحِبُّ لِقَـآءَہُ،   یاخَیْرَ الرَّازِقِیْنَ! وَیاۤ اَحْسَنَ التَوَّابِیْنَ! وَیاۤ اَحْكَمَ الْحَاكِمِیْنَ! وَیاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ! وَیا رَبَّ الْعالمیْنَ!)   (اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْہَا وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْہَا)   ([11])   یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج۔ یااللہ ! جب تک زندگی میرے لئے خیر و برکت والی ہو مجھے زندگی عطا فرما اور جب موت میرے لئے خیر والی ہو تو مجھے موت عطا فرما اور میں   تجھ سے  زندگی کی بھلائیاں   اور موت کے شر سے  پناہ مانگتا ہوں   اور تجھ سے  سوال کرتا ہوں   ان دونوں    (یعنی زندگی و موت)  کے درمیان کی خیر وبھلائی کا اور زندگی کے بعد کی بھلائی کا،   مجھے ان سعادتمندوں   جیسی زندگی عطا فرما جن کی بقا تجھے محبوب ہے اور مجھے شہیدوں   کی موت عطا فرما کہ جن کی ملاقات تجھے محبوب ہے،   اے سب سے  اچھا رزق عطافرمانے والے! اے بہترین توبہ قبول فرمانے والے! اے سب سے  بہتر فیصلہ فرمانے والے! اے سب سے  زیادہ رحم فرمانے والے! اے تمام جہانوں   کے ربّ!  میں   تیری پناہ مانگتا ہوں   اس کے شر سے  جو زمین میں   داخل ہو اور اس سے  جو زمین سے  خارج ہو اور اس کے شر سے  جو آسمان سے  نازل ہو اور جو آسمان کی طرف بلند ہو۔ 

 



[1]     صحيح مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب فی الادعية، الحديث: ۶۹۰۴، ص۱۱۵۰

[2]     الدر المنثور، البقرة، تحت الاية: ۱۵۸، ج۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن