30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاغْفِرْلِیْ مَاقَدَّمْتُ وَمَاۤ اَخَّرْتُ وَمَاۤ اَعْلَنْتُ وَمَاۤ اَسْرَرْتُ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَاَنْتَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، وَعَلٰی كُلِّ غَیْبٍ شَہِیْدٌ) ([1]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! تو حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر درود بھیج اور معاف فرما دے میرے اگلے پچھلے گناہ اور جو علانیہ و چھپ کر کئے، اس لئے کہ تو ہی اَلْمُقَدِّم اور اَلْمُؤَخِّر ہے اور تو ہی ہر شے پر قادر ہے اور ہر غیب کی بات کا شاہد و گواہ ہے۔
(3) … (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ اِیْمَانًا لَّا یَرْتَدُّ وَنَعِیْمًا لَّا یَنْفَدُ وَقُرَّۃَ عَیْنِ الْاَبَدِ وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فِیْۤ اَعْلٰی جَنَّۃِ الْخُلْدِ) ([2]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے ایسا ایمان چاہتا ہوں جس کے بعد کفر نہ ہو اور ایسی نعمتیں چاہتا ہوں جو ختم نہ ہوں اور دائمی آنکھوں کی ٹھنڈک اور ابدی اعلیٰ جنت میں تیرے نبی حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رفاقت کا طالب ہوں ۔
(4) … (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ الطَّیِّبَاتِ وَفِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاكِیْنَ۔ اَسْئَلُكَ اللّٰہُمَّ یا رَبِّ الصَّلَاۃَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَاَسْئَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّقَرِّبُ اِلٰی حُبِّكَ وَاَنْ تَتُوْبَ عَلَیَّ وَتَغْفِرَلِیْ وَتَرْحَمَنِیْ، وَاِذَاۤ اَرَدْتَّ بِقَوْمٍ فِتْنَۃً فَاقْبِضْنِی اِلَیْكَ غَیْرَمَفْتُونٍ
یاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن) ([3]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے پاک چیزوں ، نیک کام کرنے، برائیاں چھوڑنے اور مساکین کی محبت کا سوال کرتا ہوں ٭… اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اے میرے پَرْوَرْدگار! میں تجھ سے حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی ساری آل پر درود بھیجنے کا سوال کرتا ہوں ٭… اور میں تجھ سے مانگتا ہوں تیری محبت اور ہر اس شخص کی محبت جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور ہر اس عمل کی محبت جو تیری محبت کے قریب کر دینے والا ہو اور یہ کہ تو میری توبہ قبول فرما اور میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما ٭… اور جب تو کسی قوم کو کسی فتنے میں مبتلا کرنے کا ارادہ فرمائے تو مجھے اس میں مبتلا کئے بغیر اپنی بارگاہ میں بلا لینا۔ اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے!
(5) … (اَللّٰہُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَیْبِ وَقُدْرَتِكَ عَلَی الْخَلْقِ اَحْیِنِیْ مَا كَانَتِ الْحَیاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِیْ اِذَا كَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ۔ اَسْئَلُكَ اللّٰہُمَّ یا رَبِّ! خَشْیَتَكَ فِی الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ وَكَلِمَۃَ الْعَدْلِ فِی الرِّضَا وَالْغَضَبِ وَالْقَصْدَ فِی الْغِنٰی وَالْفَقْرِ وَلَذَّۃَ النَّظْرِ اِلٰی وَجْہِكَ وَالشَّوْقَ اِلٰی لِقَآئِكَ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ ضَرَّآءٍ مَّضَرَّۃٍ وَّفِتْنَۃٍ مُّضِلَّۃٍ۔ اَللّٰہُمَّ یا رَبِّ! زَیِّنَّا بِزِیْنَۃِ الْاِیْمَانِ وَاجْعَلْنَا ھُدَاۃً مُّہْتَدِیْنَ) ([4]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اپنے علمِ غیب اور اپنی مخلوق پر قادر ہونے کے واسطے مجھے اس وقت تک زندگی کی دولت عطا فرما جب تک یہ میرے لئے بہتر ہو اور جب موت میرے لئے بہتر ہو تو مجھے موت عطا فرما۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! میں تجھ سے غیب و حاضر میں تیری خشیت، رضا و عدمِ رضا میں کلمۂ عدل، غنا و فقر میں راہِ اِعتدال (درمیانی راہ) ، تیری رحمت و ذات کی جانب دیکھنے کی لذت اور تیری ملاقات کا شوق مانگتا ہوں اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر قسم کے تکلیف دِہ دُکھ اور گمراہ کر دینے والے فتنے سے ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! ہمیں زینتِ اِیمان سے مُزیّن فرما اور ہمیں ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا۔
(6) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِكَ مَا یَحُوْلُ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعْصِیَتِكَ وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُدْخِلُنَا بِہٖ جَنَّتَكَ وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُہَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مَصَآ ئِبُ الدُّنْیا) ([5]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہمیں ایسی خشیت عطا فرما جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے اور ایسی اطاعت شعاری عطا فرما جس کی وجہ سے تو ہمیں اپنی جنت میں داخل فرما دے اور ایسا یقین عطا فرما جس کی وجہ سے ہم پر دنیا کے مصائب آسان ہو جائیں ۔
(7) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّارْزُقْنَا حُزْنَ خَوْفِ الْوَعِیْدِ وَسُرُوْرَ رَجَآءِ الْمَوْعُوْدِ حَتّٰی نَجِدَ لَذَّۃَ مَا نَطْلُبُ وَغَمَّ مَا مِنْہُ نَہْرُبُ۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَالْبِسْ وُجُوْھَنَا مِنْكَ الْحَیآءَ وَامْلَاْ قُلُوبَنَا بِكَ فَرَحًا، وَّاَسْكِنْ فِی نُفُوسِنَا مِنْ عَظَمَتِكَ، وَذَلِّلْ جَوَارِحَنَا لِخِدْمَتِكَ وَاجْعَلْكَ اَحَبَّ اِلَیْنَا مِمَّا سِوَاكَ وَاجْعَلْنَاۤ اَخْشٰی لَكَ مِمَّا سِوَاكَ) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور ہمیں وعید کے ڈر کا غم اور جن انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے ان کی امید کا لطف و سرور عطا فرما یہاں تک کہ ہم اپنی مطلوب شے کی لذت اور اس شے کا غم پا لیں جس سے بھاگتے ہیں ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! سید الاوّلین و الآخرین حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی تمام آل پر درود بھیج اور ہمارے چہروں کو حیا کا لبادہ اوڑھا دے، ہمارے دلوں کو خوشی سے لبریز فرما دے، ہماری سانسوں میں اپنی عظمت بسا دے اور ہمارے اعضاء کو اپنی خدمت کی خاطر عجز و انکسار کا پیکر بنا دے اور خود کو اپنے ما سوا سے بڑھ کر ہمارا محبوب بنا دے اور ہمیں اپنے ماسوا سے بڑھ کر خود سے ڈرنے والا بنا دے ۔
(8) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَعِنِّیْ عَلٰی ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِك) ([6]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تجھ سے تیرے ذکر، شکر اور حسنِ عبادت پر مدد مانگتا ہوں ۔
(9) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَسْئَلُكَ تَمَامَ النِّعْمَۃِ بِتَمَامِ التَّوْبَۃِ وَدَوَامَ الْعَافِیَۃِ بِدَوَامِ الْعِصْمَۃِ وَاَدَآءَ الشُّكْرِ بِحُسْنِ الْعِبَادَۃِ) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تجھ سے کامل توبہ کے ذریعے کامل نعمت اور دائمی پرہیز گاری کے ذریعے دائمی عافیت اور حسنِ عبادت کے ذریعے اَدائے شکر کی توفیق مانگتا ہوں۔
(10) … (اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ الْغِنٰی وَفِتْنَۃِ الْفَقْرِ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ ضَیْقِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الْاَمْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ) ([7]) (وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ غِنًی مُّطْغٍی وَّمِنْ فَقْرٍ مُّنْسٍی وَّمِنْ ھَوًی مُّرْدٍی وَّقَرِیْنٍ مُّغْوٍی) ([8]) یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! حضرت سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں فقر و غنا کے فتنہ سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں دل کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع