30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوائے مخلوق کے ذکر کے کچھ نہیں سن رہا، آخر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کہاں ہے؟ ‘‘ پھر کچھ دیر مزید ٹھہرے رہے اور اس انتظار میں رہے کہ شاید وہ کوئی معرفت کی بات کرے، یا کسی صوفی بزرگ سے مروی کسی قسم کی گفتگو کرے۔ مگر سوائے قصہ گوئی اور حکایات کے کچھ بھی نہ تھا۔ چنانچہ میری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’چلو چلیں ، کیونکہ میرے لئے یہاں بیٹھنے کی کوئی گنجائش نہیں ، اس لئے کہ میرا مقصود یہ نہ تھا۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’مجھے تو لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے حیا آتی ہے، آپ کی مرضی ہے جو چاہیں کریں ۔ ‘‘ پس وہ کھڑے ہوئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے باہر چلے گئے۔
اگر قصہ گو نہ ہوتے تو میں مسجد سے باہر نہ نکلتا:
حضرت سیِّدُنا سالم عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْحَاکِم حضرت سیِّدُنا ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ مسجد سے باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ’’مجھے مسجد سے باہر نکالنے والے صرف اور صرف قصہ گو افراد ہیں کہ اگر یہ نہ ہوتے تو میں باہر نہ نکلتا۔ ‘‘ ([1])
قصہ گو افراد سے اجتناب ہی بہتر ہے:
حضرت سیِّدُنا ضمرہ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی سے عرض کی: ’’کیا ہم قصہ گو افراد کی جانب اپنے رخ کر سکتے ہیں ؟ ‘‘ تو آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: ’’بدعتی لوگوں سے منہ موڑ لیا کرو۔ ‘‘ ([2])
حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا امام ابنِ سیرین عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْمُبِیْن کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا: ’’آج کیا خبر لائے ہو؟ ‘‘ میں نے بتایا کہ امیرنے قصہ گو افراد کو قصہ گوئی سے روک دیا ہے۔ ([3])
قصے سننے سے مسواک کرنا بہتر ہے :
حضرت سیِّدُنا خلف بن خلیفہ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے راستے سے گزرتے ہوئے حضرت سیِّدُنا ابو الحکم عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْاَکْرَم کو دیکھا کہ وہ مسجد کے دروازے پر کھڑے مسواک کر رہے ہیں جبکہ مسجد کے اندر ایک قصہ گو شخص قصے سنا رہا تھا تو ایک شخص نے ان کی خدمت میں عرض کی: ’’اے ابو الحکم! لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں ۔ ‘‘ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ’’جو کام وہ کر رہے ہیں میں ان سے بہتر کام کر رہا ہوں کیونکہ میں ایک سنت ادا کر رہا ہوں جبکہ وہ ایک بدعت میں مشغول ہیں ۔ ‘‘ ([4])
حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جو کام کیا وہ اس سے بھی سخت تھا، آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بصرہ گئے ، وہاں آپ ایک اجنبی کی حیثیت رکھتے تھے۔ چنانچہ آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جامع مسجد میں ایک قصہ گو شخص کو دیکھا جو یہ کہہ رہا تھا: ’’حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیِّدُنا ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الرَّزَّاق سے روایت کیا اور حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ابو وائل سے روایت کیا۔ ‘‘ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حلقہ کے درمیان کھڑے ہو گئے اور بازو بلند کر کے بغل کے بال اکھاڑنے لگے، جب قصہ گو شخص نے انہیں ایسا کرتے دیکھا تو کہنے لگا: ’’اے بوڑھے انسان! کیا تجھے اتنی بھی حیا نہیں کہ ہم یہاں علم کی مجلس میں بیٹھے ہیں اور تو ایسا کام کر رہا ہے؟ ‘‘ تو حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اس سے فرمایا: ’’میں جو کام کر رہا ہوں وہ اس سے بہتر ہے جو تم کر رہے ہو۔ ‘‘ وہ بولا: ’’کیسے ؟ ‘‘ تو آپ نے فرمایا: ’’اس لئے کہ میں ایک سنت ادا کر رہا ہوں اور تو جھوٹ بول رہا ہے۔ میں ہی اعمش ہوں اور جو کچھ تم بول رہے تھے ، اس میں سے کچھ بھی تم سے بیان نہیں کیا۔ ‘‘ جب لوگوں نے حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بات سنی تو قصہ گو سے ہٹ کر ان کے گرد جمع ہو گئے اور عرض کی: ’’اے ابو محمد! ہمیں احادیثِ مبارکہ سنایئے۔ ‘‘ ([5])
حضرت سیِّدُنا محمد بن ابی ہارون رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا اسحاق عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الرَّزَّاقنے انہیں بتایا کہ میں نے حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْاَوّل کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔ دیکھا کہ ایک قصہ گو شخص قصے سنا رہا ہے، بدعتی افراد پر لعن طعن کر رہا تھا اور سنت کے ذکر میں مشغول تھا، جب ہم نے نماز ادا کر لی اور واپس اپنے راستے پر لوٹ رہے تھے تو حضرت سیِّدُناابوعبد اللہ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے قصہ گو شخص کا تذکرہ چھیڑ دیا اور فرمایا کہ ایسے لوگوں کی گفتگو عام لوگوں کے لئے کس قدر نفع بخش ہے اگرچہ جو کچھ وہ بیان کرتے ہیں اس میں سے اکثر جھوٹ ہوتا ہے۔
حضرت سیِّدُنا محمد بن جعفر رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابو حارث عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْوَارِثنے انہیں بتایا کہ حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْاَوّل کو یہ ارشاد فرماتے سنا کہ’’لوگوں میں سب سے بڑے جھوٹے قصہ گو افراد اور مانگنے والے لوگ ہیں ۔ ‘‘ ([6])
[1] ۔ المدخل لابن الحاج، فصل فی المولد، فصل، ج۱، ص۲۳۷
[2] ۔ المدخل لابن الحاج، فصل فی المولد، فصل، ج۱، ص۲۳۷,البدع لابنِ وضاح، باب ما یکون بدعۃ، الحدیث: ۳۹، ص۴۱
[3] ۔ المدخل لابن الحاج، فصل فی المولد، فصل، ج۱، ص۲۳۷
[4] ۔ المدخل لابن الحاج، فصل فی الاشتغال بالعلم یوم الجمعۃ، ج۱، ص۳۳۳
[5] ۔ تحذیر الخواص للسیوطی،الفصل العاشر فی زیادات،ص۱۴ بدون ’’فلما سمع الناس الی یا ابا محمد‘‘
[6] ۔ القصاص المذکرین، الباب العاشر فی$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع