دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد اس قابل نہیں   کہ تمہیں   ہمارے قرب تک پہنچائیں   مگر وہ جو ایمان لائے اور نیکی کی ان کے لئے دونا دوں    (کئی گنا )

صلہ ان کے عمل کا بدلہ ۔

 (7)  وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ (۴۳)  (پ ۸،   الاعراف:  ۴۳)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور ندا ہوئی کہ یہ جنت تمہیں   میراث ملی صِلہ تمہارے اعمال کا ۔

 (8)  فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ (۱۷)  (پ ۲۱،   السجدة:  ۱۷)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: تو کسی جی کو نہیں   معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چُھپا رکھی ہے صلہ اُن کے کاموں   کا۔

 (9)  نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ (۵۸)  الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ (۵۹)  (پ ۲۱،   العنکبوت:  ۵۸،   ۵۹)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: کیا ہی اچھا اجر کام والوں   کا ۔ وہ جنہوں  نے صبر کیا اور اپنے رب ہی پر بھروسا رکھتے ہیں   ۔

 (10)  لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ (۱۲۷)  (پ ۸،   الانعام:  ۱۲۷)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: ان کے لئے سلامتی کا گھر ہے اپنے رب کے یہاں   اور وہ ان کا مولیٰ ہے یہ ان کے کاموں   کا پھل ہے ۔

٭…٭…٭

٭…دنیا و آخرت کی کھیتی کے طلب گار …٭

پارہ 25سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر 20میں  اللہِ عَزَّوَجَلَّ کے فرمان کا مفہوم ہے: جو آخرت کی کھیتی چاہے یعنی جس کو اپنے اعمال سے  نفعِ آخرت مقصود ہو،   اللہِ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے اس کو نیکیوں  کی توفیق دے کر،   اس کے لئے خیرات و طاعات کی راہیں  آسان کرکے اور اس کی نیکیوں  کا ثواب بڑھا کر اس کی کھیتی کو بڑھا دیتا ہے۔ مگر جو شخص دنیا کی کھیتی چاہے یعنی جس کا عمل محض دنیا حاصل کرنے کے لئے ہو اور وہ آخرت پر ایمان نہ رکھتا ہو،   اللہِ عَزَّوَجَلَّاسے  دنیا میں  اتنا ہی عطا فرماتا ہے جتنا اس کے لئے مقدّر کیا ہے اور آخرت میں  اس کا کچھ حصّہ نہیں  ہوتا کیونکہ اسنے آخرت کے لئے عمل کیا ہی نہیں ۔   (تر جمعہ ٔ کنز الایمان مع تفسیر خزائن العرفان،   پ ۲۵،   الشوریٰ:  ۲۰)

فصل: 2

قرآنِ کریم میں   روزانہ اَوْرَاد پڑھنے کا بیان

                درج ذیل آیاتِ مبارکہ میں   دن اور رات کے اوراد و وظائف کا ثبوت ہے: 

 (1)  وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا (۶۲)  (پ۱۹،   الفرقان:  ۶۲)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی اس کے لئے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے۔

 (2)  اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاؕ (۷)  وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ (۸)  (پ۲۹،   المزمل:  ۷،  ۸)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان:  بیشک دن میں   تو تم کو بہت سے  کام ہیں   اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے  ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو۔

 (3) وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ (۲۵)  وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا (۲۶)

  (پ۲۹،   الدهر:  ۲۵،  ۲۶)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو اور کچھ رات میں   اسے  سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو۔

 (4)  وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِۚ (۳۹)  وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ (۴۰)  (پ۲۶،   ق:  ۳۹،   ۴۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو سورج چمکنے سے  پہلے اور ڈوبنے سے  پہلے اور کچھ رات گئے اس کی تسبیح کرو اور نمازوں   کے بعد۔

 (5)  وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ (۴۸)  وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ (۴۹)   (پ ۲۷،   الطور:  ۴۸،   ۴۹)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو اور کچھ رات میں   اس کی پاکی بولو اور تاروں   کے پیٹھ دیتے۔

 (6)  اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ (۶)  (پ۲۹،   المزمل:  ۶)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: بے شک  رات کا اٹھنا وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے۔

 (7)  وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى (۱۳۰)  (پ۱۶،   طه:  ۱۳۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور رات کی گھڑیوں   میں   اس کی پاکی بولو اور دن کے کناروں   پر اس امید پر کہ تم راضی ہو۔

 (8)  اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-  (پ۲۳،   الزمر: ۹)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: کیا وہ جسے  فرمانبرداری میں   رات کی گھڑیاں   گزریں   سجود میں   اور قیام میں   آخرت سے  ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے کیا وہ نافرمانوں   جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں   جاننے والے اور انجان۔

 (9)  تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا٘- (پ۲۱،   السجدة:  ۱۶)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: ان کی کروٹیں   جدا ہوتی ہیں   خوابگاہوں   سے  اور اپنے رب کو پکارتے ہیں   ڈرتے اور امید کرتے۔

 (10)  وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا (۶۴)  (پ۱۹،   الفرقان: ۶۴)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور وہ جو رات کاٹتے ہیں  اپنے رب کے لئے سجدے اور قیام میں  ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن