30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوں پھر اسے کبھی بھی عذاب نہ دوں گا ([1])
حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے مروی ہے:
٭…علمائے سوء کسی نہر یا دریا کے کنارے پر پڑی ہوئی اس چٹان کی مثل ہیں ، جو نہ تو خود پانی سے سیراب ہوتی ہے اور نہ ہی پانی کو کھیتی تک جانے دیتی ہے۔ اسی طرح علمائے دنیا ہیں جو راہِ آخرت پر بیٹھے ہوئے ہیں ، نہ تو خود اس راستے کے دوسری طرف جاتے ہیں اور نہ ہی دوسرے لوگوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی جانب جانے والے راستے پر چلنے دیتے ہیں ۔
٭…علمائے سوء باغ کے اس پختہ نالے کی طرح ہیں جس کا ظاہر تو بڑا خوبصورت ہوتا ہے لیکن باطن بدبودار ہوتا ہے۔
٭…علمائے سوء ان پختہ قبروں کی مثل ہیں جن کے باہر زندہ لوگ اور اندر مردوں کی ہڈیاں ہیں ۔ ([2])
حضرت سیِّدُنا بشر بن حارث عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْوَارِث فرماتے ہیں کہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام میں سے جس نے حکومت و ریاست کی خواہش کی تو وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ناراضی کے قریب ہو گیا کیونکہ زمین و آسمان میں اب وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکا ناپسندیدہ بندہ ٹھہرایا جا چکا ہے۔ ([3])
حضرت سیِّدُنا امام اوزاعی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی حضرت سیِّدُنا بلال بن سعد عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْاَحَد سے روایت کرتے ہیں کہ ’’تم میں سے جو کوئی بھی کسی پولیس والے اور محافظ کو دیکھتا ہے تو اس کی (تکبرانہ) حالت دیکھ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پناہ طلب کرتا ہے اور اسے ناپسند جانتا ہے لیکن جب کسی ایسے دنیا دار عالم کی جانب دیکھتا ہے جو مخلوق کے لئے ظاہری لبادہ اوڑھ کر حکمرانی و سرداری کے لالچ میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے ناپسند نہیں کرتا حالانکہ یہ عالم اس پولیس والے سے زیادہ ناپسندیدگی و نفرت کا حق دار ہے۔ ‘‘ ([4])
کیسے علمائے کرام سے مشورہ لیا جائے؟
حضرت سیِّدُنا ابو محمد عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الصَّمَد فرمایا کرتے تھے کہ دین و دنیا کے کسی بھی معاملے کا قطعی فیصلہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے مشورے کے بغیر مت کیا کرو، کیونکہ اس طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ہاں تمہارا انجام اچھا ہو گا۔ تو ان سے پوچھا گیا: ’’اے ابو محمد! یہ علمائے کرام کون ہیں ؟ ‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جو آخرت کو دنیا پر اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکو اپنی ذات پر ترجیح دیتے ہیں۔ ‘‘ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’اپنے معاملات میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خشیت رکھنے والے لوگوں سے مشورہ کر لیا کرو ۔ ‘‘ ([5])
حکمت بھری 360 کتابیں کام نہ آئیں :
اسرائیلی حکایات میں ہے کہ ایک حکیم نے حکمت سے بھرپور 360 کتابیں لکھیں یہاں تک کہ وہ ان حکمت آموز باتوں کی وجہ سے مشہور ہو گیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے اس وقت کے نبی کی جانب وحی فرمائی: ’’فلاں کو جا کر کہہ دیں کہ تم زمین بھر خرچ کر دو لیکن میری رضا نہ چاہو تو میں تمہارے اس خرچ سے کچھ بھی قبول نہ کروں گا۔ ‘‘ چنانچہ وہ حکیم پشیمان ہوا اور غمزدہ ہو گیا، پھر سب کچھ چھوڑ کر عام لوگوں میں گھل مل گیا، بازاروں میں گھومتا، بنی اسرائیل کے ساتھ کھاتا پیتا اور اپنے نفس میں عجز و انکساری پیدا کر لی۔ تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے نبی کی جانب وحی فرمائی کہ اب اس سے کہہ دیں کہ تونے میری رضا کی توفیق پا لی ہے۔ ([6])
کسی عالم کا قول ہے کہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام دو طرح کے ہیں : ایک عالم عام لوگوں کا ہوتا ہے اور دوسرا خواص لوگوں کا۔ عوام الناس کا عالم حلال و حرام کے متعلق فتویٰ دیتا ہے اور ایسے علما بادشاہوں کے ہم نشیں ہوتے ہیں جبکہ خواص کا عالم علمِ توحید و معرفت کا جاننے والا ہوتا ہے اور ایسے لوگ گوشہ نشین اور تارک الدنیا ہوتے ہیں ۔
سلف صالحین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن فرمایا کرتے تھے کہ سیِّدُنا امامِ احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْاَ وّل کی مثال دریائے دجلہ جیسی ہے جس سے ہر کوئی چلو بھر لیتا جبکہ حضرت سیِّدُنا بشر بن حارث عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْوَارِث کی مثال اس میٹھے پانی کے کنویں کی طرح ہے جس کا منہ ڈھکا ہوا ہے اور اس پر لوگ باری باری آتے ہیں ۔
حضرت سیِّدُنا حماد بن زید رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ایوب رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا گیا کہ آج علم کی کثرت ہے یا گزشتہ زمانے میں تھی؟ تو آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: ’’گزشتہ زمانے میں علم کی کثرت تھی جبکہ آج تو صرف باتوں کی کثرت پائی جاتی ہے۔ ‘‘ ([7])
(صاحبِ کتاب امام اجل حضرت سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ) حضرت سیِّدُنا ایوب رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے اس قول میں علم اور کلام کے درمیان فرق کیا
[1] ۔ اتحاف السادۃ المتقین، کتاب العلم، الباب السادس فی آفات العلم الخ، ج۱، ص۵۸۴ جامع بیان العلم و فضلہ، باب ذم الفاجر من العلماء الخ، تحت الحدیث: ۷۴۵، ص۲۴۲ بتغیر و اختصار
[2] ۔ فیض القدیر للمناوی، تحت الحدیث: ۴۸۶۴، ج۴، ص۲۰۶
[3] ۔ فیض القدیر للمناوی، تحت الحدیث: ۳۳۵۱، ج۳، ص۳۴۸۔ العلماء بدلہ بالعلم,طبقات المحدثین باصبھان لابی الشیخ الاصبھانی، الطبقۃ العاشرۃ و الحادیۃ عشرۃ، الحدیث: ۱۳۸۲۔ ج۵،$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع