30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم یہاں پڑھا پڑھایا کرتے تھے اس کی کیا فضیلت پائی؟ ‘‘ بولا کہ میں تو کچھ نہیں پڑھتا تھا۔ میں نے مزید پوچھا کہ ہم حدیث بیان کرنے والوں کے اس قول کہ فلاں ثقہ ہے اور فلاں ضعیف ہے کو تونے کیسا پایا؟ کہنے لگا کہ اگر نیت خالص ہو گی تب بھی یہ قول آپ کو نفع دے گا نہ نقصان پہنچا پائے گا۔
حضرت سیِّدُنا احمد بن عمر خاقانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میں ایک راستے پر چل رہا ہوں ، اچانک ایک شخص مجھے ملا اور میری طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا: ’’اگر تو زمین میں بسنے والے اکثر افراد کا کہا مانے گا تو وہ تجھے راہِ خدا سے بھٹکا دیں گے۔ ‘‘ میں نے اس سے کہا: ’’کیا یہ نصیحت میرے لئے ہے؟ ‘‘ وہ بولا: ’’یہ نصیحت تمہارے لئے اور ہر اس شخص کے لئے بھی ہے جو تمہارے پیچھے ہے۔ ‘‘ فرماتے ہیں کہ اچانک میں نے ایک طرف حضرت سیِّدُنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی کو دیکھا تو میں اس شخص سے ہٹ کر ان کی جانب متوجہ ہوا اور کہنے لگا: ’’ارے یہ تو ہمارے استاذ ہیں جو ہمیں دنیا میں ادب سکھایا کرتے تھے۔ ‘‘ پھر میں نے ان سے عرض کی: ’’اے ابو الحسن! آپ تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی بتایئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کون سا عمل قبول فرماتا ہے؟ ‘‘ تو انہوں نے میرا ہاتھ تھاما اور فرمایا: ’’چلو! ‘‘ میں ان کے ہمراہ ایک ایسے مکان کے پاس آیا جو کعبہ کی مثل تھا، ہم اس مکان کے ایک جانب کھڑے ہو گئے، اچانک ایک شخص اس مکان کی چھت پر نمودار ہوا تو وہ ساری جگہ روشن ہو گئی، حضرت سیِّدُنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِینے مجھے اس شخص کی جانب بڑھنے کا اشارہ کیا اور پھر مجھے چھت کی جانب اٹھایا، کیونکہ چھت کافی اونچی تھی اور ہم دونوں کا یعنی حضرت سیِّدُنا سری عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی اور میرا قد چھوٹا تھا، تو اس شخص نے چھت کے اوپر سے ہاتھ بڑھایا اور مجھے تھام کر اپنی جانب اٹھا لیا، میرے بس میں نہ تھا کہ اس جگہ اپنی آنکھیں انوار کی تجلی کی وجہ سے کھول سکوں ، بہرحال اس شخص نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’میں نے وہ بات سن لی ہے جو تونے سری (عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی ) سے کہی تھی، لہٰذا یاد رکھو کہ ہر وہ بات جس کی قرآنِ کریم میں تعریف بیان ہوئی ہے اس پر عمل کیا کرو اور ہر وہ بات جس کی قرآنِ کریم میں مذمت بیان کی گئی ہے اس سے بچا کرو، تیرے لئے یہی کافی ہے۔ ‘‘
علم وعمل کے متعلق بزرگانِ دین کے فرامین:
حضرت سیِّدُنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ ایک نوجوان علمِ ظاہر حاصل کیا کرتا تھا اور ہمیشہ اسی کام میں مشغول رہتا، پھر اسنے یہ سب کچھ چھوڑ دیا اور الگ تھلگ ہو کر عبادت میں مشغول ہو گیا، جب مجھے اس کے متعلق پوچھنے پر یہ معلوم ہوا کہ وہ لوگوں سے الگ ہو کر اپنے گھر میں بیٹھا عبادت کرتا رہتا ہے تو میں نے اس نوجوان سے پوچھا: ’’تم تو علمِ ظاہر کے حصول کے بڑے رسیا (شوقین) تھے، پھر کیا ہوا کہ اسے چھوڑ دیا؟ ‘‘ بولا: ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے ضائع و برباد کرے تو کب تک علم کو برباد کرتا رہے گا؟ ‘‘ میں نے عرض کی کہ میں یہ سب علم زبانی یاد کر لیتا ہوں تو اسنے مجھ سے کہا کہ علم کا یاد کرنا تو اس پر عمل کرنا ہے۔ لہٰذا میں نے مزید علم کا حصول ترک کر دیا اور جو پاس تھا اس پر عمل کرنے کی جانب متوجہ ہو گیا۔ ([1]) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے تھے کہ علم کثرتِ روایت کا نام نہیں بلکہ علم تو خشیت ِ الٰہی کو کہتے ہیں ۔ ([2]) کسی فقیہ کا قول ہے کہ علم ایک نور ہے جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ ([3]) حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی سے منقول ہے کہ علم اتنا ہی حاصل کرو جس پر تم عمل کرنا چاہتے ہو، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں علم پر اَجر اس وقت عطا کرے گا جب تم اس پر عمل کرو گے ([4]) کیونکہ نادان لوگ صرف روایت کا عزم کرتے ہیں جبکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام رعایت کا عزم کرتے ہیں ۔مزید فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی صاحبِ قول اور صاحبِ روایت کی پروا نہیں کرتا بلکہ صاحبِ فہم اور صاحبِ درایت کی پروا کرتا ہے۔ ([5])
حضرت سیِّدُنا ابو حصین عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْمَتِیْن سے منقول ہے کہ آج کل ہر شخص کسی بھی مسئلہ میں (بغیر سوچے سمجھے) فوراً فتویٰ دے دیتا ہے حالانکہ اگر وہی مسئلہ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سامنے پیش ہوتا تو آپ تمام بدری صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو اس کے حل کے لئے جمع فرما لیتے۔ ([6])
ایک قول ہے کہ (آج کل) جس شخص سے بھی کسی شے کے متعلق کچھ پوچھا جائے تو وہ فتویٰ دینے میں بڑی جلدی کرتا ہے حالانکہ اگر اہلِ بدر سے کچھ پوچھا جاتا تو یہ سوال انہیں مشکل میں ڈال دیتا۔
حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن بن یحییٰ اسود عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الصَّمَد اور دیگر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ احکام و فتاویٰ کے علوم کا اہتمام حکمران کیا کرتے اور عوام الناس ان کی جانب ہی رجوع کرتے، پھر یہ معاملہ کمزور ہوتا گیا اور حکمران دنیا کی جانب میلان اور جنگوں میں مشغول ہونے کی وجہ سے یہ علوم حاصل نہ کر سکے تو انہوں نے جامع مساجد میں علمائے ظاہر اور اصحابِ فتویٰ کو اپنا معاون بنا لیا۔ پس جب حاکم کٹھن اور مشکل مسائل حل کرنے کے لئے بیٹھتا تو اس کے دائیں بائیں جانب دو مفتی بیٹھ جاتے، حاکم قضا و احکام میں ان کی جانب رجوع کرتا اور پھر اسی کے مطابق سپاہیوں کو حکم جاری کرتا۔ لہٰذا اکثر لوگ فتویٰ و قضا کا علم سیکھنے لگے تا کہ احکام و قضا کے معاملات میں حکمرانوں کی معاونت کر سکیں یہاں تک کہ دنیا میں رغبت رکھنے اور حکومت کی خواہش میں فتویٰ دینے والوں کی تعداد کافی بڑھ گئی۔ اس کے بعد معاملہ مختلف ہو گیا یہاں تک کہ حکمرانوں نے علما سے مدد لینا ہی ترک کر دیا۔
[1] ۔ فیض القدیر للمناوی، حرف الھمزۃ، تحت الحدیث: ۳۰۱۷، ج۳، ص۲۰۹
[2] ۔ الزھد للامام احمد بن حنبل، باب فی فضل ابی ھریرۃ، الحدیث: ۸۶۷، ص۱۸۰
[3] ۔ الدر المنثور ، پ۲۲، فاطر، تحت الایۃ۲۸، ج۷، ص۲۰
[4] ۔ الزھد لابن مبارک، باب من طلب العلم لعرض فی الدنیا، الحدیث: ۶۲، ص۲۱ عن معاذ بن جبل بدون ’’فواللہ‘‘
[5] ۔ تاریخ بغداد، الرقم ۲۶۴۸ احمد بن محمد بن الحسین ابو محمد الحریری، ج۵، ص۱۹۸ بتغیر و بدون’’روایۃ‘‘
تاریخ مدینہ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع