دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

            حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں   کہ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب میں   یہ دو آیات نہ ہوتیں   تو میں   کبھی بھی تمہیں   کوئی حدیث بیان نہ کرتا۔ ([1]) اس کے بعد مذکورہ آیتِ مبارکہ اور اس سے  ماقبل آیت تلاوت کر کے فرماتے کہ ہم بے کسوں   کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:  ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّنے جس عالم کو علم سے  نوازا تو اس سے  وہی عہد لیا جو اسنے اپنے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے  لیا تھا کہ وہ اس علم کو بیان کریں   گے اور چھپا کر نہ رکھیں   گے۔ ‘‘  ([2])

            ’’مُرَائِی ‘‘  سے  مراد وہ شخص ہے جو دنیاوی علوم کی باتیں   کرے،   خواہشِ نفس سے  بولے اور چاہے کہ لوگوں   کے دل اس کی جانب مائل ہوں   اور اسے  ان باتوں   کے سبب دنیا و رفعت ِ دنیا حاصل ہو۔

سلف صالحین کا طریقہ: 

            علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں  کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور تابعین عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام احسان  ([3]) کے سبب چار اشیاءکو خود سے  دور رکھتے تھے: یعنی  (۱)  امانت  (۲)  ودیعت  (۳)  وصیت اور  (۴)  فتویٰ۔

            کسی عالم کا قول ہے کہ جو شخص فتویٰ دینے میں   سب سے  زیادہ جلدی کرتا ہے وہ علم کے لحاظ سے  سب سے  کمتر ہوتا ہے اور جو سب سے  زیادہ فتویٰ سے  دور رہے اور توقف سے  کام لے وہ سب سے  زیادہ متقی ہوتا ہے۔

            ایک بزرگ کا قول ہے کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور تابعین عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام احسان کے سبب پانچ کاموں   میں   مشغول رہتے تھے:  (۱) … قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے  (۲) … مساجد کو آباد کرتے  (۳) … اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کرتے رہتے  (۴) … نیکی کا حکم دیتے اور  (۵) … برائی سے  منع کیا کرتے۔  ([4])

            ایک روایت میں   ہے کہ شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ابن آدم کی تین باتوں   کے سوا ہر بات اس کے خلاف گواہی دے گی اور کوئی بھی اس کے حق میں   نہ ہو گی:  (۱) … نیکی کا حکم دینا  (۲) … برائی سے  روکنا اور  (۳) … اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کرنا۔ ‘‘   ([5])

            اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:

لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِؕ- (پ۵،  ا لنسآء:  ۱۱۴)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اُن کے اکثر مشوروں   میں   کچھ بھلائی نہیں   مگر جو حکم دے خیرات یا اچھی بات یا لوگوں   میں   صلح کرنے کا۔

مَا ذَا فَعَلَ اللہ بِکَ بَعْدَ الْمَوْت؟

            ایک محدثنے کسی فقیہ کو خواب میں   دیکھ کر پوچھا: جناب! آپ لوگوں   کو جو اپنی رائے کے مطابق مسائل بتایا کرتے تھے،   اس کی وجہ سے  آپسے  کیا سلوک کیا گیا؟ تو اس فقیہ کو یہ سوال بڑا ناگوار گزرا اور اسنے اعراض کرتے ہوئے یہ جواب دیا: ’’ہم نے اسے  نہ تو قابلِ قدر پایا اور نہ ہی اس کا انجام اچھا ہوا۔  ‘‘  

            حضرت سیِّدُنا نصر بن علی جَھْضَمِی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں   کہ میں  نے خلیل بن احمد کو مرنے کے بعد خواب میں   دیکھا تو سوچنے لگا کہ میں  نے خلیل سے  بڑھ کر کسی کو عقل مند نہ پایا،   میں   ضرور ان سے  پوچھوں   گا  (مَا ذَا فَعَلَ اللہ بِکَ بَعْدَ الْمَوْت؟ یعنی مرنے کے بعد اللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپسے  کیا معاملہ فرمایا؟) ۔ ‘‘  تو وہ بولے: کیا تو جانتا ہے کہ ہم کس کیفیت میں   ہیں  ؟ میں  نے تو اس کلمہ سے  بڑھ کر کسی شے کو نفع مند نہیں   پایا:  (سُبْحَانَ اللّٰہِ،   وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،   وَ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر)   ([6])

            کسی شیخ سے  منقول ہے کہ میں  نے ایک عالم کو خواب میں   دیکھ کر اس سے  پوچھا:  ’’ان تمام علومنے آپسے  کیسا معاملہ کیا جن میں   ہم مناظرہ و مجادلہ کیا کرتے تھے؟ ‘‘  فرماتے ہیں   کہ انہوں  نے اپنا ہاتھ پھیلا کر اس میں   پھونک ماری اور فرمایا کہ وہ سب گرد کی طرح اڑ گئے اور مجھے سوائے ان دو رکعتوں   کے کسینے نفع نہ دیا جو میں  نے رات کے وقت خلوص سے  ادا کی تھیں  ۔

            حضرت سیِّدُنا ابو داود سجستانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی فرماتے ہیں   کہ میرا ایک دوست بہت زیادہ علمِ حدیث جانتا تھا اور وہ اس علم کی معرفت بھی رکھتا تھا،   اچانک فوت ہو گیا،   میں  نے اسے  خواب میں   دیکھا تو پوچھا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہارے ساتھ کیا سلوک فرمایا؟ ‘‘  وہ خاموش رہا،   میں  نے جب دوبارہ اس سے  پوچھا وہ پھر خاموش ہی رہا،   لہٰذا میں  نے اس سے  پوچھا کہ کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہاری مغفرت فرما دی؟ بولا: ’’نہیں  ۔ ‘‘  میں  نے پوچھا: ’’کیوں  ؟ ‘‘  تو اسنے بتایا کہ ’’گناہ بہت ہیں   اور حساب کتاب بھی کڑا ہے،   البتہ! مجھ سے  خیر کا وعدہ کیا گیا ہے اور مجھے خیر ہی کی امید ہے۔ ‘‘  میں  نے اس سے  پوچھا: ’’وہاں   تمنے کن اعمال کو افضل پایا؟ ‘‘  بولا: ’’قرآنِ کریم کی تلاوت اور آدھی رات کے وقت نماز ادا کرنا۔ ‘‘  میں  نے کہا: ’’جو



[1]    ۔ شعب الایمان للبیھقی، باب فی نشر العلم، الحدیث: ۱۷۶۹، ج۲، ص۲۸۲ بتغیر

[2]    ۔ تاریخ مدینہ دمشق ، الرقم۷۰۰۱ محمد بن مسلم بن عبداللہ بن عبداللہ، ج۵۵، ص۳۶۷

[3]    ۔      احسان کی وضاحت کرتے ہوئے سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حدیثِ جبریل میں ارشاد فرمایا: احسان یہ ہے کہ تو اللہعَزَّوَجَلَّ کی عبادت اس طرح کرے گویا کہ اسے دیکھ رہا ہے اور اگر ایسا تصور قائم نہ کر سکے تو یہ یقین رکھ کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔   (صحيح مسلم، كتاب الايمان، باب الإسلام ماھووبیان خصالہ، الحدیث: ۹۹ ، ص۶۸۲)

[4]    ۔ احیاء علوم الدین، کتاب العلم، الباب السادس فی آفات العلم     الخ، ج۱، ص۱۰۰

[5]    ۔ جامع الترمذی، ابواب الزھد، باب منہ، حدیث: کل کلام ابن آدم علیہ لا لہ، الحدیث: ۲۴۱۲، ص۱۸۹۴

[6]    ۔ موسوعۃ لابن ابی الدنیا، کتاب المنامات، الحدیث: ۷۳، ج۳،$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن