دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

کرتے وقت بھی ’’کنزالایمان ‘‘  کے تر جمعہ کو پورے طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے۔

 ٭تر جمعہ ٔ احادیث طیبہ: 

حدیث شریف کاتر جمعہ کرتے وقت ان باتوں   کالحاظ رکھناضروری ہوتاہے کہ اس حدیث شریف کے ورود کا سبب کیا تھا،   وہ کس موقع پر ارشاد فرمائی گئی اور حضرات شارحین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْننے اس کی شرح میں   کیا ارشاد فرمایا ہے۔ چنانچہ،   احادیث طیبہ کا تر جمعہ کرتے وقت یہ کوشش رہی ہے کہ اس حدیث شریف کی شرح تلاش کی جائے اور شرح کے آئینہ میں   اس کا تر جمعہ کیا جائے،   نیز اکابرین اہلسنّت دَامَتْ فُیُوضُہُم کے تراجم کو بھی خصوصیت کے ساتھ دیکھا گیا۔

 ٭تخریج کا اہتمام: 

تخریج کامطلب یہ ہوتا ہے کہ احادیث ،  اقوال یاحکایات کوان کتب کی طرف منسوب کیاجائے جن میں وہ ابتداء ًبیان ہوئی ہوں   ۔جس سے  معلوم ہوتاہے کہ اس حدیث ،  قول یاحکایت کوکن ائمۂ فننے اپنی کتابوں   میں   کن مقامات پربیان کیاہے۔علمیہ کی کتب میں   حتی المقدورکوشش کی جاتی ہے کہ روایات کوان کے اصل ماخذسے  تلاش کر کے اس کا حوالہ درج کیاجائے اور جب مقدور بھر کوشش کے باوجود اصل ماخذسے  نہ ملے تو دیگر مستند و معتبر کتب سے  حوالہ لکھا جاتا ہے۔ چنانچہ زیر نظر کتاب میں   احادیث مبارکہ،   آثارِ صحابہ،   اقوالِ سلف صالحین وغیرہ کے حوالہ جات،   کتاب،   باب،   فصل ،   جلد اور صفحہ نمبر کی قید کے ساتھ درج کئے گئے ہیں    (مثلاً: صحیح مسلم،   کتاب الفضائل،   باب اِثبات حوض نَبِیِّنَا صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم وصفاتہٖ،   الحدیث:  ۵۹۷۱،   ص۱۰۸۳)  اور ہر کتاب کا مطبوعہ حوالے میں   درج کرنے کے بجائے آخر میں   ماٰخذومراجع کی فہرست،   مصنفین و مؤلفین کے ناموں   اور ان کے سن وفات کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔ نیز آخر میں   مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ  کی طرف سے  پیش کردہ کتب ورسائل کی فہرست بھی دی گئی ہے۔

 ٭عنوانات و بند سازی: 

مطالعہ کرنے والوں   کی دلچسپی برقراررکھنے اورذوق بڑھانے کی غرض سے  متعلقہ مضمون کے مطابق عنوانات  (درمیانی وبغلی سرخیوں  )  کا اہتمام کیا گیا ہے اور ایک مضمون کی تکمیل کے بعد دوسرا مضمون نئے پیرے اور نئی سطر سے  شروع کیا گیا ہے کیونکہ عنوانات وبندسازی  (یعنی پیراگرا فنگ Paragraphing) ،   کسی بھی کتاب کے حسنِ صوری کی عکاسی کرتے ہیں  ۔

 ٭مشکل الفاظ کے معانی واعراب: 

اس بات کااہتمام کیاگیاہے کہ تر جمعہ میں  جہاں   کہیں   عربی عبارات یامشکل الفاظ آئے ہیں   ان پراعراب بھی لگایا گیا ہے اور ہلالین ’’ (…)   ‘‘  میں   مرادی معانی بھی لکھ دیئے گئے ہیں   تاکہ پڑھنے والوں   کوآسانی رہے۔

 ٭آیات مبارکہ کی پیسٹنگ: 

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کمپیوٹر  (COMPUTER) نے انسانی ترقی میں   بڑااہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی کمپیوٹر کی بدولت اب کتابوں   کی ہاتھ سے  کتابت کے کٹھن،   جاں   سوز اور وقت طلب مرحلہ سے  نجات مل گئی اور اب کتابوں کو کمپوز کر لیا جاتا ہے مگر اس کا ایک نقصان یہ ہوا کہ کتابت کی غلطیاں   اُردو کتب کا مقدر بن کے رہ گئیں   جو کہ ہاتھ سے  کتابت کے مقابلے میں   زیادہ ہوتی ہیں   کیونکہ یہ تجربہ سے  ثابت ہے کہ ہاتھ سے  کتابت میں   غلطیاں   بہت کم ہوتی ہیں  ۔ مسئلہ صرف عام جملوں   کا نہیں   بلکہ عقائد اور فقہی مسائل کا ہے کہ ان میں   کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔  اسی طرح قرآنی آیات ِمبارکہ کا مسئلہ تھا کہ کمپوزنگ کی صورت میں   ان میں   بھی کہیں   کوئی حرف رہ جاتا اور کہیں   کوئی حرکت  (یعنی زبر،   زیر وغیرہ)  چھوٹ جاتی ہے۔ ہماری خوش قسمتی کہ کچھ عرصہ قبل دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہنے قرآنِ کریم شائع کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کی چھپائی کے لئے ایک دردمند اسلامی بھائینے مکتبۃُ المدینہ کو Q.P.S یعنی قرآن پبلشنگ سوفٹ ویئر خرید کر ہدیہ  (DONATE)  کیا جس کی مددسے  قرآنِ کریم کا مسودہ تیار کیا گیا۔ قبلہ شیخ طریقت ،   امیراہلسنّت ،  بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش تھی کہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ کی کتب میں   بھی اس سوفٹ ویئر سے  آیات پیسٹ کی جائیں  ۔ چنانچہ قبلہ امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے اِحترام میں   مجلس المَدِیْنَۃُ العِلْمِیَّہنے یہ اُصُول بنا لیا ہے کہ آیاتِ قرآنیہ کی کمپوزنگ کے بجائے ہر آیتِ طیبہ کو پیسٹ کیا جائے گا اور اس کے بغیر وہ کتاب نامکمل تصور کی جائے گی۔ پیش نظر کتاب پر بھی تقریباً تمام آیات ِمبارَکہ Q.P.S سے  پیسٹ کی گئی ہیں  ۔

 ٭علاماتِ ترقیم: 

تحریر کے معیار،   ظاہری حسن اور اس کی تفہیم میں   آسانی کے لئے تقریباً ہر زبان میں   کچھ نہ کچھ علامات ضرور استعمال ہوتی ہیں   تا کہ بیان کردہ معانی ومفاہیم سمجھنے میں   دشواری نہ ہو۔ اسی طرح اردو جو ایک عالمگیر زبان ہے،   کی علامات بھی اہل زباننے مقرر کر رکھی ہیں   جنہیں   ’’علاماتِ ترقیم   ‘‘  یا’’رموزاوقاف  ‘‘  کہا جاتا ہے جیسے  کاما  (،  )  اور فل اسٹاپ  (۔)  وغیرہ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! المَدِیْنَۃُ العِلْمِیَّہ کی تقریباً تمام کتب میں   حتی المقدور ان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 ٭اِجمالی فہرست: 

علمی ذوق رکھنے والوں   کی آسانی کے لئے کتاب کی فصلوں   کے اعتبار سے  ایک اجمالی فہرست شروع میں   شامل کر دی گئی ہے تاکہ مطلوبہ فصل تلاش کرنا آسان رہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن