دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

چھٹا مرحلہ

قُوتُ الْقُلُوب اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ

 ٭… کام کرنے والوں   کاانتخاب

            کسی بھی کام کوبخوبی پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے متعلقہ کام کے ماہرین درکارہوتے ہیں  ،   زیرنظر کتاب کے تر جمعہ کا کام کس قدراہمیت کاحامل ہے اس کااندازہ اسے  پڑھ کرہی کیاجاسکتاہے۔اس کتاب میں   جگہ جگہ حضرت مصنف حضرت سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی  (متوفی۳۸۶ھ) نے علوم و معارف کے جن بیش بہا خزانوں   کو صفحۂ قرطاس پر انمول موتیوں   کی طرح بکھیرا ہے ان کے حل تر جمعہ کے لئےیقیناً تجربہ کار عُلَمائےکرام کی ضرورت تھی ۔چنانچہ،  اس عظیمُ المنافع کتاب کے تر جمعہ کی ذمہ داری مجلس المدینۃ العلمیہ کے ایک سینئراسلامی بھائی نے لی جو واقعی اس کی اہلیت بھی رکھتے مگرمصروفیت کے پیشِ نظر ہر گزرتے لمحےکے ساتھ یہ مُعَامَلہ کھٹائی میں پڑتانظرآیاتو انہوں نے مجلس مَعْذِرَت کر لی اور یوں مجلس المدینۃ العلمیہ نے علوم و معارف کے اس انمول خزانے کو طشت از بام کرنے کی ذمہ داری شعبہ تراجم کتب  (عربی سے  اردو)  کو سونپ دی۔

 ٭… کام کا آغاز

اَلْحَمْدُ للہ ِعَزَّوَجَلَّ المدینۃ العلمیہ کے اِس شُعبہ میں اُس وقت جتنے بھی مدنی عُلَمائےکرام کَثَّرھُمُ اللہُ تَعَالیٰتر جمعہ ،  تقابل ،  تفتیش اور تخریج وغیرہ کی خِدمَت سر انجام دے رہے تھے،   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل وکرم اور اپنی مسلسل کاوشوں   کے نتیجہ میں   ان کاموں   میں   غیر معمولی مہارت و ممارست  (تجربہ)  رکھتے تھے،  مگر سب دیگر اہم کتب مثلاً’’اَلْحَدِیْقَۃُ النَّدِیَّۃ ‘‘  کے تر جمعہ بنام ’’اصلاحِ اعمال ‘‘  اور ’’حِلْیَۃُ الْاَوْلیَاء  ‘‘  کےتر جمعہ بنام ’’اللہ والوں کی باتوں  ‘‘  وغیرہ کے تراجم پر جاری کام میں مصروف تھے،  جس کی وجہ سے  اس بارِگراں کے لیے فوری طور شعبہ کے کسی خاص اسلامی بھائی کو مختص کرنا ممکن نظر نہ ّ آیا تو باب المدینہ کے ایک  جامعہ  میں  تدریس میں مصروف شعبہ کے سابقہ کل وقتی اور فی الحال جز وقتی ایک  اسلامی بھائی کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ ہوا۔جو اس وقت تک شعبہ کئی کتب پر کام کر چکے تھے۔چنانچہ وہ اسلامی بھائی ذی الحج ۱۴۲۹ھ کے پہلے عشرے میں جیسے  ہی جَہنَّم میں لے جانےوالے اعمال کی دوسری جلد کی تکمیل سے  فارغ ہوئے اور انہوں نے یہ خوشخبری سنائی مجلس المدینۃ العلمیہ نےانہیں قُوتُ القلوب کے تر جمعہ و تحقیق کا کام سونپ دیا۔یوں ذُوالحجۃالحرام ۱۴۲۹ھ کے پہلے عشرے میں اس کام کا آغازہوا۔

٭… رفتار میں سستی

مُترجم اسلامی بھائی کی تدریس وغیرہ کی مصروفیت کی وجہ سے  کام سُسَت رَوی کا شکارتھا ۔نِگران مجلس المدینۃ العلمیہ نے مُترجم اسلامی بھائی کو المدینۃ العلمیہ میں پہلے کی طرح   مکمل وقت دینے کی ترغیب دلائی تو وہ اسلامی بھائی انکار نہ کر سکے  اور کل وقت المدینۃ العلمیہ میں دینے پر رضا مند ہو گئے جو ایک آئندہ امر تھا۔ چنانچہ ان کی المدینۃ العلمیہ میں با قاعدگی کی وجہ سے  کام کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور یوں بہت جلد قُوتُ القلوب کی پہلی تیس فصلوں کا تر جمعہ مکمل ہو گیا۔مگر یہ سلسلہ زیادہ عرصہ تک بر قرارنہ رہ سکا کیونکہ صَفَر ُالمُظَفَّر ۱۴۳۱ھ میں مُترجم اسلامی بھائی کو المدینۃ العلمیہ کے نئے شعبے ’’ فیضانِ صحابہ و اھل بیت ‘‘  کاذمہ دار بنا دیا گیا اور قُوتُ القلوب پر کام کے لیے روزانہ صرف تین گھنٹے مختص ہو کر رہ گئے ۔اس نَہَج پر کام کرتے کرتے آج اس کی پہلی جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔وَ الْحَمْدُ للہِ عَلٰی ذَالِک   

٭… کام کاانداز اور دشواریاں  

المدینۃ العلمیہ کے طے شدہ مدنی پھولوں   کے مطابق تیس فصلوں   کا سلیس اور بامحاورہ تر جمعہ اور کام کے اکثر مراحل مکمل ہو چکے تھے کہ مجلس کی طرف سے  شعبہ تراجم میں   کام کرنے کے کچھ نئے مدنی پھول طے ہوئے اگرچہ ان کا نفاذ آئندہ کتب کے تراجم پر ہونا تھا مگر قُوتُ الْقُلُوب پر بھی ان کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا مثال کے طور پر ان میں   سے  ایک مدنی پھول یہ بھی تھا کہ ”عوام الناس کی سمجھ سے  بالاتر خالص فنی اور مشکل وپیچیدہ ابحاث وغیرہ کو ترک کر دیا جائے۔“ چونکہ ایسی ابحاث کا تعلق خالصتاً علما کے ساتھ ہے اور وہی ان سے  مستفیض ہو سکتے ہیں  لہٰذا عوام کی آسانی کے لیے ایسے  مقامات کو حذف کر دیا جائے۔ لہٰذا اس مدنی پھول کی روشنی میں   از سرنو نظرِ ثانی کا کام شروع ہوا اور یوں   قوت القلوب کی پہلی جلد جو ۱۴۳۱ھ میں   شائع ہونی تھی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی۔

نئے مدنی پھولوں   کی روشنی میں   قوت القلوب کی چیدہ چیدہ چند عبارات کے علاوہ دو فصلوں   10ویں   اور 17ویں   کی اکثر ابحاث کو حذف کرنا پڑا۔ کیونکہ 10ویں   فصل خالص علم توقیت کی دقیق ابحاث پر مشتمل تھی اگرچہ اس فصل کی چند مفید اور اہم باتیں   رہنے دی گئی ہیں   مگر اہل ذوق پر لازم ہے کہ وہ ضرور اصل کتاب کی طرف رجوع فرمائیں  ۔ اسی طرح 17ویں   فصل میں   حضرت سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِینے قرآنِ کریم کے ایجاز و اختصار کی ایسی مثالیں   دی ہیں   کہ علمائے کرام بھی انگشت بدنداں   ہیں   اور آپ کے متعلق یہ سوچنے پر مجبور ہیں   کہ آخر آپ صوفی بزرگ تھے یا کوئی مفسر قرآن۔ علمائے کرام کی آسانی اور اہل ذوق افراد کے ذوق کی تسکین کے لیے ان دو فصلوں   کی مکمل عربی عبارت کتاب ھٰذا کے آخر میں   شامل کر دی گئی ہے۔

 ٭… تر جمعہ ٔ قرآنی آیات: 

کتاب میں   موجود قرآنِ کریم کی آیاتِ مقدسہ کا تر جمعہ خصوصیت کے ساتھ اعلیٰ حضرت،   امام اہلسنت،   مجدد دین و ملت،   پروانۂ شمع رسالت،   مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن  (متوفی۱۳۴۰ھ)  کے شہرۂ آفاق تر جمعہ ٔ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘  سے  لیا گیا ہے۔ نیز کتاب کی عبارت میں   اگر کہیں   قرآنی آیاتِ مبارکہ سے  اقتباس یا دعا مذکور ہوئی تو اس کا تر جمعہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن