دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

بڑھ جائے یا اسے  دن کے ابتدائی حصے کی جانب لوٹا دیا جائے تاکہ وہ رہ جانے والے کام کی تکمیل کر سکے۔             یہی حال اس توبہ کرنے والے کا ہے جو اپنی نیند سے  بیدار ہونے والا ہو،   مگر اب اس کے لئے یہ معاملہ موت کے بعد ہی ظاہر ہو گا کہ جب وہ اوقات کے ضائع ہونے کو دیکھ لے گا اور فوت شدہ کی تلافی نہ کر سکنے کا اسے  یقین ہو جائے گا ۔ پس یہی وقت سب سے  بڑی ندامت کا ہو گا اور اس وقت ہی سب سے  بڑی حسرت ہو گی۔

اربابِ عقل و دانش کے لئے نصیحت: 

            اہلِ یقین،   اربابِ عقل و دانش کے نزدیک احتیاط اس بات میں   ہے کہ بندہ باقی ماندہ تھوڑی سی عمر میں   تیزی سے  عمل کرنے لگے کیونکہ مستقبل میں   بھی ماضی کی مثل وقت برباد کرنے میں   مصروف رہنا ایک دوسرا ضیاع ہو گا اور اس لئے بھی کہ وہ وقت تو بس آنے والا ہی ہے۔ پس اس بیدار مغز کی حرص اور کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہر وقت اور ساعت میں   اس کا کچھ نہ کچھ حصہ ہو اور وہ اپنے اعمال کی ساعتوں   کے ہر خزانے میں   تھوڑی تھوڑی اشیاء ودیعت رکھتا جائے تاکہ کل اپنے خزانوں   کو خالی نہ دیکھے اور نہ ہی وہ ان کے خالی ہونے پر حسرت میں   مبتلا ہو۔

            یہ اہلِ رجا کا طریقہ ہے جو اعمال کی زیادتی کی تمنا رکھتے ہیں   اور اپنے پَرْوَرْدْگارعَزَّ وَجَلَّکی اچھے طریقے سے  عبادت کرنے میں   ساری زندگی گزارنے میں   رغبت رکھتے ہیں   اور یہی صحیح توبہ کرنے والے کا مقام ہے تا کہ وہ گزشتہ غفلت میں   گزرے ہوئے اوقات کا تدارک نئے اوقات سے  کر سکے۔ چنانچہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  کے نزدیک احتیاط یہی ہے،   یعنی اگر معاملہ حد درجہ سخت ہو جیسا کہ پیدا ہوا تھا تو وہ اپنی اس مشکل سے  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حسنِ توفیق کے ساتھ ہی محفوظ رہ سکتا ہے اور اگر معاملہ آسان ہو جیسا کہ لوگ امید رکھتے ہیں   تو انہیں   چاہئے کہ جان لیں   اعمال و فضائل کے اپنے اپنے درجات و مقامات ہیں  ۔

اہلِ یقین کے مشاہدے کا ساتواں   مقام

وقت کی تلافی: 

                 (صاحبِ کتاب حضرت سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں   کہ)  جان لیجئے کہ ہم نے جو یہ ذکر کیا ہے کہ اوقات کی تلافی ان کے فوت ہو جانے کا ڈر اور اندیشہ ہے تو اس سے  مراد یہ نہیں   کہ بندہ ایک کے بجائے دوسرے مقام کی تمنا کرنے لگے اور نہ ہی اس سے  مراد یہ ہے کہ وہ کسی دوسرے وقت کا انتظار کرتا رہے کہ اس طرح تو وہ درحقیقت وقت کی فکر میں   مبتلا ہوجائے گا۔ نیز اوقات کی تلافی سے  یہ بھی مراد نہیں   کہ اپنی موجودہ حالت کوچھوڑ کر کسی دوسری حالت کی توقع رکھنے لگے بلکہ وقت کی تلافی و تدارک سے  مراد ہے:

                        ٭…  دن میں   روزہ رکھنا                                 ٭…  رات کے وقت قیام کرنا

                        ٭…  ہر ساعت میں   اللہ عَزَّ وَجَلَّکا ذکر کرنا   ٭…  دل کے متفرق خیالات کو جمع کرنا

                        ٭…  دل میں   پیدا ہونے والے اثرات ختم کرنا

        نیز اس سے  یہ امور بھی مراد ہیں  :

٭…  آنکھیں   جھکائے رکھنا                                                     ٭…  کانوں   کی حفاظت کرنا

٭…  ہاتھوں   کو روکے رکھنا                                                    ٭…  پاؤں   کو قابو میں   رکھنا

٭…  گھٹیا باتیں   کرنے سے  خاموش رہنا                                     ٭…  شہوت پیدا کرنے والا لقمہ چھوڑ دینا

٭…  خوراک میں   کمی کرنا                                                       ٭…  بھوک کی زیادتی کرنا

٭…  نیکی کا حکم دینا                                                                ٭…  برائی سے  منع کرنا

٭…  اچھی نیت کرنا                                                                ٭…  بری نیت سے  بچنا

٭…  نئے سرے سے  توبہ کرنا                                                  ٭…  دل کو فکر میں   مبتلا رکھنا اور بدگمانی سے  نکالنا

٭…  حسنِ ظن کا عقیدہ اپنانا                                                    ٭…  ثابت قدمی و استقامت اختیار کرنا

٭…  نیکی و تقویٰ کے امور پر تعاون کرنا

٭…  اور مقصود میں   عزم کا صحیح ہونا اور عزم کو قوی کرنے والے اسباب اختیار کرنا۔

            بندے کو چاہئے کہ مذکورہ تمام امور فوراً اور اسی حالت میں   کرنے لگے،   ٹال مٹول سے  کام لے نہ کسی کا انتظار کرے اور نہ ہی کسی دوسرے وقت کی توقع رکھے،   نہ اس کام کو ایک وقت سے  دوسرے وقت تک مؤخر کرے اور نہ ہی ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ اس پر عمل پیرا ہونے کا انتظار کرے۔ کیونکہ اسی طرح فوت شدہ اوقات کا تدارک اور ان کی تلافی ہو سکتی ہے۔ چنانچہ اسے  جو وقت میسر ہے اس کے فوت ہو جانے کے اندیشہ کی وجہ سے  اسے  ہی غنیمت جانے،   ورنہ ٹال مٹول اور امیدیں   ہی رہ جائیں   گی یا پھر انتظار و تراخی رہ جائیں   گے جو شیطان کے لشکر ہیں   اور جن سے  وہ سالکینِ طریقت کی راہیں   بند کر دیتا ہے۔

            یہ دھوکے و فریب میں   مبتلا افراد کا مقام اور ان اہلِ باطل کا حال ہے جنہوں  نے خود کو اپنے نفس کے سپرد کر دیا اور پھر نفس کو اپنی خواہشات کی تکمیل کرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیا ،   نہ تو انہوں  نے اپنی موجودہ حالت میں   وقت کے ضیاع کی تلافی کی اور نہ ہی انہوں  نے اپنے کل کے لئے کچھ تیاری کی ۔ پس وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو بھول چکے ہیں   اور اللہ عَزَّ وَجَلَّنے انہیں   چھوڑ دیا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن