دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

(۳) كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤ  (پ۲۳،  ص:  ۲۹)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان:  یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں   کو سوچیں  ۔

 (۴) اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-اَمْ

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: کیا ہم انہیں   جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان جیسا کردیں   جو زمین میں   فساد پھیلاتے ہیں   یا نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ (۲۸)  (پ۲۳،  ص:  ۲۸)

ہم پرہیزگاروں   کو شریر بے حکموں   کے برابر ٹھہرادیں  ۔

        یعنی آیاتِ بینات میں   غورو فکر کرو،   کیا تم پاتے ہو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے متقین کو فساق و فجار جیسا بدلہ دیا ہو؟ یا یہ پاتے ہو کہ فساق و فجار کو متقین کی صفات کا بدل ملا ہو؟ یا ایسی ہی کوئی دوسری صورت تمہیں   نظر آتی ہے؟

جھوٹی امیدیں  : 

                اللہ عَزَّ وَجَلَّکا  (فاسقوں  ا ور فاجروں   کے متعلق)  فرمانِ عالیشان ہے: 

لَیْسَ بِاَمَانِیِّكُمْ وَ لَاۤ اَمَانِیِّ اَهْلِ الْكِتٰبِؕ-مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا یُّجْزَ بِهٖۙ- (پ۵،  النسآء:  ۱۲۳)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: کام نہ کچھ تمہارے خیالوں   پر ہے اور نہ کتاب والوں   کی ہوس پر،   جو برائی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا۔

        حضورنبی ٔپاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی تفسیر یوں   بیان فرمائی: ’’مومن کو اس کے گناہوں   کا بدلہ دنیا میں   مصائب،   بھوک اور لباس کی کمی سے  دے دیا جاتا ہے اور منافق پر اس کے گناہ باقی رہتے ہیں   یہاں   تک کہ اسے  قیامت کے دن پوری پوری جزادی جائے گی گویا کہ وہ ایک گدھا ہے جسے  قیامت کے دن اس بوجھ کا بدلہ دیا جائے گا۔ ‘‘ 

        حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی فرمایا کرتے تھے:  ’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے بندو! جھوٹی امیدوں   سے  ڈرو،   کیونکہ یہ حماقت کی وادیاں   ہیں   جن میں   لوگ اتر رہے ہیں  ،   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم! بندہ اپنی جھوٹی امیدوں   سے  دنیا کی کوئی بھلائی حاصل کر سکتا ہے نہ آخرت کی۔ ‘‘   ([1])

            علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں   کہ جب بھی عقل کم ہوتی ہے امیدیں   زیادہ ہو جاتی ہیں  ۔

نیکی کی دعوت کا ایک اچھوتا انداز: 

        بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن میں   سے  کسی نے اپنے ایک دنیا دار بھائی کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا:  ’’امورِ دنیا کی خاطر تم مشقت اٹھاتے رہے اور ان پر حریص رہے،   ذرا مجھے کچھ بتاؤ گے کہ کیا تم نے اپنی منشاو مراد پا لی ہے اور کیا تمہاری آرزوئیں   پوری ہو گئی ہیں  ؟ ‘‘  تو اس نے جواب دیا:  ”اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم! نہیں  ۔ ‘‘  اس بزرگنے ارشاد فرمایا: ’’تیرا اس بارے میں   کیا خیال ہے کہ جس شے کا تو حریص ہے،   چاہنے کے باوجود اسے  ابھی تک حاصل نہیں   کر سکا تو

آخرت کیسے  حاصل کرے گا؟ حالانکہ تو اس سے  اعراض اور رو گردانی کئے ہوئے ہے،   میں   تو تجھے ٹھنڈے لوہے میں   ضربیں   لگاتے ہوئے ہی دیکھ رہا ہوں  ۔“

            علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں   کہ جو بغیر عمل کے جنت میں   داخل ہونے کا گمان رکھے وہ محض تمنا کرنے والا ہی ہے اور جو کہے کہ میں   عمل کے سبب جنت میں   داخل ہونا چاہتا ہوں   تو وہ مشقت اٹھانے والا ہے۔ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں   کہ امیدیں   عقل کو کم کر دیتی ہیں  ۔ ([2])

ایمان کسے  کہتے ہیں  ؟

            رسولِ اَکرم،   شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ایمان آرائش و زیبائش کے ذریعے حاصل نہیں   ہوتا اور نہ ہی امیدوں   کے ذریعے حاصل ہوتا ہے،   بلکہ ایمان تو اس عقیدے کا نام ہے جو دل میں   پختہ ہو اور عمل اس کی تصدیق کرے۔ ‘‘  ([3])

نیکی و بدی کا بدلہ: 

            اللہ عَزَّ وَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:

هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ (۶۰)  (پ۲۷،  الرحمٰن:  ۶۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی۔

            اور اس کی ضد کے متعلق ارشاد فرمایا:

 (1)  مَنْ عَمِلَ سَیِّئَةً فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَاۚ- (پ۲۴،  المؤمن:  ۴۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: جو بُرا کام کرے تو اسے  بدلہ نہ ملے گا مگر اتنا ہی۔

 (2)  اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ (پ۱۰،  التوبۃ:  ۱۶)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: کیا اس گمان میں   ہو کہ یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی اللہنے پہچان نہ کرائی ان کی جو تم میں   سے  جہاد کریں   گے۔

 



[1]     ایقاظ الھم شرح متن الحکم، ص۹۵

[2]     موسوعۃ لابن ابی دنیا، کتاب الیقین، باب رب لیس، الحدیث: ۶۴، ج۲، ص۵۴۷

[3]     شعب الایمان للبیھقی، باب القول فی زیارۃ     الخ، الحدیث: ۶۶، ج۱، ص۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن