دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qoot ul Quloob Jild 1 | قوت القلوب

book_icon
قوت القلوب

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے اور وہ جو تم پر کتاب اور حکمت اتاری تمہیں   نصیحت دینے کو۔

 (۲) لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْؕ- (پ۱۷،  الأنبیاء:  ۱۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک کتاب اتاری جس میں   تمہاری ناموری ہے۔

 (۳) وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ (۴۴)  (پ۱۴،  النحل:  ۴۴)  

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور اے محبوب ہم نے تمہاری طرف یہ یادگار اتاری کہ تم لوگوں   سے  بیان کردو جو ان کی طرف اترا اور کہیں   وہ دھیان کریں  ۔

 (۴) كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَهُمْ (۳)  (پ۲۶،  محمد:  ۳)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اللہ لوگوں   سے  ان کے احوال یونہی بیان فرماتا ہے۔

 (۵) وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ (پ۱۸،  النور:  ۳۴)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور بیشک ہم نے اتاریں   تمہاری طرف روشن آیتیں ۔  

(۶) وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍۚ- (پ۱،  البقرۃ:  ۹۹)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں   اتاریں  ۔

 (۷) اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ (پ۸،  الاعراف:  ۳)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: اے لوگو اس پر چلو جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے  اُترا۔

 (۸) فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ (پ۱۲،  ھود:  ۱۱۲)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان:  تو قائم رہو جیسا تمہیں   حکم ہے اور جو تمہارے ساتھ رجوع لایا ہے۔

       اللہ عَزَّ وَجَلَّنے کلام کو عام لوگوں   کے لئے بصائر اور بیان قرار دیا اور اپنے برگزیدہ و پرہیز گاروں   کوہدایت اور رحمت کے ساتھ خاص فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا:

 (۱) هٰذَا بَصَآىٕرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ (۲۰)  (پ۲۵،  الجاثیۃ:  ۲۰)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: یہ لوگوں   کی آنکھیں   کھولنا ہے اور ایمان والوں   کے لئے ہدایت و رحمت۔

 (۲) هٰذَا  بَیَانٌ  لِّلنَّاسِ   وَ  هُدًى  وَّ  مَوْعِظَةٌ  لِّلْمُتَّقِیْنَ (۱۳۸)  (پ۴،  ال عمران:  ۱۳۸)

تر جمعہ ٔ کنز الایمان: یہ لوگوں   کو بتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں   کو نصیحت ہے۔

        پس یقین رکھنے والے ہی متقین ہیں   اور ہدایت یافتہ افراد پر ہی رحمت برسائی جاتی ہے۔ ہمیں   قرآنِ کریم کو سمجھنے کا اسی طرح حکم دیا گیا ہے جیسا کہ اس کی تلاوت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چنانچہ،   

        تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ہدایت نشان ہے:  ’’قرآنِ کریم پڑھو اور اس کے غرائب تلاش کرو۔ ‘‘   ([1])

        حضرت سیِّدُنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں   جو اولین و آخرین کا علم حاصل کرنا چاہے اسے  چاہئے کہ وہ قرآنِ کریم کا بغور مطالعہ کیا کرے۔  ([2])

        امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے  مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ باقرینہ ہے کہ مجھے اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! یقیناً میری امت بہتر فرقوں   میں   بٹ جائے گی،   ہر فرقہ گمراہ اور گمراہ کرنے والا ہو گا،   آگ کی طرف بلائے گا،   جب یہ حالت و کیفیت پیدا ہو جائے تو تم پر لازم ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی کتاب کو تھام لو کیونکہ اس میں   تم سے  پہلوں   اور بعد والوں   کی خبریں   ہیں  ۔ یہ کتاب فیصلہ کرنے والی ہے تمہارے اور اس مخالف کے درمیان جو جابر و ظالم ہو،   اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے  ہلاک فرمائے اور جس نے اس کے علاوہ کہیں   سے  علم حاصل کرنا چاہا اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے  گمراہ کر دے گا،   یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی مضبوط رسی،   اس کا نورِ مبین اور نفع بخش شفا ہے،   جو اسے  پکڑ لے اس کے لئے باعثِ حفاظت ہے اور جو اس کی پیروی کرے اس کے لئے باعثِ نجات ہے،   اس میں   کوئی ٹیڑھا پن نہیں   کہ جسے  سیدھا کیا جائے اور کوئی دھوکا نہیں   کہ جسے  درست کیا جائے،   اس کے عجائبات ختم ہونے والے نہیں   اور نہ ہی کثرت سے  پڑھنا اسے  بوسیدہ و پرانا کرے گا،   یہ وہی کتاب ہے جسے  جنات سن کر اپنی قوم کے پاس ڈرانے کی غرض سے  گئے تو ان سے  کہا: ہم نے ایک عجیب قرآن سنا جو بھلائی کی طرف بلاتا ہے،   جس نے اسے  پڑھا اسنے اس کی تصدیق کی اور جس نے اس پر عمل کیا اسے  اجر دیا جائے گا اور جو اسے  مضبوطی سے  تھام لے اسے  صراطِ مستقیم پر چلایا جائے گا۔  ([3])

        حضرت سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے  بھی اسی مفہوم کی ایک روایت مروی ہے کہ جب سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں   اس اختلاف و گروہ بندی کی خبر دی،   تو  (آپ فرماتے ہیں   کہ)  میں  نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں   اگر میں   اس وقت کو پا لوں  ؟ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے



[1]     المصنف لابن ابي شيبة، کتاب فضائل القران، باب ما جاء في اعراب القران، الحديث:۱، ج۷، ص۱۵۰ اقرؤوا بدله اعربوا

[2]     الزهد للامام احمد بن حنبل، في فضل ابي هريرة، الحدیث: ۸۵۶، ص۱۷۹

[3]     سنن ابن ماجه، ابواب الفتن، باب افتراق الامم، الحديث:۳۹۹۲، ص۲۷۱۶ عن عوف بن مالک مختصراً مسند ابي يعلٰي الموصلي، مسند علي بن ابي طالب، الحديث: ۳۶۲، ج۱، ص۱۸۹مفھوماً جامع الترمذی، ابواب فضائل القران، باب ما جاء في فضل القران، الحديث: ۲۹۰۶، ص۱۹۴۳مختصراً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن