دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Loot Ki Tabahkariyan | قوم لوط کی تباہ کاریاں

book_icon
قوم لوط کی تباہ کاریاں

            حضرتِ سیِّدُنا امام ابنِ حَجَر مکّی  شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی لکھتے ہیں  : جو اَ مرَد عورَتوں   سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اُس میں   فِتنہ بھی زیادہ ہوتاہے، اِس لئے کہ اس سے عورَتوں   کی نسبت بُرائی کازیادہ اِمکان ہوتا ہے لہٰذا اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرنابَدَرَجۂ اولیٰ حرام ہے ۔ (مُلَخَّص ازاَلزَّواجِرُ عَنِ اقْتِرافِ الْکبائِرج۲ص۱۰)  اَحناف کے نزدیک شَہوَت نہ ہو تواَ مرَد کے ساتھ تنہائی حرام نہیں  ۔تاہَم بعض شَوافِع کے نزدیک اَ مرَد کے ساتھ تنہائی کا مُطلَقاً حرام ہونا ہمیں   احتیاط کا دَرس دیتا ہے۔

اَمرَد کے ساتھ 17شیاطین

            حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  ایک حمّام میں   داخِل ہوئے، آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے پاس اَمْرَد یعنی ایک بے رِیش لڑکا آیا تو ارشاد فرمایا: اسے مجھ سے دُور کر دو کیونکہ میں   ہر عورت کے ساتھ ایک شیطان جبکہ ہر اَمْرَد کے ساتھ 17شیاطین دیکھتا ہوں  ۔(ایضاً)

 اَ مرَد ’’آگ ‘‘ہے

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللّٰہُ غفّار ہمیں   عذابِ نار سے محفوظ فرمائے اور اَمرَد کے گناہوں   بھرے قُرب سے عمر بھر بچائے رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔بس پکا ذِہن بنا لیجئے کہ بدنِگاہی کی آفت اور اَمرَد کی نزدیکی کی مصیبت سے ہر حال میں  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنی حفاظت کریں  گے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ504 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’غیبت کی تباہ کاریاں  ‘‘ صَفْحَہ239پرہے:خبردار! اَ مرَد تو آگ ہے آگ! اَ مرَدکاقُرب، اُس کی دوستی اُس کے ساتھ مذاق مسخری، آپس میں   کُشتی، کھینچا تانی اور لپٹا لِپٹی جہنَّم میں   جھونک سکتی ہے۔ اَمْرَدسے دُور رہنے ہی میں   عافیَّت ہے اگر چِہ اُس بے چار ے کا کوئی قُصُور نہیں  ، اَمْرَد ہونے کے سبب اُس کی دل آزاری بھی مت کیجئے،مگر اُس سے اپنے آپ کو بچانا بے حد ضَروری ہے۔ ہرگز اَمْرَد کو اسکوٹر پر اپنے پیچھے مت بٹھایئے، خود بھی اُس کے پیچھے مت بیٹھئے کہ آ گ آگے ہویا پیچھے اُس کی تَپِش ہر صورت میں   پہنچے گی۔شہوَت نہ ہو جب بھی اَمْرَد سے گلے ملنا مَحَلِّ فِتنہ (یعنی فِتنے کی جگہ )ہے، اورشَہوت ہونے کی صورت میں   گلے ملنا بلکہ ہاتھ مِلانا (حرام)بلکہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں  : اَمْرَد کی طرف شَہوت کے ساتھ دیکھنا بھی حرام ہے۔ (دُرِّمُختار ج ۲ ص۹۸،تفسیراتِ احمدیہ ص۵۵۹)  اُس کے بدن کے ہر حصّے حتّٰی کہ لباس سے بھی نگاہوں   کو بچایئے۔اِس کے تصوُّر سے اگر شَہوَت آتی ہو تواِس سے بھی بچئے، اُس کی تحریر یا کسی چیز سے شَہوَت بھڑکتی ہو تو اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے نظر کی حفاظت کیجئے، حتّٰی کہ اُس کے مکان کو بھی مت دیکھئے۔ اگر اُس کے والِد یا بڑے بھائی وغیرہ کو دیکھنے سے اُس کا تصوُّر قائم ہوتا ہے اور شَہوَت چڑھتی ہے تو ان کو بھی مت دیکھئے۔

اَمرَد کے ساتھ70شیطان

      اَمْرَدکے ذَرِیعے کئے جانے والے شیطانِ عیّار ومکّار کے تباہ کاروار سے خبردار کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں  : منقول ہے: عورت کے ساتھ دو۲ شیطان ہوتے ہیں   اوراَ مرَد کے ساتھ ستَّر۔

(فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص ۷۲۱)

اَمرَد بھانجے کو ساتھ لے کر نہ نکلو!

   ایک شخص کروڑوں   حَنبلیوں   کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُناا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی خدمت میں   حاضِر ہوا۔ اس کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکا تھا۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُس سے دریافت فرمایا:تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟ عرض کی:’’یہ میرا بھانجا ہے۔‘‘  فرمایا: آیَندہ اسے لے کر میرے پاس نہ آنا اور اسے ساتھ لے کر راستے میں   نہ نکلا کرو تا کہ اسے اور تمہیں   نہ جاننے والے بدگمانی نہ کریں  ۔  (اَلزَّواجِر ج۲ص۱۲)

پرہیزگاربھی پھنس جاتے ہیں 

            ایک بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے ایک بار شیطان نے کہا:دنیا کے مال کی مَحَبَّت سے تو بچنے میں   آپ جیسے لوگ کامیاب ہوجاتے ہیں  ، مگر میرے پاس اَ مرَدکی کَشِش  کا جال ایسا ہے کہ اس میں   بڑے بڑے پرہیزگاروں   کو پھنسا لیتا ہوں  ۔

اَمرد کے فِتنے سے بچو

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَمْرَدیعنی بے رِیش لڑکا مرد کیلئے عُموماً پُر کَشِش ہوتا ہے ،اس میں  بذاتِ خود اَ مرَد بے قُصور ہے اور اِس حوالے سے اِس کی دل آزاری گناہ ہے ، بس مَرد کو چاہئے کہ وہ اِس سے مُحتاط رہے۔بُزُرگانِ دین رحمہم اللہ تعالی نے اَمرَد سے دُور رہنے کی سخت تاکید فرمائی ہے ۔ جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ1012 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’جہنَّم میں  لے جانے والے اعمال‘‘ (جلد 2) صَفْحَہ31 تا 32 پر ہے:اِسی لئے صالحین رحمہم اللہ تعالی نے اَ مرَدوں   (یعنی بے رِیش لڑکوں  ) کو (بِلا شَہوَت بھی) دیکھنے، ان سے خَلط مَلط (یعنی گُڈ مُڈ)ہونے اور(شَہوَت نہ آتی ہو تب بھی) ان کے ساتھ بیٹھنے سے بچنے کے مُتَعلِّق مُبالَغہ فرمایا۔ (یعنی بچنے کی بَہُت زیادہ تاکید فرمائی)

شَہوَت کی پہچان

            لڑکا دیکھ کرچِپٹا لینے یا بوسہ لینے کو جی چاہنا، یہ شَہوَت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن