دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Loot Ki Tabahkariyan | قوم لوط کی تباہ کاریاں

book_icon
قوم لوط کی تباہ کاریاں

عام ہے، حُفّاظ کی بھی ایک تعدادحافِظے کی کمزوری کی آفت میں   مبتَلا ہے اوربَہُت سوں   کو تو قراٰنِ پاک ہی بُھلا دیا جاتا ہے (قراٰن شریف یافُلاں   آیت ’’بھول‘‘ گیا کہنے کے بجائے ’’بُھلا دیا گیا‘‘ کہنا مُناسِب ہے) بدنِگاہی اور T.V. وغیرہ پر فلمیں   ڈِرامے دیکھنا گناہ و حرام اور جہنَّم میں   لے جانے والا کام ہے اور اس سے حافِظہ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔حافِظہ کمزور ہونے کے اور بھی کئی اسباب ہیں   لہٰذا خبردار ! کسی حافِظ صاحِب کی منزِل کمزور ہونے کی صورت میں  مَحض اپنی اٹکل سے یہ ذِہن بنا لینا کہ بد نِگاہی کے سبب ایسا ہوا ہے، بدگُمانی ہے اور مسلمان پر بد گمانی حرام اور جہنَّم میں   لیجانے والا کام ہے۔

دواَمْرَد پسند مؤَذِّنوں   کی  بربادی

            اے ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے والے مدینے کے دیوانو! بد فعلی کی نوبت نہ بھی آئے تب بھی بد نِگاہی سے نیزاَ مرَدکے ساتھ دلچسپی رکھنے اور دوستی کرنے سے ایمان برباد ہوجانے کا بھی اندیشہ ہے۔ایک دل ہلا دینے والی حِکایت پڑھئے اور خوفِ خداسے لرزئیے: چُنانچِہ حضرت ِ سیِّدُناعبدُاللّٰہ بن احمد مُؤَذِّن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ     فرماتے ہیں  : میں   طوافِ کعبہ میں   مشغول تھا کہ ایک شخص پر نظر پڑی جو غِلاف ِکعبہ سے لپٹ کر ایک ہی دُعا کی تکرار کررہا تھا:’’یا اللہ عَزَّ وَجَلَّمجھے دنیا سے مسلمان ہی رُخصت کرنا ۔ ‘‘ میں   نے اُس سے پوچھا :اِس کے علاوہ کوئی اور دُعا کیوں   نہیں   مانگتے ؟ اُس نے کہا:میرے دوبھائی تھے،بڑا بھائی چالیس سال تک مسجِدمیں  بِلا مُعاوَضہ اذان دیتا رہا،جب اُس کی موت کا وَقت آیا تو اُس نے قراٰنِ پاک مانگا، ہم نے اُسے دیا تاکہ اِس سے بَرَکتیں   حاصِل کرے، مگر قراٰن شریف ہاتھ میں   لے کر وہ کہنے لگا:’’تم سب گواہ ہوجاؤکہ میں   قراٰن کے تمام اِعتِقادات و اَحکامات سے بیزارہوں   اورنَصرانی (یعنی کرسچین )مذہب اختیار کرتا ہوں  ۔ ‘‘ پھر وہ مرگیا۔ اس کے بعد دوسرے بھائی نے تیس برس تک مسجِد میں   فی سبیلِ اللّٰہاَذان دی۔ مگراُس نے بھی آخِری وَقت نَصرانی (یعنی کرسچین ) ہونے کا اعتِراف کیا اور مرگیا۔ لہٰذا میں   اپنے خاتِمے کے بارے میں   بے حد فِکر مندہوں   اور ہر وَقت خاتِمہ بِالخیر کی دعا مانگتا رہتا ہوں  ۔ حضرتِ سیِّدنا عبدُ اللّٰہ بن احمد مُؤَذِّن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُس سے اِستِفسار فرمایاکہ تمہارے دونوں   بھائی آخِر ایسا کون ساگناہ کرتے تھے ؟ اُس نے بتایا: ’’وہ غیر عورَتوں   میں   دلچسپی لیتے تھے اور اَمرَدوں   (یعنی بے رِیش لڑکوں  ) کو (شَہوَت سے)  دیکھتے تھے۔ ‘‘ (الرَّوضُ الفائق ص۱۷)

عطارؔ ہے ایماں   کی حفاظت کا سوالی

         خالی نہیں   جائیگا یہ دربارِ نبی سے(وسائلِ بخشش ص ۲۰۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چِہرے کا گوشت جَھڑگیا

            ایک بُزُرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو بعدِ انتِقال خواب میں   دیکھ کر کسی نے پوچھا:    

مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ کیا؟ کہنے لگے: مجھے بارگاہِ خداوندیعَزَّ وَجَلَّمیں   پیش کیا گیا اور میرے گناہ گِنوانے شُروع کئے گئے، میں   اقرار کرتا گیا اور وہ مُعاف ہوتے گئے، مگر ایک گناہ پرشَرم کے مارے میں   چُپ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے میرے چِہرے کی کھال اور گوشت سب کچھ جَھڑ گیا۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا: آخِر وہ گناہ کون سا تھا؟ فرمایا: ’’افسوس! ایک بار میں   نے ایک اَ مرَد(یعنی بے رِیش لڑکے) پر شَہوَت بھری نظر ڈال دی تھی۔‘‘(کیمیائے سعادت ج ۲ ص۱۰۰۶)

شَہوَت سے لباس دیکھنا بھی حرام

            اے خوفِ خدا اور عشقِ مصطَفٰے رکھنے والے اسلامی بھائیو!لرز اٹھئے ! کہ جب  اَمرَدکو شَہوَت کے ساتھ دیکھنے کا اِس قَدَر خوفناک انجام ہے!تو نہ جانے بد فعلی کا عذاب کس قَدَر شدید ہو گا۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت( جلد3 )‘‘ صَفْحَہ442 پر ہے:لڑکا جب مُراہِق(یعنی بالِغ ہونے کے قریب) ہو جائے اور وہ خوبصورت نہ ہو تونَظَر کے بارے میں   اس کا وُہی حکم ہے جو مَرد کا ہے اور خوبصورت ہو تو عورت کا جو حکم ہے وہ اِ س کے لیے ہے یعنی شَہوَت کے ساتھ اِس کی طرف نَظَر کرنا حرام ہے اورشَہوَت نہ ہو تو اُس کی طرف نَظَربھی کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ تنہائی بھی جائز ہے۔شَہوَت نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسے یقین ہو کہ نظر کرنے سے شَہوت نہ ہوگی اور اگر اس کاشُبہہ بھی ہو تو ہر گز نَظَر نہ کرے، بَوسہ (لینے)کی خواہش پیدا ہونا بھی شَہوت کی حد میں   داخِل ہے۔(رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۰۲) یاد رہے! اَ مرَدکے فَقط چِہرے ہی کو شَہوَت کے ساتھ دیکھنا گناہ نہیں  ،نگاہیں   نیچی ہونے کے باوُجُوداَمرَدکے سینے یا ہاتھ یا پاؤں   وغیرہ بلکہ صِرف لباس ہی پر نظر پڑرہی ہو اور’’گندی لذّت‘‘ آرہی ہو تو ان اَعضا یا لباس کو دیکھنا بھی گناہ وحرام اور جہنَّم میں   لے جانے والا کام ہے۔اگر کسی لڑکے کی طرف بار بار دیکھنے کو جی چاہ رہا ہو اورگندی لذّت کے باعِث وہاں   سے ہٹنے کا دل نہ کرتا ہو، اگر ایسا ہے تو وہاں   سے فوراً ہٹ جائے۔اگرمعاذَاللّٰہ شَہوَت کے باوُجُود اس کو دیکھا یا وہاں   رہا توگنہگار اور جہنَّم کا حقدار ہے۔

خوفناک سانپ کی ضَرب

            ایک بُزُرگرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو انتِقال کے بعد خواب میں   دیکھا گیا کہ ان کا آدھا چِہرہ سیاہہے۔ وَجہ پوچھنے پر بتایا کہ جنّت میں   جاتے ہوئے جہنَّم پر سے جُونہی گزرا، ایک خوفناک سانپ برآمد ہوا اور اُس نے میرے چِہرے پر ایک زور دارضَرب لگاتے ہوئے کہا: تُونے فُلاں   دن ایک اَ مرَد کوشَہوَت کے ساتھ دیکھا تھا یہ اُس بدنگاہی کی سزا ہے اگرتُو زیادہ دیکھتا تو میں   زیادہ سزا دیتا۔                   (تذکرۃ ُالاولیاء حصہ اوّل ص۶۴)

شَہْوَت پَرَستی کے مختِلف انداز

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن