دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Jinnat Aur Ameer e Ahlesunnat | قوم جنات اور امیر اہلسنت

book_icon
قوم جنات اور امیر اہلسنت

حاضِر ہیں  {۱}یا مُھَیْمِنْ 29بار (دن میں  کسی بھی وَقْت) روزانہ پڑھنے والا  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّہرآفَت و بلا سے محفوظ رہے {۲}یا وَکِیْلُ سات بار جو روزانہ عَصْر کے وَقْت پڑھ لیاکرے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّہر آفَت سے پناہ پائے گا۔ {۳} یا مُمِیْتُسات بار روزانہ پڑھ کر جو اپنے اُوپر دم کرلیا کرے   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر جادو اثر نہیں  کرے گا۔ {۴}یا قَادِرُ جو وُضُو کے دَوران ہر عُضْوْ دھوتے ہوئے پڑھنے کا معمول بنالے   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دشمن (جِنّ اور انسان) اِس کو اِغواء نہیں  کر سکے گا۔ (وُضو میں  ہر عُضْوْ دھوتے وَقْتْ دُرُود شریف بھی پڑھئے کہ مُستحب ہے اور یا قادِرُ بھی پڑھتے رہئے) اپنے اپنے پیر و مرشِد کی اجازت سے حفاظت کے اَوراد بھی پڑھتے رہئے۔

{7}جنات سے حفاظت کے مختلف وظائف

(۱)جنات کے شر سے حفاظت

          حضرتِ سیِّدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہما سے روایت ہے کہ بنی تمیم کا ایک آدمی بہت جرأت مند اور بہادر تھا ۔ ایک رات وہ سفر پر روانہ ہوا اور جنات کی زمین پر جا اترا۔ جب اس نے وحشت اور خوف سا محسوس کیا تو اس نے اپنی سواری کی ٹا نگیں  باندھیں اور اس کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گیا اورکہنے لگا : میں  اس وادی کے سردار سے اس کے رہنے والوں  کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ تو جنات میں  سے ایک بوڑھے نے اسے پناہ دے دی۔ اس کے قبیلے کا ایک جوان جو جنات کا سردار بھی تھا ، انتہائی غضبناک ہوا ۔ اس نے زہر میں  بجھا ہوا اپنا نیزہ اٹھایا اور اس آدمی کی اونٹنی مارنے کے ارادے سے آگے بڑھا۔ مگر اس بوڑھے نے اسے اٹھا کر اونٹنی کے قریب پٹخ دیا اور اسے کچھ اس طرح سمجھایا :

          ’’ اے مالک بن مہلہل! رک جاؤ ، یہ شخص میری جائے حفاظت اور میری پناہ میں  ہے ، اس کی اونٹنی کو کچھ نہ کہو اور تم مجھ سے نیل گائیں  لے لینا۔ ’’ اے ابویقطاری! اگرحیانہ ہوتی کہ تیرے گھروالے میرے پڑوسی ہیں تومیں  تجھے اپنے ناخنوں  سے چیر پھاڑدیتا۔‘‘

          جواباًاس نوجوان نے کہا’’اے ابوالعیزار!کیا توچاہتا ہے کہ تو بلند ہو اورہماراذکر بغیرکسی عیب کے پست کردے ، تُویہاں  سے چلتا بن کیونکہ شرف وبزرگی ان کے لئے ہے ، جو گزرے ہوے زمانہ میں  سردار تھے ، بلاشبہ افضل واعلیٰ وہی ہیں جواعلیٰ لوگوں  کی اولادہیں۔ اے دوبارہ حملہ کرنے والے!اپنے ارادے میں  اعتدال پیدا کر۔ بیشک پناہ دینے والا مہلہل بن وبار ہے۔ ‘‘

          تو بوڑھے نے کہا : تونے سچ کہا ہے ۔ تیراباپ ہمارا سرداراورہم سے افضل واعلیٰ تھا ۔ تواس آدمی کوچھوڑدے میں  اسکے بعد کسی کے بارے میں تجھ سے تنازع اور جھگڑانہیں  کروں  گا تواس نوجوان نے اسے چھوڑدیا ۔

          پھروہ آدمی حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پاس حاضر ہوا اورآپ کو ساراقصہ سنایا تواللہ عزوجل کے مَحبوب ، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جب تم میں  سے کسی کو وحشت ہواور خوف پہنچے یاجنات کی زمین میں  کوئی پڑاؤکرے تواسے چاہیے کہ یہ کلمات کہے :

          اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّوَلَا فَاجِرٌمِنْ شَرِّ مَایَلِجُ فِیْ الْاَرْضِ ، وَمَا یَخْرُجُ مِنْھَا ، وَمَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَایَعْرِجُ فِیْھَاوَمِنْ فِتَنِ الَّیْلِ ، وَمِنْ طَوَارِقِ النَّھَارِاِلَّا طَارِقًایَّطْرُقُ بِخَیْرٍیعنی میں  اللہ تعالیٰ کے ان مکمل کلمات کے ساتھ جنہیں  کوئی نیک وبد تجاوز نہیں  کر سکتا جو زمین میں داخل ہوتاہے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اور جو آسمان کی طرف چڑھتا ہے اور رات کے فتنہ سے اور دن کے حوادث سے پناہ مانگتا ہوں  بجز اس حادثہ کے جو بھلائی کے ساتھ آئے۔  (الدر المنثور ، ج۸ ، الجن ، تحت الآیۃ ۶ص۲۹۹)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۲)نظر بد سے حفاظت کا نسخہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن