دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Jinnat Aur Ameer e Ahlesunnat | قوم جنات اور امیر اہلسنت

book_icon
قوم جنات اور امیر اہلسنت

لیا مگر یہ طاعون کیا ہے؟‘‘فرمایا : یہ تمہارے دشمن جنّات کے نیزوں  کی چبھن ہے ، ان کامارا ہوا شہید ہے۔ ‘‘

(اَلْمُسْنَدُ لِلْاِمَامِ اَحْمَدَ بنِ حَنْبَل ،  مسند ابی موسی الاشعری ، الحدیث۱۹۵۴۵ ، ج۷ ، ص۱۳۱)

             فیض القدیر میں  ہے : ’’یہ اس لئے ہے کہ(محصن کے لئے) زنا کی حد رجم (یعنی پتھر مار مار کر قتل کرڈالنا) ہے لہٰذا جب حد قائم نہ ہو تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں  پرجنات کومسلط کر دیتا ہے جو اِن کو قتل کر دیتے ہیں۔ ‘‘ ( فَیْضُ الْقَدِیْرِ ،  حرف الھمزہ ،  الحدیث۴۰۲ ، ج۱ ، ص۳۴۳)

(2)جنات کا جسم میں  داخل ہو کر نقصان پہنچانا

          جن کا انسان کے بدن میں  داخل ہونا بھی قراٰن واحادیث سے ثابت ہے ، سورۃ البقرۃ میں  ہے :

لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ- (پ۳ ، البقرہ ۲۷۵)

ترجمۂ کنزالایمان : قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں  گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنادیا ہو۔

        علامہ محمد بن احمد انصاری قرطبی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  (اَلْمُتَوَفّٰی ۶۷۱ھ) اس آیت کے تحت لکھتے ہیں : ’’ یہ آیت اس شخص کے انکار کے فساد پر دلیل ہے جو یہ کہتا ہے کہ انسان کو پڑنے والا دورہ جن کی طرف سے نہیں  اور گمان کرتا ہے کہ یہ طبیعتوں  کا فعل ہے اور شیطان انسان کے نہ تو اندر چلتا ہے اور نہ اسے چھوتا ہے ۔ ‘‘ (اَلْجَامِعُ لِاَحْکَامِ الْقُرْاٰٰنِ  ،  سُوْرَۃُ البقرۃ ، تحت الآیۃ ۲۷۵ ، ج۲ ، ص۲۶۹)

پیٹ سے جن نکلا

          حضرتِ سیِّدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں  کہ ایک عورت شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ ، صاحبِ معطر پسینہ ، باعثِ نُزولِ سکینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے پاس اپنے بیٹے کو لائی اور عرض گزار ہوئی : ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! میرے بیٹے کو جنون عارض ہوتا ہے اور یہ ہم کو تنگ کرتا ہے ۔ ‘‘ آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اس کے سینہ پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی ۔ اس نے قے کی اور اس کے پیٹ سے سیاہ کتے کے پلے کی طرح کوئی چیز نکلی ۔  (مُسْنَدُالدَّارِمِیْ  ، الحدیث ۱۹ ، ج ۱ ، ص۲۴)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اے دشمنِ خدا نکل جا

          حضرتِ سیِّدنا یعلی بن مرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں  کہ ایک عورت نبی اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے پاس اپنے بیٹے کو لے کر آئی اور کہا : ’’ اس کو کچھ جنون ہے۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’اے دشمن خدا نکل جا ، میں  اللہ کا رسول ہوں۔ ‘‘ پھر وہ بچہ ٹھیک ہو گیا۔  (مُسْنَد اَحْمَد ، مسند الشامیین  ، الحدیث ۱۷۵۷۴ ، ج۶ ، ص۱۷۸)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

زندگی بھر دوبارہ نہ آیا

          حضرتِ سیِّدناعثمان بن ابی العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں  کہ جب نور کے پیکر ، تمام نبیوں  کے سَرْوَر ، دو جہاں  کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مجھے طائف کا عامل بنایا تو کوئی چیز آکر مجھے نماز میں  ستاتی تھی حتی کہ مجھے پتہ نہیں  چلتا تھا کہ میں  نماز میں  کیا پڑھ رہا ہوں  ۔ میں  مَدَنی آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں  حاضر ہوا ۔ آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے آنے کا مقصددریافت فرمایا تو میں  نے عرض کی : ’’ یا رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! نماز میں  مجھے کوئی چیز آکر ستاتی ہے حتی کہ مجھے پتا نہیں  چلتا کہ میں  نماز میں  کیا پڑھ رہا ہوں  ۔ ‘‘آپ نے فرمایا : ’’یہ شیطان ہے ، قریب آؤ۔ ‘‘ میں  آپ کے قریب گیا اور اپنے قدموں  کے بل بیٹھ گیا۔ آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ مارا اور میرے منہ میں  اپنا لعابِ اقدس ڈالا اور فرمایا : ’’اے اللہ کے دشمن نکل جا۔ ‘‘ آپ نے تین بار یہ عمل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن