دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Jinnat Aur Ameer e Ahlesunnat | قوم جنات اور امیر اہلسنت

book_icon
قوم جنات اور امیر اہلسنت

جنات کا انسان کو قابو کرلینا :

           علامہ سید محمود آلوسی بغدادی علیہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی (اَ لْمُتَوَفّٰی۱۲۷۰ھ)اس مسئلہ پر اظہار خیال فرماتے ہوئے تفسیر روح المعانی میں  لکھتے ہیں : ’’بعض اجسام میں  ایک بدبو داخل ہوتی ہے اور اس کے مناسب ایک خبیث روح اس پر قابو پالیتی ہے اور اس انسان پر مکمل جنون طاری ہوجاتا ہے ۔ بسا اوقات یہ بخارات انسان کے حواس پر غٖالب ہو کر حواس معطل کر دیتے ہیں  اور وہ خبیث روح انسان کے جسم پر تصرف کرتی ہے اور اس کے اعضا سے کلام کرتی ہے ، چیزوں  کو پکڑتی ہے اور دوڑتی ہے حالانکہ اس شخص کو بالکل پتہ نہیں  چلتا اور یہ بات عام مشاہدات سے ہے جس کا انکار کوئی ضدی شخص ہی کرسکتا ہے‘‘ (رُّوْحُ الْمَعَانِیْ  ، ج۳ ، ص۶۷)

جن کی جان بچانے کا صلہ

          حضرت سیدنا عبید بن ابرص رحمۃ اللہ علیہ اوران کے ساتھی سفر میں تھے کہ یہ ایک سانپ کے پاس سے گزرے جو گرمی کی شدت اورپیاس سے تڑپ رہا تھا ۔ ان میں  سے ایک شخص نے اس کو قتل کرنا چاہا لیکن آپ نے اسے منع کرتے ہوئے کہا : ’’یہ اس وقت ایک قطرہ پانی کا زیادہ محتاج ہے۔ ‘‘چنانچہ وہ شخص اترااور اس پرپانی ڈال دیا۔ پھر وہ لوگ وہاں  سے چل دئیے۔ اچانک یہ لوگ بہت بری طرح سے راستہ بھٹک گئے ۔ یہ اسی پریشانی کے عالم میں  تھے کہ ایک ہاتِف(یعنی غیب سے آواز دینے والے)نے آواز دی :

          ’’اے اپنے راستہ سے بھٹکے ہوئے مسافرو!یہ جوان اونٹ لو اوراس پر سوار ہوجاؤ۔ یہاں  تک کہ رات ڈوبنے کی جگہ پھر جائے اورصبح روشن ہوجائے اورصبح کے ستارے چمکنے لگیں۔ تو اس کوچھوڑ دینا اوراس سے اترجانا۔ ‘‘

           چنانچہ وہ لوگ رات ہی کو وہاں  سے چل پڑے جب دس دن اوردس رات کی مسافت کے برابر چلے تو صبح طلوع ہوئی ۔ عبید نے اس ہاتف سے کہا :

          ’اے نوجوان !تو نے ہمیں  جہالت وبے خبری اورجنگل وبیابان سے نجات دی جس جنگل میں  واقف کار سوا ربھی گم ہوجاتے ہیں۔ تو کیا تم ہمیں  حق بات سے آگاہ نہ کروگے تاکہ ہمیں  بھی معلوم ہوجائے کہ وہ کون ہے جس نے اس وادی میں  نعمتوں  کی سخاوت کی ہے ؟‘‘تو اس جن نے عبید کو جواب دیتے ہوئے کہا :

          ’’میں  وہی بہادر ہوں  جس کو تم نے تپتی ہوئی ریت پرتڑپتے ہوئے دیکھاتھا جس کی وجہ سے میرا شکارآسان ہوگیا تھا(یعنی مجھے بآسانی قتل کیا جاسکتاتھا)۔ تم نے پانی کی سخاوت واہتمام اس وقت کیا جب کہ اس کا پینے والا بخل کرتا ہے تم نے اس سے مجھے سیراب کیا اور کم ہونے کے خوف سے بخل سے کام نہ لیا۔ نیکی باقی رہتی ہے اگرچہ عرصہ دراز گزر جائے اوربرائی بدترین چیز ہے جسے کوئی توشئہ سفر نہ بنائے ۔ ‘‘

(کتاب الھواتف لابن ابی الدنیا  ، رقم ۹۲ ، ج ۲ ، ص۴۸۴)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نرگس کا پھول :

           حضرت جنید بغدادی علیہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں  کہ میں نے حضرت سر ی سقطیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں  ایک دن سفر میں  نکلااور میں  ایک پہاڑ کے دامن میں  تھا کہ رات ہوگئی ۔ وہاں  مجھ سے کوئی اُنس ومحبت کرنیو الانہ تھا کہ اچانک بیچ رات میں  کسی پکارنے والے نے پکارا کہ تاریکیوں  میں  دل نہیں  پگھلنے چاہئیں  بلکہ محبوب (یعنی اللہ تعالیٰ)کی رضا حاصل نہ ہونے کے خوف سے نفوس پگھلنے چاہئیں۔ حضرت سری سقطی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں  کہ یہ آواز سن کر میں  حیران رہ گیا چنانچہ میں  نے پوچھا : ’’مجھے جن نے پکارا ہے یا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن