دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qom e Jinnat Aur Ameer e Ahlesunnat | قوم جنات اور امیر اہلسنت

book_icon
قوم جنات اور امیر اہلسنت

فرمان ہے :

وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًاۚ-یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِۚ-وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَاؕ-قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ-اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ(۱۲۸)  (پ۸ ، الانعام : ۱۲۸)

ترجمہء کنز الایمان : اور جس دن ان سب کو اٹھائے گا اور فرمائے گا اے جن کے گروہ تم نے بہت آدمی گھیر لئے اور ان کے دوست آدمی عرض کریں  گے اے ہمارے رب ہم میں  ایک نے دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرمائی تھی فرمائے گا آگ تمہارا ٹھکاناہے ہمیشہ اسمیں  رہو مگر جسے خدا چاہے اے محبوب بیشک تمہارا رب حکمت والا علم والا ہے۔

          البتّہ مسلمان جنّات کی جزا میں  اختلاف ہے کہ آیا انہیں  جنت میں  داخلہ ملے گا یا نہیں  ؟ اس بارے میں  علماء کرام کی چار آراء ہیں  :

          (1) جمہور علماء کے نزدیک مسلمان جنات جنّت میں  جائیں  گے ۔ حضرتِ سیدنا ضحاک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاھابفرماتے ہیں  کہ جن جنت میں  داخل ہوں  گے اور کھائیں  پئیں  گے۔ (کِتَابُ الْعَظْمَۃِ  ، الحدیث ۱۱۶۰ ،  ص۴۳۵)حضرت سیدناابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ مخلوق کی چار اقسام ہیں  ۔ پہلی : وہ مخلوق جو تمام کی تمام جنت میں  جائے گی۔ دوسری : وہ مخلوق جو تمام کی تمام جہنم میں  جائے گی۔ جبکہ بقیہ دو اقسام میں  سے بعض جنت اور بعض جہنم میں  جائیں  گے ۔ تمام کے تمام جنت میں  جانے والے فرشتے ہوں  گے اور جو تمام کے تمام جہنم میں  جائیں  گے وہ شیاطین ہوں  گے ، رہے وہ جوجنت میں  بھی جائیں  گے اور جہنم میں  بھی تو وہ جن وانس ہیں ، انہیں ( نیکیاں  کرنےپر) اجر وثواب بھی ملے گا اور وہ (کفر اور گناہ کرنے پر) سزا بھی پائیں  گے ۔ (کِتَابُ الْعَظْمَۃِ   ، الحدیث ۱۱۶۰ ،  ص۴۳۵)اور جنت میں  جانے کے بعد وہ کھائیں  پئیں  گے یا نہیں  تو بعض علماء کے نزدیک وہ کھائیں  پئیں  گے جبکہ بعض کے نزدیک وہ کھائیں  گے نہ پئیں  گے بلکہ انہیں  ایسی تسبیحات اور اذکار اِلہام کئے جائیں  گے جن سے وہ ایسی لذّت پائیں  گے جیسی لذت اہلِ جنت کو کھانے پینے سے حاصل ہوگی ۔

          (2)  وہ جنت میں  داخل نہیں  ہونگے بلکہ جنت کے گردونواح میں  رہیں  گے انسان ان کو دیکھیں  گے مگر وہ انسانوں  کو نہیں  دیکھ پائیں گے ۔

          (3)  وہ اعراف میں  رہیں  گے ۔ حضرتِ سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم ، ر ء ُوف رَّحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مومن جنوں  کے لئے ثواب بھی ہے اور ان پر عقاب (سزا)بھی ہے۔ تو ہم نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے ان کے ثواب کے بارے میں  پوچھا تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اعراف پر ہوں  گے اور وہ امت محمدیہ علی صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کیساتھ جنت میں  نہیں  ہوں  گے۔  پھر ہم نے پوچھا اعراف کیا ہے؟تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : یہ جنت کی دیوارہے جس میں  نہریں  جاری ہیں  اور اس میں  درخت اور پھل اُگتے ہیں۔  (اَلدُّرُّ الْمَنْثُوْرُ ، ج۳ ، ص۴۶۵)

          (4) چوتھا قول توقف کا ہے یعنی اس بارے میں  خاموشی اختیار کی جائے ۔  (عُمْدَۃُ الْقَارِی  ، کتاب بدء الخلق ج۱۰ ، ص۶۴۵ ، وکِتَابُ الْعَظْمَۃِ )

            امامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن(اَلْمُتَوَفّٰی۱۳۴۰ھ)سے پوچھا گیا : ’’حضورجنت میں  جنّات جائیں  گے یا نہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا : ’’ایک قول یہ بھی ہے کہ جنت کے آس پاس مکانوں  میں رہیں  گے۔ جنت میں  سیر کو آیا کریں  گے(پھر فرمایا)جنت تو جاگیر ہے حضرت آدم عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلیہِ الصَّلٰوۃ والسَّلام کی ، اُن کی اولاد میں  تقسیم ہوگی۔ ‘‘(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ، ج۴ ، ص۴۲۳)

کیا جنات کوجنت میں  حوریں  ملیں  گی ؟

           علامہ سید محمود آلوسی بغدادی علیہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی (اَ لْمُتَوَفّٰی۱۲۷۰ھ)تفسیر روح المعانی میں  لکھتے ہیں : مجھ کو جو ظن غالب ہے وہ یہ ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن