سُوال: اگر آستىنیں اوپر چڑھی ہوئی ہوں تونماز کا کىا حکم ہوگا؟
جواب: آستین اگر آدھى کلائى سے کم اوپر چڑھی ہوئی ہے تو نماز مکروہِ تنزىہى ہوگی اور اگر آدھى کلائى ىا اس سے اوپر تک چڑھی ہوئی ہے تو نماز مکروہِ تحرىمى ہوگی۔( )
سُوال: کیسی مونچھىں رکھنا سنت ہے؟
جواب: بہارِ شرىعت مىں لکھا ہے کہ مونچھىں ابرو کى طرح ہوں ( ) اور بعض بزرگوں نے لمبى مونچھیں بھى رکھى ہىں یعنی مونچھوں کے دونوں کناروں کے بال بڑے بڑے رکھے۔ (3) لیکن مونچھیں اتنی نہ بڑھىں کہ ہونٹ چھپ جائىں (اور بال منہ میں آئیں)کیونکہ اتنى مونچھىں بڑھانا حرام ہے۔ (4) نیز مشہور مفسر مفتى احمد ىار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے ىہ بھى لکھا ہے کہ مونچھوں کى نوکىں زہرىلى ہوتى ہىں، ىہ اگر پانى مىں گرىں گى تو پانى مىں ان کا زہر آئے گا (5)تواس کے کاٹنے کى حکمت ىہ بھی ہے۔ بعض لوگوں کى مونچھیں بڑھ جاتى ہىں اس کے باوُجود وہ کاٹتے نہىں ہىں،ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
سُوال: اُمِّ ہانى کا مطلب کىاہے؟ (سائلہ: اُمِّ ہانى، دبئى)
جواب:ہانى دراصل مرد کا نام ہے، اُمِّ ہانی کا معنیٰ ہوا ہانى کى اَمّی، سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى چچا زاد بہن جو صحابىہ بھی تھىں، ان کے گھر آپ آرام فرمارہے تھے اور وہىں سے آپ کو معراج ہوئى تھى، ان کا نام اُمِّ ہانی تھا، ان کی نسبت سے یہ نام رکھا جاتا ہے۔ ہانى کےکئی معنىٰ ہیں مثلاً پاکىزہ، مقبول ، مبارک باد دىنے والا وغیرہ تو اب اُمِّ ہانی کا معنیٰ ہُوا مبارک باد دینے والے کی ماں۔ اسی طرح ایک نام اُمِّ کلثوم ہے۔ اس میں بھی کلثوم مرد کا نام ہے اُمِّ کلثُوم کا معنیٰ ہوا کلثوم کی اَ مّی۔ ہمارے ىہاں کلثوم لڑکى کا نام رکھتے ہىں یہ بھی صحىح ہےکیونکہ بعض نام ایسے ہوتے ہىں جو مرد اور عورت دونوں مىں رکھے جاتے ہىں۔
سُوال: مىرى بھانجى جب اکىلے کمرے مىں ہوتى ہے تو ڈرتى ہے اس حوالے سے کچھ ارشاد فرمادیجئے؟
جواب: ایسی صورت میں اسے اکىلا نہ چھوڑا جائے کہ خوف کے مارے کوئى نہ کوئى مرض اس پر اثر انداز ہوسکتا ہےالبتہ وہ سمجھ دار ہو تو اس کا ذہن بناىا جائے کہ اکىلے مىں کچھ نہیں ہوتا، ڈرنا نہیں چاہیے۔ اگر اسے پڑھنا آتا ہے تو جب ڈر لگے اسے چاہیے کہ ” یَارَؤُوْفُ“ کا ورد کرنا شُروع کردے۔اللہ پاک نے چاہا تو اس کی بَرکت سےاس کا ڈر دُور ہوجائے گا۔
سُوال: جو بندہ ڈپرىشن مىں چلا جائے ىا وہم مىں چلا جائے تو اس کا کىا علاج ہے ؟ (سائل: جنىد، رحىم ىار خان)
جواب:ایسے شخص کو چاہیے وہ باوضو رہے، اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ نیک کاموں میں مصروف رکھے اور اللہ پاک سے دعا بھى کرتارہے، اِنْ شَآءَ اللہ ڈپرىشن مىں کافی کمی آئے گی۔
مرشد کے عطا کردہ تبرکات:
آدابِ مُرشِدِ کامل صفحہ نمبر 66 پر ہے کہ مشائخِ کِبار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْھِمْ نے فرمایا :جب مرشِد اپنے مرید کو کوئی کپڑا، عمامہ ، ٹوپی یا مِسواک مبارَک عطا فرمائے تو یہ دُرُست نہیں کہ وہ اس کو کسی دُنیوی چیز کے بدلے میں بیچ ڈالے،کیونکہ بسا اوقات مرشِد اس چیز میں مرید کے لئے کامل لوگوں کے اخلاص(یعنی خُصوصی فُیوض وبَرَکات) ڈال کر اس کے سِپُرد کرتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اپنے حافظہ کی کمزوری کی شکایت کی تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے فرمایا کہ اپنی چادر پھیلاؤ! انہوں نے پھیلا یا، آپ نے اپنا دست مبارک اس چادر پر ڈالا پھر فرمایا کہ اب اس کو سمیٹ لو ! حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا اس کے بعد سے پھر میں کوئی بات نہیں بھولا۔ (بخاری ،کتاب العلم ، باب حفظ العلم ،۱/ ۶۲، حدیث: ۱۱۹)
قرآنِ مجید کلامِ الٰہی ****
کتاب کا نام مصنف/مؤلف/متوفیٰ مطبوعات
ترمذی امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی، متوفی۲۷۹ھ دار المعرفہ بیروت۱۴۱۴ھ
جامع صغیر امام جلال الدین عبدالرحمن بن ابو بکر سیوطی، متوفی۹۱۱ھ دار الکتب العلمیہ بیروت۱۴۲۵ھ
مقدمة الشیخ شیخ عبد الحق محدث دہلوی۱۰۵۲ھ مکتبۃ المدینہ کراچی۱۴۳۰ھ
در مختار علاء الدین محمد بن علی حصکفی،متوفی۱۰۸۸ھ دارالمعرفہ بیروت۱۴۲۰ھ
فتاوی ھندیة ملانظام الدین، متوفی۱۱۶۱،وعلمائے ھند دارالفکربیروت۱۴۱۱ھ
فتاوی رضویہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان، متوفی۱۳۴۰ھ رضا فاؤنڈیشن لاہور۱۴۲۷ھ
بہارِ شریعت مفتی محمد امجد علی اعظمی، متوفی۱۳۶۷ھ مکتبۃ المدینہ کراچی۱۴۲۹ھ
ملفوظات اعلی حضرت مفتی اعظم ہند محمد مصطفےٰ رضا خان، متوفی۱۴۰۲ھ مکتبۃ المدینہ کراچی۱۴۳۰ھ
موسوعة ابن ابی الدنیا امام عبداللہ بن محمد ابوبکر بن ابی الدنیا، متوفی ۲۸۱ھ المکتبۃ العصریہ بیروت۱۴۲۶ھ
مکاشفة القلوب امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی، متوفی۵۰۵ھ دارالکتب العلمیہ بیروت
تذكرة الاولیاء شیخ ابو طالب محمد بن ابو بکر ابراہیم فرید الدین عطار،متوفی۶۳۷ھ انتشارات گنجینہ تہران
ابن عساکر ابو القاسم علی بن الحسن شافعی، متوفی۵۷۱ھ دار الفکر بیروت
اسلامی زندگی حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی، متوفی۱۳۹۱ھ مکتبۃ المدینہ کراچی ۱۴۳۱ھ