دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qatil Imamat kay Musalle par | قاتل امامت کے مصلّے پر

book_icon
قاتل امامت کے مصلّے پر

قادِری رَضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نظرِعنایت ہے کہ آج میں جامعۃالمدینہ باب المدینہ (کراچی) میں درس نظامی (عالم کورس) کر رہا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے مَدَنی ماحول نے حسنِ اخلاق کے ساتھ ساتھ جینے کا نیا انداز دیا، اب میرا سب کچھ دعوتِ اسلامی ہی ہے۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(10)خطرناک مقدمہ اور رہائی

        سردار آباد (فیصل آباد) کے محلہ نصیر آباد میں مقیم اسلامی بھائی کی حلفیہ تحریر کا خلاصہ ہے: گناہوں سے نفرت،عبادت میں دل جمعی،والدین کی فرمانبرداری، بہن بھائیوں کا ادب و احترام کا درس دینے والی اور مُعاشرے کے بگڑے ہوئے انسانوں کو ایک اچھا فرد بنانے والی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے میں اپنے علاقے کے اشتہاری ملزموں میں سرِفہرست تھا۔ مجھے نمازوں کا ہوش تھا نہ روزوں کا خیال، پڑوسیوں کے حقوق پامال کرنا میرا معمول تھا، میرے کرتوتوں کی وجہ سے محلے والے مجھ سے خائف رہتے تھے۔ میری آنکھوں پر غفلت کے پردے پڑے تھے افسوس! صد افسوس! تباہی کے گھپ اندھیروں میں ٹھوکریں کھاتے کھاتے دن بدن جرائم کا سلسلہ بڑھتاگیا۔ انجامِ کار ایک حادثاتی لڑائی میں شریک ہونے کے جرم کی پاداش میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور سلاخوں کے پیچھے بیڑیوں میں جکڑ دیا گیا۔

        اللّٰہ عزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی والوں پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے کہ جنہوں نے معاشرے کے بگڑے ہوئے انسانوں کو راہِ راست پر لانے کے لئے جیل خانوں میں بھی مَدَنی کاموں کی دھومیں مچا رکھی ہیں ۔ جیل میں کم وبیش 4 ماہ کا عرصہ گزارنے کے دوران مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی اِنفرادی کوشش کے ذَریعے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مَدَنی ماحول سے منسلک ہوگیا۔ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے جذبے سے سرشار، عاملینِ سُنَنِ سرکار کی صحبتِ پُربہار نے میری زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا کر دیا۔ جیل خانے سے چھٹکارے کی کوئی جائز صورت دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ میں نے گڑگڑا کرربِّ غفّار عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کی، ماہِ رمضان المبارک میں سنّتِ اعتکاف کی آمد آمد تھی جس کی بہاریں اسلامی بھائیوں کی زبانی سن کر  اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں رو رو کر التجا کی: یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے جیل سے رہائی عطا فرما تاکہ میں فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کی بَرَکتیں حاصل کر سکوں ۔ میری دُعا مستجاب (قبول) ہوئی اور جیل سے میری رہائی کی ترکیب بن گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مزید علمِ دین کی لازوال دولت سے فیض یاب ہونے کے لئے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردار آباد (فیصل آباد) میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا وہاں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دامن سے وابستہ ہو کر اپنے آقا مدینے والے مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنّتوں کو حرزِ جاں بنا لیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہر سال اعتکاف میں بیٹھنے کا معمول بنا لیا ہے۔اجتماعی اعتکاف کی بَرَکت سے میرے دو بھائیوں کو بھی جیل سے رِہائی حاصل ہوگئی ہے۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(11)جرائم کا عادی، بن گیا نمازی

        بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقہ پاکستان مارکیٹ میں مقیم اسلامی بھائی نے اپنی خزاں رسیدہ زندگی میں بہار آنے کا تذکرہ کچھ یوں کیا کہ میں معاشرے کا بگڑا ہوافرد اور جرائم کا جنون کی حد تک رسیا تھا۔ جرائم کی دلدل میں محصور ہونے کی وجہ سے پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ میری اصلاح کاذریعہ کچھ یوں بنا کہ خوش قسمتی سے مجھے جیل خانہ جات میں دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مجلس فیضانِ قراٰن کے ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش سے مدرسہ (فیضانِ قراٰن ) میں بیٹھنانصیب ہوگیا۔ اس مدرسے میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے اور نماز روزوں کے مسائل سیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی محبت میرے دل میں گھر کر گئی،اس عرصے میں وقتاً فوقتاً کیسٹ اجتماع میں شرکت کا موقع بھی ملتا رہا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے اصلاح سے بھرپور سنّتوں بھرے بیانات سن کر میرے دل کی دنیا بدل گئی اور آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دیدار کی تڑپ پیدا ہوگئی۔ میں نے نیت کرلی کہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ رہائی پانے کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا دیدار کر کے شرفِ بیعت بھی حاصل کروں گا،چنانچہ رِہائی پاتے ہی میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا اور علمِ دین حاصل کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مَدَنی قافلوں میں سفر اختیار کر لیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے خوب خوب سنّتیں سیکھنے اور ان پرعمل کرنے کا موقع ملا۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(12)آشیانۂ رحمت

        ڈسٹرکٹ جیل دادو (بابُ الاسلام سندھ) کے سابقہ قیدی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں گناہوں سے بھرپور، نیکیوں سے دور، معاشرتی برائیوں کے نشے میں مخمور زندگی گزار رہا تھا معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں نے رفتہ رفتہ مجھے پیشہ ور مجرم بنا دیا بالآخر مجھے جیل کی سلاخوں کے پیچھے محصور ہونا پڑا۔یوں تو جیل مجرم کے جرم میں اضافے کا باعث بنتی ہے لیکن میرے لئے تو آشیانہ ٔرحمت بن گئیہوا یوں کہ جیل میں مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدرسے (فیضانِ قراٰن) سے فیض یابی کا موقع مل گیا۔ وہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے میری زندگی کا رُخ تبدیل ہوگیا، گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت کا جذبہ نصیب ہوگیا۔ میں نے جیل میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت میں اسلامی بھائی سے رہائی کی دعا کروائی جس کی برکت جلد ظاہر ہوئی اور مجھے قید سے آزادی مل گئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں پانچوں و قت کا نمازی، والدین کا فرمانبردار اور رزقِ حلال کے لئے جستجو کرنے والا بن گیا ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے آمین۔

اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن