دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qatil Imamat kay Musalle par | قاتل امامت کے مصلّے پر

book_icon
قاتل امامت کے مصلّے پر

فیضانِ قراٰن کے مبلغین ان پر محبت و شفقت سے انفرادی کوشش کرتے ہیں ، ان کی انفرادی کوشش سے کئی مسلمان باعمل ہو جاتے ہیں بلکہ کفار کے اسلام لانے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں ابھی حال میں ہی کوٹ لکھپت جیل میں 2 غیر مسلم قیدیوں نے دعوتِ اسلامی کے مبلغین کی انفرادی کوشش سے اسلام قبول کرلیا ہے۔ ان میں سے ایک کو سزائے موت سُنائی جاچکی ہے اللّٰہ  تَعَالٰی دعوتِ اسلامی والوں پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے جن کی کوشش سے مرنے سے پہلے پہلے اُسے ایمان کی دولت نصیب ہوگئی۔

واسطہ پیارے کاایساہوکہ جوسنی مرے

یوں نہ فرمائیں ترے شاہدکہ وہ فاجرگیا

(حدائقِ بخشش،ص۴۵)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(6)جذبۂ اصلاح

        بابُ المدینہ (کراچی) جونائیل جیل (بچہ جیل) سے جُمَادَی الْاٰخِرَہ  ۱۴۲۷ھ بمطابق جولائی2006ء کو وصول ہونے والی تحریر کا لُبِّ لُباب پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا فرمودہ عظیم مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا جذبہ اس طرح گھول کر پلا دیا جاتا ہے کہ مَدَنی ماحول سے وابستہ جو بھی اسلامی بھائی یہ مَدَنی مقصد لئے جس شخص پر انفرادی کوشش کر کے اسے دعوتِ اسلامی سے منسلک کرنا چاہتا ہے، اس پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی خصوصی رحمت ہوتی ہے کہ اس کی زبان کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسی تاثیر عطا فرماتا ہے کہ سننے والا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا شیدائی ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ایسے ہی ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے بچہ جیل میں ایک ایسے قیدی پر انفرادی کوشش کی جس کا تعلق ایک بدمذہب گروہ سے تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کی شفقت و نرمی اورجذبۂ اصلاح سے بھرپور انفرادی کوشش رنگ لائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بدعقیدہ لوگوں کی صحبت سے توبہ کی اور خوش عقیدہ مسلمانوں میں شامل ہوگیا۔

محفوظ سدا رکھنا شہا بے ادبوں سے

اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادبی ہو

اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(7)ڈاکومحافظ کیسے بنا؟

        دادو (باب الاسلام،سندھ) کی ڈسٹرکٹ جیل کے سابقہ قیدی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: برے ماحول کی نحوست نے مجھے لوٹ مار کرنے والا اور لوگوں کو اذیتیں پہچانے والا بنا دیا تھا یہاں تک کہ شریف لوگ میرے نام سے ہی گھبرا جاتے تھے۔ میرا اٹھنا بیٹھنا ایسے مذہبی لوگوں کے ساتھ تھاجو حبِّ اٰلِ رسول کی آڑ میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کو برا بھلا کہا کرتے تھے۔ خوش قسمتی سے مجھے جیل میں قیدیوں کو پڑھانے والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔ دعوتِ اسلامی کے مبلغین کا سنّتوں پر عمل، دین سے سچی لگن، محبت و شفقت، حسنِ اخلاق اور جذبۂ اصلاحِ امّت دیکھ کر نیز شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ایمان افروز واقعات سن کر ایسا متأثر ہوا کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ سابقہ تمام برے افعال سے توبہ کی، تجدیدِ ایمان کی اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دامنِ کرم سے لپٹ کر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہو گیا ۔ ربیعُ النور شریف ۱۴۲۷ھ بمطابق اپریل 2006ء کو جب میں جیل سے رِہائی پاکر اپنے شہر کی جامع مسجد میں نماز پڑھنے گیا تو امام صاحب اور نمازی مجھے دیکھ کر ڈر گئے، جب میں نے یہ بات محسوس کی کہ مسجدمیں موجود لوگ مجھ سے خائف ہیں تو میں نے فوراً امام صاحب کے قدموں میں گر کر معافی مانگی اور تمام نمازیوں کے سامنے اعلان کردیا کہ مجھے دعوتِ اسلامی کا مہکا مہکا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا ہے۔ اب میں کسی کا دل نہیں دُکھاؤں گا، ڈاکہ نہیں ڈالوں گا، رَہزنی نہیں کروں گااور میں تمام نمازی حضرات، امام صاحب اور مسجد کو اس بات کا گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے گناہوں بھری زندگی سے رشتہ توڑ کر سنّتِ خیرُ الانام سے رشتہ جوڑ لیا ہے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی غلامی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔

رشتہ مرا خدا کی خدائی سے ٹوٹ جائے

چھوٹے مگرنہ ہاتھ سے دامانِ مصطفی

اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول نے ایک ڈاکو کی زندگی میں کیسا مَدَنی انقلاب برپا کر دیا کہ کل تک جس کے خوف سے لوگ کا نپتے تھے آج وہ لوگوں سے سرِ عام معافی مانگتا نظر آرہا ہے۔ یہ  سب زمانے کے ولی ٔ کامل، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی غلامی میں آنے کی برکت ہے اورآپ دامَتْ بَرَکاتُہم العالیہ وہ عظیم ہستی ہیں جو حقوق العباد کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہارجابجا کرتے رہتے ہیں لہٰذا ان کی تحریروں میں سے چند اقتباسات آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعی کی جاتی ہے ۔ چنانچہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے سنّتوں بھرے بیان میں ارشاد فرماتے ہیں :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن