30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشقت و دشواری کا شکار ہو کر دینِ اسلام چھوڑ دے۔ مگر خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ کو کچھ اور ہی منظورتھا۔ اُسے جیل میں دعوتِ اسلامی کے مدرسے (فیضانِ قراٰن) کا ماحول میسر آگیاا ور یوں اس کی آخرت کی بھلائی کا سامان ہو گیا۔ دعوتِ اسلامی کے مبلغین کی انفرادی کوشش سے اس نو مسلم نے 63 دن کے تربیتی کورس کی نیت کرلی۔ ربیعُ الغوث ۱۴۲۷ ھ بمطابق مئی 2006ء میں مجلس جیل خانہ جات کی کوششوں سے اس کی رِہائی کی ترکیب بن گئی۔ رِہائی کے فوراً بعد وہ اسلامی بھائی اپنی نیک نیتی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں حاضر ہوئے اور ہاتھوں ہاتھ 63 دن کے تربیتی کورس میں شامل ہوگئے۔
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تَلاطُم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
دورانِ کورس مبلغین کے بیانات وتربیت نے اس کو دینِ اسلام کی حقانیت کا ایسا جام پلایا کہ وہ نو مسلم اشاعتِ اسلام کا جذبہ لئے خوشی خوشی گھر پہنچا اور اپنے بچوں کی امی سمیت چاروں بچوں کو دعوتِ اسلام پیش کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس نومسلم اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی برکت سے ہاتھوں ہاتھ پانچوں نے اسلام کی حقانیت پر لبیک کہتے ہوئے کفر سے تائب ہو کر کلمۂ شہادت ’’اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ و َرَسُوْلُہٗ‘‘ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا اور دیگر غیر مسلموں کے گھر جا جا کر دعوتِ اسلام پیش کرنے لگے، دعوتِ اسلام کی کڑھن نے رنگ دکھایا اور ان کے خاندان کے کئی افراد دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے۔
سنّتوں کے اے مبلغ! ہو مبارک تجھ کو
تجھ سے سرکار بڑا پیار کیا کرتے ہیں
اب یہ نومسلم اسلامی بھائی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے اپنے تمام گھر والوں کو سلسلہ عالیہ قادِریہ عطاریہ میں بیعت بھی کروا دیا ہے۔
جو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائے
میں دیتا ہوں اس کو دعائے مدینہ
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بابُ المدینہ (کراچی) کی جونائیل جیل (بچہ جیل) سے ایک مدنی بہار جُمادَی الآخرۃ ۱۴۲۷ ھ بمطابق جولائی 2006ء کو موصول ہوئی جس کا لُبِّ لُباب ہے: دعوتِ اسلامی کے تحت جیل خانہ جات میں قائم مدرسہ (فیضانِ قراٰن) میں پڑھنے والا ایک قیدی طالب علم جس نے دورانِ قید ہی اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رنگ لیا تھا آج دعوتِ اسلامی کی
مجلس فیضانِ قراٰن برائے جیل خانہ جات کی برکت سے مدنی ماحول میں سنّتوں پر عملی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے کوئے جاناں صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم رواں دواں ہے۔ اس مدرسہ (فیضانِ قراٰن) میں علمِ دین حاصل کرنے والے ہر طالبِ علم کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ذِہن بھی دیا جاتا ہے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘ اسی جذبے سے سرشار اس اسلامی بھائی نے جیل میں ایک غیر مسلم پر اِنفرادی کوشش شروع کر دی اور اسے مسلسل جاری رکھا۔ بالآخر ان کی محبت و شفقت بھری انفرادی کوشش کی برکت ظاہرہوئی اور چند دنوں کے بعد اس غیر مسلم نے تبلیغِ اسلام کے جذبے سے سرشار اسلامی بھائی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے با آوازِ بلند کلمۂ شہادت ’’اَشْہَدُاَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ‘‘ پڑھا اور مسلمان ہوگیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب یہ 25 سالہ نومسلم امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی کا پٹہ پہن کر قادری عطاری ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدرسے (فیضانِ قراٰن) کا طالب علم بن کر فیضانِ قراٰن سے فیض یاب ہو رہا ہے، نہ صرف فرائض وواجبات کی ادائیگی میں مصروف ہے بلکہ نفلی عبادت پربھی استقامت کے ساتھ عمل پیراہے،یہاں تک کہ اگرکوئی غیر مسلم اس سے ملاقات کرنے آتا ہے تویہ نومسلم اس کوبھی دعوتِ اسلام پیش کرتاہے۔
سنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کوٹ لکھپت (مرکزالاولیاء، لاہور)کی جیل میں ناکردہ گناہ کے جرم میں 25 سال کی قید کاٹنے والے قیدی اسلامی بھائی نے ربیع الغوث۱۴۲۷ھ بمطابق مئی 2006 ءمیں ایک خط بھیجا جس کی تحریر کا خلاصہ یہ ہے کہ جیل خانہ جات میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے قیدیوں میں سے کچھ بے گناہ بھی ہوتے ہیں عموماً قیدیوں کو اپنے عزیز و اقارب، دوست و احباب کی بے رُخی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے وہ میٹھی گفتگو، پیار و محبت اور شفقت کے منتظر ہوتے ہیں ۔ ایسے حالات میں جب ان سے میٹھے بول بولنے والا کوئی نہیں ہوتا تو دعوتِ اسلامی کی مجلس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع