دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qatil Imamat kay Musalle par | قاتل امامت کے مصلّے پر

book_icon
قاتل امامت کے مصلّے پر

اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت مجلس فیضانِ قراٰن بنی جو جیل خانہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی جیل خانہ جات میں خوب بہاریں ہیں ، کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد جیل کے اندر ہونے والے مَدَنی کاموں سے متأثر ہو کر تائب ہوجاتے ہیں اور رِہائی پانے کے بعد عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلوں کے مسافر بننے اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پاتے ہیں ، آتشیں اسلحے کے ذَرِیعے اندھا دُھند گولیاں برسانے والے اب سنّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں مُبَلِّغین کی انفِرادی کوششوں کے باعث غیر مسلم قیدی بھی مشرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں ۔

                                                جیل خانہ جات میں مَدَنی انقلاب کی 9 بہاریں ’’دعوتِ اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات‘‘ نامی رسالے میں پیش کی جاچکی ہیں ، دوسری قسط میں مزید 12 بہاریں ’’25 کرسچین قیدیوں اور پادری کا قبولِ اسلام‘‘ کے نام سے پیش کی گئی ہیں ۔ اب تیسری قسط میں مزید 12 بہاریں ’’قاتل، امامت کے مصلّٰے پر‘‘ کے نام سے پیش کی جارہی ہیں ۔

                                                اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس  اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

شعبہ امیرِ اَہلسنّت، مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)

۱۹جُمادَی الاولٰی۱۴۳۱ھ،04مئی 2010ء   

(2)بوڑھے باپ کی بھیگی پلکیں

        ٹنڈوآدم (بابُ الاسلام، سندھ) کی جیل سے موصول ہونے والی تحریر کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: ایک نوجوان جسے منشیات، چوری اور رہزنی کے جرم میں گرفتار کرنے کے بعد جیل میں لایا گیا۔ اس کا بوڑھا باپ اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے بہت تنگ تھا۔ باپ کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی وہ ان حرکتوں سے باز نہ آیا، بالآخر تنگ آکر اس کے باپ نے اس سے ملنا جلنا اور اب جیل آنا بھی چھوڑ دیا۔ ایک دن خوش قسمتی سے تقدیر اس نوجوان کو جیل خانہ جات میں اِصلاحِ امت کے مقدس جذبے کے تحت قائم کئے گئے دعوتِ اسلامی کے مدرسے (فیضانِ قراٰن) کی شاخ میں کھینچ لائی، مدرسے میں ایک اسلامی بھائی نے اس پر انفرادی کوشش کی۔ ان کی اخلاص سے بھرپور کوشش رنگ لائی اور یوں والد صاحب کے بارہا سمجھانے کے باوجود نہ سمجھنے والا نوجوان ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کے حسنِ اخلاق، شفقت اور انفرادی کوشش سے متأثر ہو کر اپنی حرکتوں پر نادم ہوگیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ انفرادی کوشش کی برکت سے اس نے ہاتھوں ہاتھ اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی، آئندہ سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے اور قید سے رِہائی ملنے پر 30 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قافلے میں جانے کی نیت کام آگئی اور چند ہی دنوں میں اس نوجوان کی رِہائی کی ترکیب ہوگئی۔

تمنا ہے فرمائیے روزِمحشر

          یہ تیری رِہائی کی چٹھی ملی ہے  (حدائقِ بخشش)

        رِہائی پانے کے فوراً بعد ان اسلامی بھائی نے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (ٹنڈو آدم بابُ الاسلام سندھ) میں حاضر ہو کر شکرانے کے نوافل ادا کئے اور اپنے آپ کو مَدَنی تربیت گاہ میں پیش کر کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں کی تربیت کے لئے 30 دن کے مَدَنی قافلے کے مسافر بن گئے۔مَدَنی قافلے سے واپسی پر جب وہ گھر پہنچے تو ان کے بوڑھے باپ کی پلکیں خوشی کے آنسوؤں سے بھیگ گئیں ۔ گویا وہ باپ اپنی زبانِ حال سے کہہ رہا تھا: دعوتِ اسلامی کو سلام کہ جس نے دشتِ جرم وعصیاں میں بھٹکنے والے میرے بیٹے کو راہِ ہدایت پر گامزن کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پھر اسی نوجوان کی انفرادی کوشش سے اس کا بوڑھا باپ نمازی اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجا کر سنّتوں کا پابند بن گیا۔ انفرادی کوشش کے ذریعے ایک مُبلّغِ دعوتِ اسلامی نے لوگوں کا مال لوٹنے والے کو آج لوگوں کے مال کا رکھوالا بنا دیا، بوڑھے باپ کی نافرمانی کرنے والے کو باپ کا فرمانبردار بنا دیا، مدرسہ (فیضانِ قراٰن) کی برکت سے وہ نوجوان آج دوبارہ 30 دن کے مَدَنی قافلے کا مسافر بن چکا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے۔ اس کے دامن میں آکر معاشرے کے نہ جانے کتنے بگڑے ہوئے افراد باکردار بن کر نہ صرف خود سنّتوں بھری زندگی گزارنے والے بن گئے بلکہ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا جذبہ لئے راہِ خدا کے مسافر بن گئے۔ اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوششوں سے راہِ راست سے بھٹکے ہوئے افراد صراطِ مستقیم پر گامزن اور اسلام سے متنفر لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(3) پوراگھرانہ مسلمان ہوگیا

        بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے’’بلوچ کالونی‘‘ میں مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہماری کالونی کے اسلامی بھائی روزانہ چوک درس دیتے تھے۔ ایک دن چوک درس میں ایک غیر مسلم بھی شریک ہوا وہ مبلغِ دعوتِ اسلامی کے درس سے اتنا متأثر ہوا کہ کلمۂ طیبہ پڑھا اور دائرہ ٔاسلام میں داخل ہو کر ایمان کی دولت سے مالا مال ہوگیا۔ اس کا اسلامی نام ’’عبد اللّٰہ‘‘ رکھا گیا۔ اس کا مسلمان ہونا اس کے گھر والوں پر بہت گراں گزرا، اس کے باپ نے جھوٹا مقدمہ کر کے اس نومسلم کو لانڈھی جیل میں قید کروا دیا تاکہ قید و بند،  تنہائی و وحشت،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن