دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

{۳} پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت ہو اس سے کم ٹھہرنے کی نیت سے مقیم نہ ہوگا۔

{۴} یہ نیت ایک ہی جگہ ٹھہرنے کی ہو اگر دو موضعوں ([1] )میں پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ ہو۔ مثلاً ایک میں دس دن دوسرے میں پانچ دن ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو مقیم نہ ہوگا۔اپنا ارادہ مستقل رکھتا ہو کسی کا تابع نہ ہو اس کی حالت اس کے ارادہ کے منافی نہ ہو۔

مسئلہ۱۵مسافر جارہا ہے اور ابھی شہر یا گاؤں میں پہنچا نہیں اور نیت اِقامت کرلی تو مقیم نہ ہوا اور پہنچنے کے بعد نیت کی تو ہوگیا اگرچہ ابھی مکان وغیرہ کی تلاش میں پھررہا ہو۔         (عالمگیری و ردالمحتار)

مسئلہ۱۶ جو شخص کسی کا تابع ہو اس کی نیت کا اعتبار نہیں بلکہ جس کے تابع ہے اس کی نیت کا اعتبار ہے۔ جیسے شوہر کی نیت کا اعتبار ہے عورت کی نیت کا اعتبار نہیں ،  آقا کی نیت کا اعتبار ہے غلام کی نیت کا نہیں ،  فوج کے افسر کی نیت کا اعتبار ہے اور سپاہی کی نیت کا نہیں تو اگر مثلاً شوہر نے اِقامت کی نیت کی تو اس کی عورت بھی مقیم ہے اور اگر عورت نے اقامت کی نیت کی اور شوہر نے نہ کی تو عورت مقیم نہ ہوئی،  اِسی طرح دوسرے تابعوں کا حکم ہے۔

مسافر و مقیم کب ایک دوسرے کی اِقتداء کرسکتے ہیں ؟ 

 مسئلہ۱۷مقیم مسافر کی اِقتداء کر سکتا ہے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی باقی دو رکعتیں پڑھ لے اور ان رکعتوں میں قرأ ت بالکل نہ کرے بلکہ اِتنی دیر چپ کھڑا رہے جتنی دیر میں سورۃ فاتحہ پڑھی جاتی ہے۔ (درمختار وغیرہ)

مسئلہ۱۸اگر مسافر ہو تو اس کو چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے کہہ دے کہ میں مسافر ہوں اور بعد میں بھی سلام پھیرتے ہی یہ کہہ دے کہ تم لوگ اپنی نماز پوری کر لو میں مسافر ہوں ۔

مسئلہ۱۹مسافر نے مقیم کی اِقتداء کی تو اس مسافر مقتدی پر بھی قعدہ اُولیٰ واجب ہوگیا،  فرض نہ رہا۔ تو اگر امام نے قعدہ نہ کیا تو نماز فاسد نہ ہوئی اور مقیم نے مسافر کی اِقتداء کی تو اس مقیم مقتدی پر بھی قعدہ اُولیٰ فرض ہوگیا۔(درمختار وردالمحتار)

 مسئلہ۲۰مسافر جب اپنے وطن اصلی میں پہنچ گیا تو سفر ختم ہوگیا اگرچہ اِقامت کی نیت نہ کی ہو۔

وطن اصلی کی تعریف

 مسئلہ۲۱وطن اصلی وہ جگہ ہے جہاں اس کی پیدائش ہے یا اس کے گھر کے لوگ وہاں رہتے  ہیں یا وہاں سکونت کرلی ہے اوریہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا ۔وطن اِقامت وہ جگہ ہے جہاں مسافر نے پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ کیا۔(عالمگیری وبہار)

 مسئلہ۲۲وطن اِقامت دوسرے وطن اِقامت کو باطل کردیتا ہے یعنی ایک جگہ پندرہ دن کے ارادہ سے ٹھہرا پھر دوسری جگہ اتنے ہی دن کے ارادہ سے ٹھہرا تو پہلی جگہ اب وطن نہ رہی،  دونوں کے درمیان مسافت سفر ہو یانہ ہو۔ (عالمگیری و بہار)

مسئلہ۲۳اگر وطن اِقامت سے وطن اصلی میں پہنچ گیا یا وطن اِقامت سے سفر کر گیا تو اب یہ وطن اِقامت،  وطن اِقامت نہ رہا۔ یعنی اگر اس میں پھر آیا اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہے تو مسافر ہی ہے۔ (عالمگیری)

 مسئلہ۲۴مسافر نے کہیں شادی کرلی اگر چہ وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو مقیم ہوگیا اور دو شہروں میں اس کی دو عورتیں رہتی ہیں تو دونوں جگہ پہنچتے ہی مقیم ہوجائے گا۔

 مسئلہ۲۵عورت بیاہ کر سسرال گئی اور یہیں رہنے  سہنے لگی تو میکہ اس کے لیے وطن اصلی نہ رہا یعنی اگر سسرال تین منزل پر ہے اور سسرال سے میکے آئی اور پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کی تو قصر پڑھے اورا گر میکے رہنا نہیں چھوڑا بلکہ سسرال عارضی طور پر گئی تو میکے آتے ہی سفر ختم ہوگیا نماز پوری پڑھے۔ (بہار شریعت)

عورت کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت نہیں

مسئلہ۲۶عورت کو بغیر محرم ([2] )کے تین دن یا زیادہ کی راہ جانا ناجائز ہے بلکہ ایک دن کی راہ جانا بھی،  نابالغ بچہ یا معتوہ ([3] )کے ساتھ بھی سفر نہیں کرسکتی ساتھ میں بالغ محرم یا شوہر کا ہونا ضروری ہے۔ (عالمگیری وبہار وغیرہ) محرم کے لیے ضروری ہے کہ سخت فاسق بے باک غیر مامون نہ ہو۔(بہار شریعت)

 



[1]     دوجگہوں یا دو مقامات

[2]     عورت کا محرم وہ مرد ہے جس سے اس عورت کا نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو چاہے نسب کی وجہ سے حرام ہو جیسے باپ، بھائی، بیٹا، پوتا، نواسا، بھتیجا، بھانجا وغیرہ ۔چاہے دودھ کی وجہ سے حرام ہو جیسے دودھ شریکی بھائی، بیٹا، وغیرہ۔ چاہے نکاح کے رشتے کی وجہ سے حرام ہو جیسے سسر، شوہر کا بیٹا وغیرہ ۔  (۱۲) منہ

[3]     معتوہ: کم عقل ، بوکھل ، بورہا۔  (۱۲منہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن