دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مَعَاشِیْ وَعَاقِـبَۃِ اَمْرِیْ وَعَاجِلِ اَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاَصْرِفْنِیْ

عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ۔([1] ) (غنیہ)

            دونوں الامر کی جگہ اپنی ضرورت کا نام لے جیسے پہلے میں کہے : ھٰذَا السَّفَرُ خَیْرٌّ  لِّیْ  ([2] )اور دوسرے میں کہے کہ ھٰذَا السَّفَرُ شَرٌّ  لِّیْ۔([3] ) (غنیہ)

کب اِستخارہ کیا جائے ؟ 

مسئلہ۲۱ نیک کاموں جیسے حج،  جہاد وغیرہ کے لیے اِستخارہ نہیں ،  ہاں اِن کا وقت مقرر کرنے کے لیے ہوسکتا ہے۔ (غنیۃ)

مسئلہ۲۲بہتر یہ ہے کہ کم سے کم سات بار اِستخارہ کرے اورپھر دیکھے جس بات پر دل جمے اُسی میں خیر ہے۔ بعض بزرگوں سے منقول ہے کہ اگر خواب میں سپیدی دیکھے یا سبزی دیکھے اچھا ہے اور اگرسیاہی،  سرخی دیکھے تو بُرا ہے،  اس سے بچے۔  (ردالمحتار)

نماز ِحاجت

            جب کسی کو کوئی حاجت اللّٰہ تعالیٰ سے ہو یا کوئی کام کسی بندے سے ہو یا مشکل پیش آئے تو خوب احتیاط سے اچھی طرح وُضو کرکے دو یا چار رکعت نفل پڑھے،  اس کی پہلی رکعت میں اَلْحَمْدکے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھے دوسری میں اَلْحَمْد کے بعد ایک بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ پڑھے تیسری میں اَلْحَمْدکے بعد ایک بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ   اور چوتھی میں اَلْحَمْد کے بعد ایک بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ    پڑھے،  سلام کے بعد تین بار: هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ۔([4] ) پھر تین بار:        سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ۔([5] ) پھر تین بار کوئی درود شریف پڑھے پھر یہ دعا پڑھے:    

لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَسْأَ لُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ

مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَّا تَدَعْ

لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَاھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَاحَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا

اِلَّا قَضَیْتَھَا یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔([6] )


 

 



[1]     ترجمہ دُعا : اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! میں تجھ سے استخارہ کرتا ہوں تیرے علم کے ساتھ اور تیری قدرت چاہتا ہوں اور تجھ سے تیرے بڑے فضل کو مانگتا ہوں اس لیے کہ تو قدرت والا ہے اور مجھ میں قدرت نہیں اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو غیبوںکا جاننے والا ہے۔ اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! اگر تیرے علم میں ہے کہ یہ کام میرے لیے بہتر ہے میرے دین و معیشت اور انجام کار میں اس وقت اور آئندہ تو اس کو میرے لیے مقدر فرمادے اور آسانی کر پھر میرے لیے اس میں برکت دے اور اگر تو جانتا ہے کہ میرے لیے یہ کام بُرا ہے میرے دین و معیشت و انجام کار میں اس وقت اور آئندہ تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور مجھ کو اس سے پھیر اور میرے لیے خیر کو جہاں بھی ہو مقدر فرما پھر مجھے اس سے راضی کر۔ ۱۲منہ        

[2]     میرا  یہ سفربُرا ہوگا۔              

[3]     میرا  یہ سفراچھا ہوگا۔            

[4]     وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہر نہاں و عیاں کا جاننے والا، وہی ہے بڑا مہربان رحمت والا ۔

[5]     پاک ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   اور حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کے لیے اور اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور گناہ سے بچنے اور نیکی کی طاقت نہیں مگر اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کی توفیق سے۔

[6]     اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم و کریم ہے پاک ہے  اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   مالک ہے عرشِ عظیم کا، حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے لیے جو رب ہے تمام جہاں کا، میں تجھ سے تیری رحمت کے اسباب مانگتا ہوں اور طلب کرتا ہوں تیری بخشش کے ذرائع اور ہر نیکی سے غنیمت اور ہر گناہ سے سلامتی کو میرے لیے کوئی گناہ بغیر مغفرت نہ چھوڑ اور ہر غم کو دور کر دے اور جو حاجت تیری رضا کے موافق ہے اسے پورا کر دے، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن