دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

(درمختار)   

مسجد کی چھت کے آداب 

مسئلہ۲مسجد کی چھت پر بھی گندگی کرنی حرام ہے۔ مسجد کی چھت کا بھی مسجد کی طرح ادَب ہے۔ (غنیۃ)

مسئلہ۳مسجد کی چھت پر بلا ضرورت چڑھنا مکروہ ہے۔ (درمختار،  ردالمحتار)

مسجد کو راستہ بنانے کے اَحکام

            مسجد کو راستہ بنانا یعنی اس میں سے ہو کر گزرنا ناجائز ہے،  اگر اس کی عادت کرے تو فاسق ہے۔ اگر کوئی اس نیت سے مسجد میں گیا اور بیچ میں پہنچا تھا کہ پچھتایا تو جس دروازہ سے اُس کو نکلنا ہے اُس کے سوا دوسرے دروازے سے نکلے یا وہیں نماز پڑھے پھر نکلے اور وضو نہ ہو تو جس طرف سے آیا تھا واپس جائے۔ (درمختار وردالمحتار)

مسئلہ۴مسجد کے اندر کسی برتن میں پیشاب کرنا یا فصد کا خون لینا بھی جائز نہیں ۔

مسجد میں بچے اور پاگل کے جانے کے اَحکام

مسئلہ۵:  بچے کو اور پاگل کو جن سے گندگی کا گمان ہو مسجد میں لے جانا حرام ہے اور اگر نجاست کا ڈر نہ ہو تو مکروہ ہے۔

مسجد یا بستر وغیرہ پر کچھ آیت وغیرہ لکھنے کے اَحکام

 مسئلہ۶مسجد کی دیواروں اور محرابوں پر قرآن لکھنا اچھا نہیں اس لیے کہ ڈر ہے کہ وہاں سے گرے اور پاؤں کے نیچے پڑے اور اِسی بے ادَبی کی وجہ سے تکیہ،  فرش،  بستر و دستر خوان،  جا ئے نماز پر بھی آیت یا حدیث یا شعر وغیرہ کچھ لکھنا منع ہے۔ (عالمگیری و بہار)

مسجد میں کوئی گندگی میل وغیرہ ڈالنے کے اَحکام

            مسجد میں وضو کرنا یا مسجد کی دیواروں پر یا چٹائی پر یا چٹائی کے نیچے ناک تھوک میل وغیرہ ڈالنا منع ہے اگر ناک سنکنے یا تھوکنے کی ضرورت ہی پڑ جائے تو کپڑے میں لے لے۔  

                                                                                                                                                                                         (عالمگیری)

 مسئلہ۷:  مسجد میں نجاست لے کر جانا منع ہے۔ اگرچہ وہ نجاست مسجد میں نہ لگے اسی طرح جس کے بدن پر نجاست لگی ہو اس کو بھی مسجد میں جانا جائز نہیں ۔ ( ردالمحتار)

مسجد میں ناپاک گارا لگانا منع ہے

مسئلہ۸ناپاک تیل مسجد میں جلانا،  یا نجس گارا مسجد میں لگانا منع ہے۔

مسجد میں وضو کب کرسکتا ہے؟   

مسئلہ۹مسجد میں کوئی جگہ وضو کیلئے شروع ہی سے مسجد بنوانے والے نے قبل تمام مسجدیت بنالی ہے،  جس میں نماز نہیں ہوتی تو وہاں وضو کرسکتا ہے۔ یوہیں طشت وغیرہ کسی برتن میں وضو کرسکتا ہے بشرطیکہ پوری احتیاط سے ہو کہ کوئی چھینٹ مسجد میں نہ پڑے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۱۰وضو کے بعد منہ اور ہاتھ سے پانی پونچھ کر مسجد میں جھاڑتے ہیں یہ ناجائز ہے۔ (بہار)

مسجد میں جو کوڑا وغیرہ نکلے اُسے کیا کرے

            مسجد کا کوڑا جھاڑ کر کسی ایسی جگہ نہ ڈالے جہاں بے ادَبی ہو۔ (درمختار)

مسجد میں کب پیڑ لگانے کی اِجازت ہے

مسئلہ۱۱مسجد میں پیڑ لگانے کی اجازت نہیں ہاں مسجد کو اس کی حاجت ہے کہ زمین میں تری ہے ستون قائم نہیں رہتے تو اس تری کے جذب کرنے کے لیے پیڑ لگا سکتے ہیں ۔ 

                                                                                                 (عالمگیری وغیرہ)

مسجد میں حجرہ کب اور کس لیے بنوایا جاسکتا ہے

مسئلہ۱۲قبل تمام مسجدیت مسجد کے اَسباب رکھنے کے لیے مسجد میں حجرہ بنواسکتے ہیں ۔    (عالمگیری)

مسجد میں سوال کرنے اور سائل کو دینے کے اَحکام

مسئلہ۱۳مسجد میں سوال کرناحرام ہے اور اس سائل کو دینا بھی منع ہے۔

مسئلہ۱۴ مسجد میں گم شدہ چیز تلاش کرنا منع ہے۔  ( مسلم وغیرہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن