دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے

مسئلہ۴۴مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ ( عالمگیری)

مسئلہ۴۵کوئی شخص کھڑا یا بیٹھا باتیں کررہا ہے اُس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کراہت نہیں جب کہ باتوں سے دل بٹنے کا خوف نہ ہو،  مصحف شریف اور تلوار کے پیچھے اور سونے والے کے پیچھے نماز مکروہ نہیں ۔  (درمختار،  ردالمحتار)

نمازی کے آگے آگ کا حکم

مسئلہ۴۶جلتی آگ نمازی کے آگے ہونا باعث کراہت ہے۔ شمع یا چراغ میں کراہت نہیں ۔ (عالمگیری)

 مسئلہ۴۷بغیر عذر ہاتھ سے مکھی،  مچھر اُڑانا مکروہ ہے۔ ( عالمگیری)

مسئلہ۴۸ ایسی چیز کے سامنے جو دل کو مشغول رکھے نماز مکروہ ہے۔ مثلاً زینت ،  لہو و لعب وغیرہ۔ 

نماز کے لیے دوڑنے کا حکم

 مسئلہ۴۹ نماز کے لیے دوڑنا مکروہ ہے۔  ( ردالمحتار)

مصیبت زَدہ کے لیے نماز توڑنا

            نماز توڑنے کا عذر یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے:

مسئلہ۵۰: کوئی مصیبت زَدہ فریاد کررہا ہو،  اُسی نمازی کوپکارتا ہو یا مطلقاً کسی شخص کو پکارتا ہو یا کوئی ڈوب رہا ہو یا آگ سے جل جائے گایا اندھا راہ گیر کنوئیں میں گراچاہتا ہے،  ان سب صورتوں میں نماز توڑ دینا واجب ہے جب کہ یہ نمازی اس کے بچانے کی قدرت رکھتا ہو۔  (درمختار و ردالمحتار )

مسئلہ۵۱پیشاب،  پاخانہ معلوم ہوا یا کپڑے یا بدن پر اِتنی نجاست دیکھی کہ جتنی نجاست کے ہوتے نماز جائز ہے یا نمازی کو کسی اجنبی عورت نے چھودیا تو اِن تینوں صورتوں میں نماز توڑ دینا مستحب ہے جب کہ جماعت کا وقت نہ جاتا رہا اور پیشاب،  پاخانہ جب بہت زور کیے ہو تو جماعت چھوٹ جانے کا بھی خیال نہ کرے ہاں وقت جانے کا خیال کیا جائے۔  (ردالمحتار)

سانپ وغیرہ مارنے کے لیے نماز توڑنا

مسئلہ۵۲سانپ وغیرہ مارنے کے لیے جب کہ کاٹنے کا صحیح ڈر ہو تو نماز توڑ دینا جائز ہے۔

مسئلہ۵۳کوئی جانور بھاگ گیا اُس کے پکڑنے کے لیے یا بکریوں پربھیڑیئے ([1] ) کے حملہ کرنے کے ڈر سے نماز توڑ دیناجائز ہے۔

نقصان سے بچنے کے لیے نماز توڑنا

مسئلہ۵۴اپنے یا پرائے ایک درہم کے نقصان کا ڈر ہو مثلاً دودھ اُبل جائے گا یا گوشت ترکاری،  روٹی وغیرہ جل جانے کا ڈر ہو یا ایک درہم کی کوئی چیز چور اُچکالے بھاگا اِن صورتوں میں نماز توڑدینے کی اجازت ہے۔ (درمختار،  عالمگیری)

مسئلہ۵۵اگر نفل نمازمیں ہو اور ماں باپ ،  دادا دادی وغیرہ اُصول پکاریں اور اُن کو اس کا نماز میں ہونا معلوم نہ ہو تو نماز توڑ دے اور جواب دے۔ (درمختار وردالمحتار)

احکامِ مسجد کا بیان

            اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے اچھی جگہ مسجد ہے اور سب سے بُری جگہ بازار ہے۔

مسجد میں جاتے وقت کی دعا:

            جب مسجد میں جائے تو درود شریف پڑھے اور یہ کہے:  رَبِّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔([2] )  اورجب نکلے تو درود شریف پڑھ کر یہ کہے:رَبِّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ۔([3] )

قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کا حکم

مسئلہ۱:  قبلہ کی طرف پاؤں پھیلانا مکروہ ہے،  سوتے میں ہو یا جاگتے میں ۔ یوہیں چھوٹے بچوں کا پاؤں قبلہ کی طر ف کرکے لٹا دینا مکروہ ہے اور اُس کی برائی لٹانے والے پر ہے۔    



[1]     کتے کی طرح کا ایک درندہ۔                                

[2]     اے پروردگار! تو میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔                                       

[3]     اے رب! تو میرے گناہ بخش دے اور اپنے فضل کے دروازے میرے لیے کھول دے۔                                       

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن