دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسئلہ۲۹اگر تصویر کا پورا چہرہ مٹا دیا تو کراہت جاتی رہی۔ ( ہدایہ وغیرہ)

مسئلہ۳۰:  تصویر کے یہ اَحکام تو نماز کے ہیں رہا تصویر کا رکھنا تو اس کے بارے میں حدیث میں ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اُس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ یعنی جب کہ توہین کے ساتھ نہ ہوں اور نہ اتنی چھوٹی ہوں کہ کھڑے ہو کر دیکھنے میں بدن کے حصے الگ الگ نہ دکھائی دیں ۔([1] )  (فتح القدیر وغیرہ)

مسئلہ۳۱:  تصویر کا بنانا بنوانا دونوں حرام ہیں چاہے دستی ہویا عکسی([2] ) دونوں کا ایک حکم ہے۔

مکروہِ تنزیہی[3]

مسئلہ۳۲:  سجدہ یا رکوع میں بلا ضرورت تین تسبیح سے کم کہنا مکروہ تنزیہی ہے۔ ہاں اگر وقت تنگ ہو یا ریل چلے جانے کے خوف سے ہو توحرج نہیں ۔

مسئلہ۳۳:  کام کاج کے کپڑوں میں نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جب کہ اور کپڑے ہوں ورنہ کراہت نہیں ۔

ننگے سر نماز پڑھنے کے اَحکام

مسئلہ۳۴سُستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی سے بوجھ معلوم ہوتا ہے یا گرمی معلوم ہوتی ہے،  ا س وجہ سے ننگے سر پڑھتا ہے تو یہ مکروہ ِتحریمی ہے اور اگر نماز کو حقیر خیال کرکے ننگے سر پڑھے مثلاً نماز کوئی مہتم بالشان([4] ) چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی،  عمامہ پہنا جائے تو یہ کفر ہے اور اگر خشوع وخضوع ([5] ) کے لیے ننگے سر پڑھے تو مستحب ہے۔ (درمختار و ردالمحتار و بہار)

مسئلہ۳۵نماز میں ٹوپی گر پڑی ٹوپی اُٹھالینا افضل ہے جب کہ عمل کثیر([6] ) سے نہ ہو ورنہ نماز فاسد ہوجائے گی اور بار بار اُٹھانی پڑے تو چھوڑ دے اور نہ اُٹھالینے سے خضوع مقصود ہو تو نہ اُٹھانا افضل ہے۔ (درمختار و ردالمحتار )

مسئلہ۳۶ماتھے سے خاک یا گھاس چھڑانا مکروہ ہے جب کہ نماز میں تشویش([7] )  نہ ہو اور تکبر کی وجہ سے چھڑا رہا ہو تو مکروہ تحریمی ہے اور اگر تکلیف دہ ہوں یا خیال بٹتا ہو تو حر َج نہیں اور نماز کے بعد چھڑانے میں تو مطلقاً مضائقہ نہیں  ([8] ) بلکہ چھڑا دینا چاہیے تاکہ ریا ء([9] ) نہ  آنے پائے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۳۷یوہیں حاجت کے وقت پیشانی ([10] ) سے پسینہ پونچھنا بلکہ ہر وہ عمل قلیل([11] )  کہ نمازی کے لیے مفید ہوجائز ہے اور جو مفید نہ ہو وہ مکروہ ہے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۳۸نماز میں ناک سے پانی بہا تو اس کو پونچھ لینا زمین پر گرنے سے اچھا ہے اور اگر مسجد میں ہو تو پونچھنا ضروری ہے مسجد میں نہ گرنے دے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۳۹نماز میں بغیر عذر چار زانو بیٹھنا مکروہ ہے اور عذر ہو تو حر َج نہیں اور علاوہ نماز کے اس طرح بیٹھنے میں کوئی حر َج نہیں ۔ (درمختار)

 مسئلہ۴۰سجدہ کو جاتے وقت گھٹنے سے پہلے ہاتھ رکھنااور اُٹھتے وقت ہاتھ سے پہلے گھٹنے اُٹھانا بلا عذر مکروہ ہے۔ (غنیۃ)

مسئلہ۴۱رکوع میں سر کو پیٹھ سے اُونچا یا نیچا رکھنا مکروہ ہے۔  (منیہ)

مسئلہ۴۲اُ ٹھتے وقت آگے پیچھے پاؤں اُٹھانا مکروہ ہے۔

 مسئلہ۴۳جوں یا مچھر جب ایذا پہنچاتے ہوں تو پکڑ کر مار ڈالنے میں حر َج نہیں ،  جب کہ عمل کثیر سے نہ ہو۔  (غنیۃ و بہار)

 



[1]     یعنی جبکہ تصویر ذلت کی جگہ میں ہو یا بہت چھوٹی ہو کہ دیکھنے میں بدن کے حصے الگ الگ نہ دکھائی دیتے ہوں تو ایسی تصویر کے گھر میں ہونے سے حرج نہیں۔ ۱۲ منہ                                   

[2]     عکسی: فوٹو۔ ۱۲ (منہ)                            

[3]     مکروہِ تنزیہی: جس کا کرنا شرع کو پسند نہیں لیکن کرنے پر سزا وعذاب بھی نہیں۔ ۱۲ (منہ)                      

[4]     مہتم بالشان: اہم ، بڑا ۔  (۱۲منہ)                                               

[5]     خشو ع و خضوع: عاجزی و انکساری۔  (۱۲منہ)                                              

[6]     عمل کثیر: زیادہ کام۔  (۱۲منہ)                                                 

[7]     تشویش : بے اطمینانی، پریشانی۔  (۱۲منہ)                                   

[8]     مطلقاً مضائقہ نہیں: کچھ حرج نہیں۔  (۱۲منہ) $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن