دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسئلہ۳۴درخت،  جانور،  آدمی وغیرہ کا بھی سُترہ ہوسکتا ہے۔  (غنیہ)

مسئلہ۳۵:   امام کا سُترہ مقتدی کے لیے بھی سُترہ ہے۔ مقتدیوں کے لیے علیحدہ سُترے کی ضرورت نہیں لہٰذااگر مسجد میں بھی مقتدی کے آگے سے گزر جائے جب کہ امام کے آگے سے نہ گزرے تو حرج نہیں ۔ (ردالمحتار)

مسئلہ۳۶نمازی اپنے آگے سے گزرنے والے کو اگر روکنا چاہے تو  سُبْحٰنَ اللّٰہ کہے یا زور سے قرأت کرنے لگے یا ہاتھ سے اشارہ کردے لیکن بار بار ایسا نہ کرے کہ عمل کثیر ہونے کی صورت میں نماز جاتی رہے گی۔ (درمختارو ردالمحتار)

نماز کے مکروہات کا بیان

مسئلہ۱کپڑے یا بدن یا داڑھی کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی([1] )ہے۔ کپڑا سمیٹنا جیسے سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے اُٹھا لینا اگرچہ گرد سے بچانے کے لیے ہو مکروہ تحریمی ہے اور بلا وجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ ہے۔ کپڑا لٹکاناجیسے سر یا مونڈھے پر اِس طرح ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں مکروہ تحریمی ہے۔ 

مسئلہ۲اگر کُرتے وغیرہ کی آستین میں ہاتھ نہ ڈالے بلکہ پیٹھ کی طرف پھینک دے تو یہ بھی مکروہ تحریمی ہے۔ (درمختار)

نماز میں کپڑا لٹکانے کا حکم

مسئلہ۳کاندھے پر اس طرح رومال ڈالنا کہ ایک کنارہ پیٹ پر لٹکتا ہو اور دوسرا پیٹھ پر یہ مکروہ تحریمی ہے۔

 مسئلہ۴رضائی یا چادر یا شال([2] )کے کنارے دونوں مونڈھوں سے لٹکتے ہوں یہ ممنوع و مکروہ تحریمی ہے،  ہاں اگر ایک کنارہ دوسرے مونڈھے پر ہو اور دوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہیں ۔ (درمختار وردالمحتار )

مسئلہ۵کوئی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی یا دامن سمیٹے نماز پڑھنا مکروہ ِتحریمی ہے چاہے پہلے سے چڑھی ہو یا نماز میں چڑھائی۔   (درمختار)

مسئلہ۶: مرد کو جوڑاباندھے ہوئے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر نماز میں جوڑاباندھے تو نماز فاسد ہوجائے گی۔

مسئلہ۷کنکریاں ہٹانا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر سنت کے طور پر سجدہ نہ ادا ہوتا ہو تو ایک بار ہٹا سکتاہے اور اگر بغیر ہٹائے واجب نہ ادا ہوتا ہو تو ہٹانا واجب ہے،  چاہے کئی بار ہٹانا پڑے۔(درمختار وردالمحتار )

نماز میں اُنگلی چٹکانے  کا حکم

مسئلہ۸اُنگلیاں چٹکانا([3] )،  انگلیوں کی قینچی باندھنا یعنی ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا مکروہ تحریمی ہے۔  (درمختار وغیرہ)

مسئلہ۹نماز کے لیے جاتے وقت اور نماز کے انتظار میں بھی یہ دونوں چیزیں مکروہ ہیں ۔

کمر پر ہاتھ رکھنے کا حکم

            کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے نماز کے علاوہ بھی کمر پر ہاتھ رکھنا نہ چاہیے۔(درمختار)

مسئلہ۱۰اِدھر اُدھر منہ پھیرکر دیکھنا مکروہِ تحریمی ہے،  چاہے تھوڑا ہی منہ پھیرا ہو۔ اگر منہ نہ پھیرے صرف کنکھیوں سے([4] ) اِدھراُدھر بلا حاجت دیکھے تو کراہت تنزیہی ہے اور نادراً کسی غرض صحیح سے ہو تو اصلاًحرج نہیں ،  آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانا بھی مکروہِ تحریمی ہے۔

 مسئلہ۱۱تشہد یا سجدوں کے درمیا ن کتے کی طرح بیٹھنا (یعنی دونوں گھٹنوں کو سینے سے ملا کر ہاتھ کو زمین پر رکھ کر چوتڑ کے بل بیٹھنا)،  مرد کا سجدے میں کلائیوں کو بچھانا،  کسی شخص کے منہ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔

مسئلہ۱۲کپڑے میں اس طرح لپٹ جانا کہ ہاتھ بھی باہر نہ ہو مکروہ ِتحریمی ہے یوں بھی بے ضرورت اس طرح لپٹنا نہ چاہیے اورخطرہ کی جگہ تو سخت ممنوع ہے،  یوں ہی ناک،  منہ چھپانا بھی مکروہِ تحریمی ہے۔

مکروہِ تحریمی کسے کہتے ہیں

 



[1]     مکروہِ تحریمی: وہ ہے جس کے کرنے سے عبادت ناقص ہوجاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے لیکن حرام سے کم ۔  (۱۲منہ)

[2]     اُون کی چادر                        

[3]     انگلیاں چٹخانا ،انگلیوں کی آواز پے در پے نکالنا.                               

[4]     آنکھوں کے کناروں سے۔                   

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن