دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسئلہ۱۸قصداً  وُضو توڑا یا کوئی سبب غسل کا پایا گیا تو نماز جاتی رہی۔

مسئلہ۱۹کسی رُکن کو ترک کیا جب کہ اُس کو اُسی نماز میں ادا نہ کرلیا ہو،  نما زجاتی رہی۔

مسئلہ۲۰بلا عذر نماز کی کسی شرط کو ترک کیا تو نماز ٹوٹ گئی۔

مسئلہ۲۱قعدہ اخیرہ کے بعد سجدۂ نماز یا سجدۂ تلاوت یاد آیا اور اس کو ادا کیا اور ادا کرنے کے بعد پھر قعدہ نہ کیا تو نماز نہ ہوئی۔

مسئلہ۲۲کسی رکن کو سوتے میں ادا کیا تھا اُس کا اِعادہ نہ کیا،  نماز نہ ہوئی۔

نماز میں سانپ،  بچھو مارنے کی صورت

مسئلہ۲۳سانپ بچھو مارنے سے نماز نہیں ٹوٹتی،  جب کہ نہ تین قدم چلنا پڑے نہ تین ضرب کی ضرورت ہو،  اگر مارنے میں تین قدم یا زیادہ چلنا پڑا یا تین ضرب یا زیادہ لگانا پڑی تو نماز ٹو ٹ گئی۔

مسئلہ۲۴نماز میں سانپ بچھو مارنے کی اجازت ہے اگرچہ نماز ٹوٹ جائے۔

مسئلہ۲۵: سانپ بچھو کو نماز میں مارنا اس وقت مباح([1] )ہے جب سامنے سے گزرے اور تکلیف دینے کا ڈر ہو اور اگر کاٹنے کا ڈر نہ ہو تو مکروہ ہے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۲۶ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ یعنی یوں کہ کھجاکر ہاتھ ہٹالیا پھر کھجایا پھر ہاتھ ہٹالیا،  پھر کھجایا پھر ہاتھ ہٹالیا اگر ایک بار ہاتھ رکھ کر کئی مرتبہ کھجایا تو یہ ایک ہی مرتبہ کھجانا کہا جائے گا اور اس سے نماز نہ جائے گی۔ (عالمگیری،  غنیہ)

 مسئلہ۲۷: تکبیرات ِاِنتقال([2] ) میں اللّٰہ کے الف کو یا  اَکْبَرکے الف کو کھینچا اوراٰللّٰہ  یا  اٰکبر کہا  یا  اَکْبَر کی ب کے بعد الف بڑھادیا کہ اَکبار ہوگیا تو اِن سب صورتوں میں نماز ٹوٹ گئی اور اگر تکبیر تحریمہ میں ایسا کیا تو نماز شروع ہی نہ ہوئی۔   (درمختار وغیرہ)

مسئلہ۲۸قرأت یا اَذکار ِنماز میں ایسی غلطی جس سے معنی فاسد ہوجائیں نماز توڑ دیتی ہے۔

 مسئلہ۲۹نمازی کے آگے سے چاہے آدمی گزرے یا جانور،  نماز نہیں ٹوٹتی البتہ گزرنے والا بہت گنہگار ہوتا ہے۔ اگر نمازی کے سامنے سے جانے والاجانتا کہ اس میں کیا گناہ ہے تو سو برس کھڑا رہنے بلکہ زمین میں دھنس جانے کو اچھا سمجھتا اور نمازی کے آگے سے نہ گزرتا۔

 مسئلہ۳۰اگر میدان میں نمازی کے سامنے سے تین گز([3] ) چھوڑ کر آگے سے گزرے تو حرج نہیں لیکن گھر اور مسجد میں ایسانہیں کرسکتا۔

مسئلہ۳۱نمازی کے آگے اگر سُترہ ہو تو سترہ کے پیچھے سے گزرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

سُترہ کے معنی

            ایسی کوئی چیز جس سے آڑ آجائے۔ 

مسئلہ۳۲سُترہ ایک ہاتھ اُونچا اور ایک انگل موٹا ہو کافی ہے اور زیادہ سے زیادہ تین ہاتھ اُونچا ہو۔([4] ) (ردالمحتار،  درمختاروغیرہ)

مسئلہ۳۳سُترہ دا  ہنی بھوں ([5] ) کے سامنے گاڑنا افضل ہے۔

سُترہ کس چیز کا ہوسکتا ہے؟ 

 



[1]     مباح کے معنی جائز، حلال جس پر شریعت کی طرف سے کوئی روک نہیں۔ (۱۲منہ)

[2]     وہ مسنون تکبیریں جو نماز کے ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے ہوئے کہی جاتی ہیں۔

[3]     تین گز جگہ یہ اصل میں اندازہ ہے موضع قدم مصلی سے لے کر اس کے موضع سجود تک کا اور موضع سجود سے یہاں مراد وہاں تک کی جگہ ہے جہاں تک حالت قیام میں سجدہ کی جگہ پر نظر کرنے سے نگاہ پھیلتی ہے ، اتنی جگہ میدان میں چھوڑ کر اس کے بعد سے گزر سکتا ہے جیسا کہ عالمگیری کی اس عبارت سے ظاہر ہے: والاصح انہ موضع صلا تہ من قدمہ الی موضع سجودہ۔ قال مشایخنا اذا صلی رامیا بصرہ الی موضع سجودہ فلم یقع بصرہ علیہ لم یکرہ وہو الصحیح۔ ۱۲ (منہ)  (الفتاوی الہندیۃ ،کتاب الصلاۃ ، باب السابع ، الفصل الاول ، ۱۰۴/۱)

[4]     یہاں کتابت میں کچھ غلطی معلوم ہوتی ہے۔ ’’ردالمحتار‘‘میں ہے: سنت یہ ہے کہ نمازی او ر سترہ کے درمیان فاصلہ زیادہ سے زیادہ تین ہاتھ ہو۔       (ردالمحتارمعہ درالمختار،کتاب الصلاۃ،باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا،۲/۴۸۴)

[5]     یعنی سیدھی طرف کی اَبرو       

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن