دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسئلہ۳۳:   مسبوق مغرب کی تیسری رکعت میں شریک ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اَلْحَمْد و سورۃ کے ساتھ ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کرکے پھر کھڑا ہوجائے اوراَلْحَمْد و سورۃ پڑھ کر رکعت پوری کرے اور قعدہ اَخیرہ کرکے نماز ختم کرے۔ یعنی اپنی دونوں رکعتوں میں ہر رکعت پر قعدہ کرے اور دونوں رکعتوں میں اَلْحَمْداور سورۃ پڑھے۔ اس میں بھی دو قعدے ہوئے علاوہ امام کے قعدہ کے۔

مسئلہ۳۴:  چار رکعت والی نماز کی تیسری ر کعت میں شامل ہو ا تو امام کے بعد دو رکعت اور پڑھے اور ان دونوں میں اَلْحَمْداور سورۃ ضرور پڑھے۔

مسئلہ۳۵:  پہلی رکعت چھوٹ گئی تو امام کے بعد ایک رکعت پڑھے اَلْحَمْد  اور سورۃ کے ساتھ۔

مسئلہ۳۶:  مسبوق نے بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیر دیا تو نماز نہ گئی،  پوری کرے۔ اگر بالکل ساتھ ساتھ پھیرا ہے تو سجدہ سہو بھی نہیں اور اگر امام کے ذرا بعد پھیرا تو سجدہ سہو واجب ہے اور اگر قصداً سلام پھیرایہ سمجھ کر کہ مجھے بھی امام کے ساتھ سلام پھیرنا چاہیے تو نماز جاتی رہی پھر سے پڑھے۔ (ردالمحتار، درمختار)

کب فرض توڑ کر جماعت میں شریک ہوجائے

مسئلہ۳۷:  کسی نے چار رکعت والی فرض نماز اکیلے شروع کی اور ابھی پہلی رکعت کا سجدہ نہ کرنے پایا تھا کہ وہیں جماعت شروع ہوئی تو اپنی نماز توڑ کر جماعت میں شریک ہوجائے اور فجر اور مغرب میں تو اگر پہلی رکعت کا سجدہ بھی کرلیا ہو تو بھی توڑ کر شریک ہوجائے۔

مسئلہ۳۸:  چار رکعت والی نماز میں اگر پہلی رکعت کا سجدہ کرلیا تو نہ توڑے بلکہ ایک رکعت اور پڑھ کر دو پر قعدہ کرکے سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوجائے۔

 مسئلہ۳۹:  اگر تین رکعتیں پوری پڑھ لیں اور جماعت قائم ہوئی تو جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا اپنی ہی چاروں پوری کرے اور بعد میں نفل کی نیت سے جماعت میں شامل ہوجائے مگر عصر میں شامل نہیں ہوسکتا،  اس لیے کہ عصر کے بعد نفل جائز نہیں ۔

مسئلہ۴۰:  چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت کا ابھی سجدہ نہ کیا تھا کہ جماعت ہوئی تو نماز توڑ دے اور جماعت میں شریک ہوجائے۔ 

مسئلہ۴۱:  نماز توڑنے کے لیے بیٹھنے کی ضرورت نہیں کھڑے کھڑے توڑنے کی نیت سے ایک طرف سلام پھیر دے۔  

مسئلہ۴۲:  نفل یا سنت یا قضا شروع کی اور جماعت قائم ہوئی تو نماز نہ توڑے پوری کرکے شامل ہو البتہ اگر نفل چار رکعت کی نیت سے شروع کی تو دو رکعت پر توڑ دے تیسری اور چوتھی میں ہو تو پوری کرے۔

مسئلہ۴۳:  جماعت میں ملنے کے لیے نماز توڑنے کا حکم اس وقت ہے جب کہ جماعت اس جگہ قائم ہو جہاں یہ پڑھ رہا ہے۔ اگر یہ گھر میں پڑھ رہا ہے اور مسجد میں جماعت قائم ہوئی توڑنے کا حکم نہیں یا یہ کہ ایک مسجد میں پڑھ رہا ہے اور جماعت دوسری مسجد میں شروع ہوئی تو نہیں توڑ سکتا۔ اگرچہ ابھی پہلی رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو تب بھی نہیں توڑ سکتا۔(ردالمحتار)

مسئلہ۴۴:  قیام و رکوع و سجود و قعدہ اخیرہ میں ترتیب فرض ہے۔ اگر قیام سے پہلے رکوع کرلیا پھر قیام کیا تو وہ رکوع جاتا رہا اگر بعد قیام پھر رکوع کرے گا تو نماز ہوجائے گی ورنہ نہیں یوں ہی رکوع سے پہلے سجدہ کرنے کے بعد اگر رکوع پھر سجدہ کرلیا تو ہوجائے گی ورنہ نہیں ۔ (ردالمحتار)

مسئلہ۴۵:  جو چیزیں فرض ہیں اُن میں امام کی پیروی مقتدی پر فرض ہے۔ یعنی اگر فرض چیزوں سے کوئی کام امام سے پہلے ادا کیا اور امام کے ساتھ یا امام کے ادا کرنے کے بعد ادا نہ کیا تونماز نہ ہوگی۔ جیسے امام سے پہلے سجدہ کرلیااور امام ابھی سجدہ میں نہ آیا تھا کہ اس نے سر اُٹھالیا تو اگر امام کے ساتھ یا بعد کو ادا کرلیا تو نماز ہوگئی ورنہ نہیں ۔ (درمختار وردالمحتار)

مسئلہ۴۶:  مقتدی نے امام سے پہلے سجدہ کیا مگر اس کے سر اُٹھانے سے پہلے امام بھی سجدہ میں پہنچ گیا تو سجدہ ہوگیا مگر مقتدی کو ایسا کرنا حرام ہے۔  (عالمگیری)

مسئلہ۴۷:  مقتدی کو صف کے پیچھے تنہا کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے جب کہ صف میں جگہ موجود ہو اور اگر صف میں جگہ نہ ہو تو حر َج نہیں اور اگر کسی کو صف میں سے کھینچ لے اور اس کے ساتھ کھڑا ہو تو یہ اچھا ہے مگر یہ خیال رہے کہ جس کو کھینچے وہ اس مسئلہ کو جانتا ہو کہیں اس کو کھینچنے سے اپنی نماز نہ توڑ دے۔ (عالمگیری) اور چاہیے یہ کہ یہ کسی کو اشارہ کرے اور اُسے یہ چاہیے کہ پیچھے نہ ہٹے اس پر سے کراہت دور ہوجائے گی۔ ( فتح القدیر و بہار شریعت)

جماعت قائم کرنے کا طریقہ

            جماعت اس طرح قائم کی جائے کہ نماز کا جب مستحب وقت شروع ہوجائے تو اذان کہی جائے اس کے بعد سب لوگ با وضو مسجد میں یا جہاں جماعت کرنی ہو جمع ہوں اور سنت گھر سے پڑھ کر نہ آئے ہوں تو اس سے فارغ ہو کر صف بہ صف بیٹھ جائیں اور امام اپنی جگہ پر بیٹھ جائے۔ اب مؤذّن تکبیر کہے جب حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر پہنچے تب امام اور مقتدی سب لوگ کھڑے ہوجائیں امام نماز اور امامت کی نیت کرے قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ سے ذرا پہلے اَللّٰہُ اَکْبَر کہہ کے ہاتھ باندھ لے اور پڑھنا شروع کردے اور مقتدی بھی اس نماز اور اقتداء کی نیت کرکے اَللّٰہُ اَکْبَرکہہ کے ہاتھ باندھ لیں اور ثناء پڑھ کر خاموش کھڑے رہیں ۔ جب امام رکوع میں جائے تو مقتدی بھی رکوع کریں اور امام کے ساتھ ساتھ پوری نماز ختم کریں اَلْحَمْداور سورت کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن