دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

اوراخیر میں سجدہ سہو کرے۔ (شرح وقایہ،  ہدایہ وغیرہا)

مسئلہ۱۳:  اگر قعدہ اخیرہ کرنا بھول گیا اور کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو اُسے چھوڑ دے اور بیٹھ جائے اور نماز پوری کرے اور سجدہ سہو کرے اور اگر اس رکعت کا سجدہ کرلیا ہو تو فرض نماز جاتی رہی اگر چاہے تو ایک رکعت اور ملائے سوا مغرب کے اور یہ کل نفل ہوجائے گی،  فرض پھر پڑھے۔ (ہدایہ،  شرح وقایہ وغیرہ )

مسئلہ۱۴:  اگر قعدہ اخیرہ بقدر تشہدکرکے بھولے سے کھڑا ہوگیا تو بیٹھ جائے جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو اور بیٹھ کر سلام پھیرے اور سجدہ سہو کرے اور اگر اس رکعت کا سجدہ کرلیا تو فرض جب بھی پورے ہوگئے لیکن ایک رکعت اور ملائے اور سجدہ سہو کرے،  یہ دونوں رکعتیں نفل ہوجائیں گی لیکن مغرب میں نہ ملائے۔  (ہدایہ،  شرح وقایہ وغیرہ)

مسئلہ۱۵:  ایک رکعت میں تین سجدے کیے یا دو رکوع کیے یا قعدہ اُولیٰ بھول گیا تو سہو کا سجدہ کرے۔

مسئلہ۱۶:  قیام و رکوع و سجود و قعدہ اخیر میں ترتیب فرض ہے لہٰذا اگر قیام سے پہلے رکوع کرلیا پھر قیام کیا تو یہ رکوع جاتا رہا اگر قیام کے بعد پھر رکوع کرے گا تو نماز ہو جائے گی ورنہ نہیں اسی طرح رکوع سے پہلے سجدہ کرنے کے بعد اگر رکوع پھر سجدہ کرلیا تو نماز ہوجائے گی۔

مسئلہ۱۷:   قیام و رکوع و سجود قعدہ اخیرہ میں ترتیب فرض ہے یعنی جس کو پہلے ہونا چاہیے وہ پہلے ہو اور جس کو پیچھے ہونا چاہیے وہ پیچھے ہو اگر پہلے کا پیچھے اور پیچھے کا پہلے کرلیا تو نماز نہ ہوگی جیسے کسی نے رکوع سے پہلے سجدہ کرلیا تو نماز نہ ہوئی ہاں اگر سجدہ کے بعد دوبارہ رکوع اور پھر سجدہ کرے یعنی ترتیب وار کرلے تو نماز ہوجائے گی ورنہ نہیں اسی طرح اگر قیام سے  پہلے رکوع کرلیا تو نماز نہ ہوئی البتہ قیام کے بعد پھر رکوع کرے تو ہوجائے گی۔ (ردالمحتار)

مسئلہ۱۸:  نفل کا ہر قعدہ قعدہ اخیرہ ہے یعنی فرض ہے اگر قعدہ نہ کیا اور بھول کر کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدہ سہو کرے اور واجب نماز مثلاً وِ تر فرض کے حکم میں ہے لہٰذا اگر وتر کا قعدہ اُولیٰ بھول جائے تو وہی حکم ہے جو فرض کے قعدہ اُولیٰ بھولنے کا ہے۔  (درمختار)

مسئلہ۱۹:  دُعائے قنوت یا تکبیرقنوت بھول گیا تو سجدہ سہو کرے،  تکبیر قنوت سے مراد وہ تکبیر ہے جو قرأت کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کے لیے کہی جاتی ہے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۲۰:  عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بھول گیایا زائد کہیں یا غیر محل میں کہیں اِن سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔

سجدۂ  تلاوت کیا ہے ؟ 

            یہ وہ سجدہ ہے جو آیت ِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے واجب ہوجاتا ہے اس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کراَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بارسُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے پھراَللّٰہُ اَکْبَرکہتا ہوا کھڑا ہوجائے۔

سجدۂ  تلاوت کا مسنون طریقہ

مسئلہ۲۱:  سجدہ تلاوت میں پہلے پیچھے دونوں باراَللّٰہُ اَکْبَر کہنا سنت ہے اور پہلے کھڑے ہو کر پھر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہوجانا یہ دونوں قیام مستحب ہیں ۔   ( عالمگیری،  درمختار وغیرہ)

 مسئلہ۲۲:  اگر سجدہ تلاوت سے پہلے یا بعد میں کھڑا نہ ہوا یا اَللّٰہُ اَکْبَر نہ کہا یا  سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی نہ پڑھا تو بھی سجدہ ادا ہوجائے گا مگر تکبیر چھوڑنا نہ چاہیے کہ سلف کے خلاف ہے۔ (عالمگیری،  ردالمحتار)

مسئلہ۲۳:  سجدہ تلاوت کے لیے اَللّٰہُ اَکْبَرکہتے وقت نہ ہاتھ اُٹھانا ہے نہ اس میں تشہد ہے،  نہ سلام۔   (تنویر و بہار)

مسئلہ۲۴: کل قرآن شریف میں چودہ آیتیں سجدہ تلاوت کی ہیں ، اِن میں سے جو آیت بھی پڑھی جائے گی،  پڑھنے والے اور سننے والے دونوں پر سجدہ واجب ہوجائے گاچاہے سننے والے نے سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو۔

سجدۂ  تلاوت کے شرائط

مسئلہ۲۵:  سجدۂ  تلاوت کے لیے تحریمہ کے سوا تمام وہ شرائط ہیں جو نماز کے لیے ہیں مثلاً طہارت،  اِستقبال قبلہ ،  نیت،  وقت،  ستر عورت لہٰذا اگر پانی پر قادر ہے تو تیمم کرکے سجدہ جائز نہیں ۔  (درمختار وغیرہ)

مسئلہ۲۶:  اگر آیت سجدہ نمازمیں پڑھے تو سجدہ تلاوت فورا ًکرنا نماز ہی میں واجب ہے اگر دیر کرے گا گنہگار ہوگا۔  دیر کرنے سے مراد تین آیت سے زیادہ پڑھ لینا ہے لیکن اگر سورۃ کے آخر میں سجدہ واقع ہے تو سورت پوری کرکے سجدہ کرے گا،  جب بھی حرج نہیں مثلاً سورۂ انشقاق میں سورۃ ختم کرکے سجدہ کرے جب بھی کچھ حرج نہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن