دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

             ہر روز جتنا وقت فجر کا ہوتا ہے اتنا ہی مغرب کا بھی ہوتا ہے۔

عشاء کا وقت

            شفق کی سپیدی غائب ہونے کے بعد سے لے کر صبح صادق شروع ہونے تک ہے۔ شفق کی سپیدی غائب ہونے کے بعدایک لمبی پورپ پچھم پھیلی ہوئی سپیدی بھی ہوتی ہے ،  اس کا کچھ اعتبار نہیں وہ مثل صبح کاذب کے ہے،  اس سے پہلے مغرب کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور اس کے ہوتے ہوئے بھی عشاء کا وقت ہوجاتا ہے۔

وتر کا وقت

            وہی ہے جو عشاء کا وقت ہے،  البتہ عشاء کی نماز سے پہلے نہیں پڑھی جاسکتی کہ ان میں ترتیب فرض ہے اگر قصداً عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر پڑھ لی تو وتر نہ ہوگی،  عشاء کے بعد پھر پڑھناہوگا۔ ہاں اگر بھول کر وتر پڑھ لی یا بعد کو معلوم ہوا کہ عشاء کی نماز بے وضو پڑھی تھی اور وتر وضو کے ساتھ تو وتر ہوگئی۔  (درمختار،  عالمگیری)

مسئلہ۲جس خطہ زمین میں جن دنوں میں عشاء کا وقت آتا ہی نہیں تو وہاں ان دنوں میں عشاء اور وتر کی قضا پڑھی جائے۔ (بہار شریعت)

مستحب اَوقات

            فجر میں تاخیر مستحب ہے یعنی جب خوب اُجالا ہوجائے تب شروع کرے مگر ایسا وقت ہونا مستحب ہے کہ چالیس سے ساٹھ آیت ترتیل کے ساتھ ([1] )  پڑھ سکے اور سلام پھیرنےکے بعد پھر اِتناوقت باقی رہے کہ اگر نماز میں فساد ظاہر ہو توطہارت کرکے ترتیل سے چالیس سے ساٹھ آیت دوبارہ پڑھ سکے اور اِتنی تاخیر مکروہ ہے کہ آفتاب نکلنے کا شک ہوجائے۔(قاضی خان وغیرہ)

مسئلہ۳عورتوں کے لیے ہمیشہ فجر کی نماز اول وقت میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے کہ مردوں کی جماعت کا انتظارکریں ،  جب جماعت ہوچکے تب پڑھیں ۔

مسئلہ۴جاڑے کی ظہر میں جلدی مستحب ہے،  گرمی کے دنوں میں دیر کرکے پڑھنا مستحب ہے خواہ تنہا پڑھے یا جماعت کے ساتھ،  البتہ اگر گرمیوں میں ظہر کی نمازجماعت اول وقت میں ہوتی ہو تو مستحب وقت کے لیے جماعت چھوڑنا جائز نہیں ،  موسم ربیع([2] ) جاڑوں([3] )کے حکم میں ہے اور خریف([4] )گرمیوں کے حکم میں ۔    (ردالمحتار،  عالمگیری)

مسئلہ۵جمعہ کا مستحب وقت وہی ہے جو ظہر کے لیے مستحب ہے۔ (بحر)

مسئلہ۶عصر کی نماز میں ہمیشہ تاخیر مستحب ہے مگر نہ اتنی تاخیرکہ خود آفتاب کے گولہ میں زردی آجائے کہ اس پر بے تکلف بے غبار و بخار نگاہ جمنے لگے،  دھوپ کی زردی کا اعتبار نہیں۔(عالمگیری و ردالمحتار وغیرہ)

مسئلہ۷بہتر یہ ہے کہ ظہر مثل اول میں پڑھے اور عصر مثل ثانی کے بعد۔ ( غنیہ)

مسئلہ۸تجربہ سے ثابت ہوا کہ قرصِ آفتاب([5] )میں یہ زردی اس وقت آجاتی ہےجب غروب میں بیس منٹ باقی رہ جاتے ہیں تو اسی قدر وقت کراہت ہے یوہیں بعد طلوع بیس منٹ کے بعد جو از نماز کا وقت ہوجاتا ہے۔(فتاویٰ رضویہ،  بہار شریعت)  

مسئلہ۹تاخیر ([6] )سے مراد یہ ہے کہ وقت مستحب کے دو حصے کیے جائیں اور پچھلے حصہ میں نماز ادا کی جائے۔

مسئلہ۱۰ بدلی کے دن ([7] )کے سوا مغرب میں ہمیشہ تعجیل([8] )مستحب ہے اور دو رکعت سے زائد کی تاخیر مکروہ تنزیہی اور اگر بغیر عذر سفر و مرض وغیرہ اتنی تاخیر کی کہ ستارے گتھ ([9] )گئے تو مکروہ تحریمی۔  (درمختار،  عالمگیری،  فتاویٰ رضویہ)

مسئلہ۱۱عشاء میں تہائی رات گئے تاخیر مستحب ہے اور آدھی رات تک تاخیر مباح،  یعنی جب کہ آدھی رات ہونے سے پہلے فرض پڑھ چکے اور اتنی تاخیر کہ رات ڈھل گئی مکروہ ہے



[1]     خوب ٹھہر ٹھہر کرقواعد ومخارج کے ساتھ۔

[2]     بہار کا موسم

[3]     سردیوں

[4]     خزاں کا موسم

[5]     سورج کا گولہ

[6]     تاخیر: دیر کرنا۔  (۱۲منہ)                                     

[7]     جس دن آسمان پر بادل ہوں۔

[8]     تعجیل: جلدی کرنا۔ (۱۲منہ)                                 

[9]     یعنی خوب ظاہر ہوگئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن