دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مکروہ ہے۔ 

مسئلہ۲۰: گدھے خچر کا پسینہ اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے چاہے کتنا ہی زیادہ لگا ہو۔

تیمّم کا بیان

            جس کا وضو نہ ہو،  یا نہانے کی ضرورت ہو اور پانی پر قدرت نہ ہو تو وضو اور غسل کی جگہ تیمم کرے،  پانی پر قدرت نہ ہونے کی چند صورتیں ہیں :

 پہلی صورت: یہ کہ ایسی بیماری ہو کہ وضو یا غسل سے اُس کے بڑھنے یا دیر میں اچھا ہونے کا صحیح اندیشہ ہو چاہے اس نے خود آزمایا ہو کہ جب وضو یا غسل کرتا ہے تو بیماری بڑھتی ہے یا کسی مسلمان پرہیزگار قابل حکیم نے کہہ دیا ہو کہ پانی نقصان کرے گا تو تیمم جائز ہے۔

مسئلہ۱محض خیال ہی خیال بیماری بڑھنے کا ہو تو تیمم جائز نہیں یوہیں کافر یا فاسق یا معمولی طبیب کے کہنے کا اعتبار نہیں ۔

مسئلہ۲بیماری میں اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہے اورگرم پانی نقصان نہ کرے تو گرم پانی سے وضو اور غسل ضروری ہے،  تیمم جائز نہیں ،  ہاں اگر ایسی جگہ ہو کہ گرم پانی نہ مل سکے تو تیمم کرے،  یوہیں اگر ٹھنڈے وقت میں وضو یا غسل نقصان کرتا ہے اور گرم وقت میں نقصان نہیں کرتا تو ٹھنڈے وقت تیمم کرے،  پھر جب گرم وقت آئے تو آئندہ کے لیے وضو کر لینا چاہیے،  جو نماز اس تیمم سے پڑھ لی اِس کے اعادہ کی حاجت نہیں ۔

مسئلہ۳اگر سر پر پانی ڈالنا نقصان کرتا ہے تو گلے سے نیچے نہائے اور پورے سر کا مسح کرے۔

مسئلہ۴اگر کسی خاص عضو میں پانی نقصان کرتا ہے اور باقی میں نہیں تو جس میں نقصان کرتا ہے اُس پر مسح کرے اور باقی کو دھوئے۔

مسئلہ۵اگر کسی عضو پر مسح بھی نقصان کرتا ہو تو اس عضو پر کپڑا ڈال کر اس پرمسح کرے۔

مسئلہ۶زخم کے کنارے کنارے جہاں تک پانی نقصان نہ کرے پٹی وغیرہ کھول کر دھونا فرض ہے،  ہاں اگر پٹی کھولنے میں نقصان ہو تو پٹی پر مسح کرے۔

دوسری صورت: یہ ہے کہ وہاں چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی کا پتا نہیں تو تیمم جائز ہے۔

مسئلہ۷اگر یہ گمان ہو کہ ایک میل کے اندر پانی ہوگا تو تلاش کرلینا ضروری ہے،  بلا تلاش کے تیمم جائز نہیں ،  بلا تلاش کیے تیمم کرکے نماز پڑھ لی اور تلاش کرنے پر پانی مل گیا تو وضو کرکے نماز کا اعادہ لازم ہے اور اگر نہ ملا تو ہوگئی۔

مسئلہ۸نماز پڑھتے میں کسی کے پاس پانی دیکھا اور گمان غالب ہے کہ مانگنے سے دے دے گا تو نماز توڑ کے پانی مانگے۔

تیسری صورت:یہ کہ اِتنی سردی ہو کہ نہانے سے مرجانے یا بیمار ہونے کا قوی اَندیشہ ہو اور نہانے کے بعد سردی کے نقصان سے بچنے کا کوئی سامان بھی نہ ہو تو تیمم جائز ہے۔

چوتھی صورت:  یہ کہ دشمن کا خوف ہو کہ اگر دیکھ لے گا تو مار ڈالے یا مال چھین لے گا یا اس غریب نادار کا قرض خواہ ہے کہ اُسے قید کرادے گا یا اس طرف سانپ ہے وہ کاٹ کھائے گا

یا شیر ہے کہ پھاڑ کھائے گا یا کوئی بدکار شخص ہے جو بے آبروئی کرے گا تو تیمم جائز ہے۔

پانچویں صورت: یہ کہ جنگل میں ڈول رسی نہیں کہ پانی بھرے تو تیمم جائز ہے۔

چھٹی صورت :یہ ہے کہ پیاس کا خوف ہو یعنی پانی تو ہے لیکن اگر اس پانی کو وضو یا غسل میں خرچ کردے گا تو یہ خود یا دوسرا مسلمان یا اس کا یا دوسرے مسلمان کا جانور (چاہے جانور ایسا کتا ہی کیوں نہ ہو جس کا پالنا جائز ہے)پیاسا رہ جائے گااور یہ پیاس خواہ ابھی موجود ہو یا آگے چل کر ہوگی کہ راہ ایسی ہے کہ دور تک پانی کا پتا نہیں تو تیمم جائز ہے۔

مسئلہ۹پانی موجود ہے مگر آٹا گوندھنے کی ضرورت ہے جب بھی تیمم جائز ہے،  شوربے کی ضرورت کے لیے تیمم جائز نہیں ۔

مسئلہ۱۰بدن یا کپڑے پر اتنی نجاست ہے کہ جتنی نجاست کے ہوتے ہوئے نمازجائز نہیں اور پانی صرف اتنا ہے کہ چاہے وضو کرے یا نجاست دور کرے تو پانی سے نجاست دھوئے اور پھر دھونے کے بعد تیمم کرے،  پاک کرنے سے پہلے تیمم نہ ہوگا،  اگر پہلے کرلیا ہے تو پھر کرے۔

ساتویں صورت: یہ کہ پانی مہنگا ہو یعنی وہاں جس بھاؤ بکتا ہے اس سے دو گنادام مانگتا ہے تو تیمم جائز ہے اور اگر دام میں اتنا فرق نہ ہو یعنی دونے سے کم میں ملے تو تیمم جائز نہیں ۔

مسئلہ۱۱پانی مول ملتا ہے اور اس کے پاس حاجت ضروریہ سے زیادہ دام نہیں تو بھی تیمم جائز ہے۔

آٹھویں صورت:  یہ کہ پانی تلاش کرنے میں قافلہ نظر سے غائب ہوجائے گا یا ریل چھوٹ جائے گی،  تو تیمم جائز ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن