دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

ھٰھُنَا قَدْ تَمَّتِ الْعَقَائِدُ السُّنَّۃِ السُّنِّیَّۃِ بِفَضْلِہٖ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی

وَ یَتْلُوْاھَا کِتَابُ الصَّلٰوۃ

نماز

            ایمان اور عقیدہ صحیح کرنے کے بعد سب فرضوں سے بڑا فرض نماز ہے قرآن و حدیث میں اس کی بہت تاکید آئی جو نماز کو فرض نہ مانے یا ہلکا جانے وہ کافر ہے اور جو نہ پڑھے بڑا گنہگار آخرت میں جہنم میں ڈالا جائے گا،  بادشاہِ اسلام اس کو قید کردے۔

مسئلہ :  کس عمر میں بچہ کو نماز سکھائی جائے ؟ 

            بچہ جب سات برس کا ہوجائے تو اُسے نماز پڑھنا بتایا جائے ا ور جب دس برس کا ہو تو مار کر پڑھوائی جائے۔ قبل اِس کے کہ ہم نماز پڑھنے کا طریقہ بتائیں اِن چھ باتوں کو بتاتے ہیں جن کے بغیر نماز شروع نہیں ہوسکتی ان چھ باتوں کو شرائط نماز کہتے ہیں ۔

شرائطِ نماز

{۱} طہارت    {۲} ستر عورت    {۳} وقت    {۴} استقبال قبلہ

              {۵} نیت         {۶} تکبیر تحریمہ

پہلی شرط یعنی طہارت : 

          اس کا مطلب یہ ہے کہ نمازی کے بدن،  کپڑے اور نماز کی جگہ پر کوئی نجاست جیسے پیشاب،  پاخانہ،  خون،  شراب،  گوبر،  لید،  مرغی کی بیٹ وغیرہ نہ لگی ہو اور نمازی بے غسل بے وضو بھی نہ ہو۔

دوسری شرط ستر عورت: 

          یعنی مرد کا بدن ناف سے لے کر گھٹنوں تک ڈھکا ہو،  گھٹنے کھلے نہ رہیں اور عورت کا تمام بدن ڈھکا ہو سوائے منہ اور ہتھیلی کے اور ٹخنوں تک پیر کے اور ٹخنے بھی ڈھکے رہیں ۔

 تیسری شرط وقت:  

            یعنی جس نماز کے لیے جو وقت مقرر ہے وہ نماز اسی وقت پڑھی جائے،  جیسے فجر کی نماز صبح صادق سے لے کر سورج نکلنے سے پہلے تک پڑھی جائے اور ظہر کی سورج ڈھلنے کے بعد سے ہر چیز کے سایہ کے دگنے ہونے تک علاوہ اس کے سایہ اصلی کے اور عصر کی سایہ کے دوگنا ہونے کے بعد سے سورج ڈوبنے تک اور مغرب کی سورج ڈوبنے کے بعد سے سفید ی غائب ہونے تک اور عشاء کی سفیدی غائب ہونے کے بعد سے صبح صادق شروع ہونے سے پہلے تک۔

چوتھی شرط استقبال قبلہ:   

            یعنی کعبہ شریف کی طرف منہ کرنا۔

 پانچویں شرط نیت: 

            یعنی جس وقت کی جو نماز فرض یا واجب یا سنت یا نفل یا قضا پڑھنا ہو دل میں اس کا پکا ارادہ کرنا کہ یہ نماز پڑھ رہا ہوں ۔

چھٹی شرط تکبیر تحریمہ:   

            یعنی اَللّٰہُ اَکْبَر کہنا،  یہ آخری شرط ہے کہ اس کے کہتے ہی نماز شروع ہوگئی اب اگر کسی سے بولا یا کچھ کھایا پیا یاکوئی کام خلاف نماز کے کیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔

            پہلی پانچ شرطوں کا تکبیر تحریمہ سے پہلے اور ختم نماز تک موجود رہنا ضروری ہے ورنہ نماز نہ ہوگی۔

                                                 نماز کی پہلی شرط یعنی :

طہارت کا بیان

وضو کا طریقہ

            جب وضو کرنا ہو تو دل میں وضو کرنے کا اراد ہ کرکے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کہہ کے دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے،  پھر مسواک کرے داہنے ہاتھ سے،  پھر تین بار کلی کرے خوب اچھی طرح کہ حلق تک دانتوں کی جڑ زبان کے نیچے پانی پہنچے اگر دانت یا تالو میں کوئی چیز چپکی یا اَٹکی ہو تو چھڑائے پھر داہنے ہاتھ سے تین بار ناک میں پانی چڑھائے کہ اندر ناک کی ہڈی تک پانی پہنچے اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کریں اس کی چھوٹی انگلی ناک کے اندر ڈال کر،  پھر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر تین بار منہ دھوئے اس طرح کہ بال جمنے کی جگہ سے لے کر ٹھوڑی تک اور دا  ہنی کنپٹی سے بائیں تک کوئی جگہ چھوٹنے نہ پائے اور داڑھی ہو تو اُسے بھی دھوئے اور اس میں خلال ([1] ) بھی کرے۔ لیکن احرام باندھے ہو تو خلال نہ کرے،  پھر کہنیوں



[1]     داڑھی کا خلال اس طرح پر ہوتا ہے کہ انگلیوں کو حلق کی طر ف سے ڈاڑھی میں ڈالے اور باہر کو نکالے۔ (۱۲منہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن