دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

اچھی اچھی نیتوں سے متعلق رہنمائی کیلئے ،  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتوں بھرا بیان  ’’  نیت کا پھل ‘‘ اور نیتوں سے متعلق آپ کا مرتب کردہ رسالہ  ’’   ثواب بڑھانے کے نسخے  ‘‘   مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃ طلب فرمائیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

المد ینۃ العلمیۃ

از: شیخ طریقت،  امیر ِاہلسنّت،  بانیِ دعوتِ اسلامی،  حضرت علامہ مولانا ابو بلال،  محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی،  ضیائی دَ امَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیَہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِـہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم

            تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  نیکی کی دعوت،  اِحیائے سنّت اور اشاعت علم شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے،  اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے مُتَعَدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس  ’’  المد ینۃ العلمیۃ  ‘‘   بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے علما و مفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے،  جس نے خالص علمی،  تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

         {1}شعبۂ کتب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ       {2}شعبۂ درسی کتب

         {3}شعبۂ اصلاحی کتب                              {4}شعبۂ تراجمِ کتب

         {5}شعبۂ تفتیشِ کتب                               {6}شعبۂ تخریج      ([1] )

             ’’ ا لمد ینۃ العلمیۃ  ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت،  عظیم البرکت،  عظیم المرتبت،  پروانۂ شمعِ رِسالت،  مُجَدِّدِ دین و مِلَّت،  حامیٔ سنت ،  ماحیٔ بِدعت،  عالِمِ شَرِیْعَت،  پیر ِطریقت،  باعثِ خَیْر و بَرَکت،  حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی،  تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔

            اللّٰہ عَزَوَّجَلَّ  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  کی تمام مجالس بَشُمُول  ’’ المد   ینۃ العلمیۃ ‘‘  کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیر گنبد خضرا شہادت،  جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔            

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

پیش لفظ

            قانونِ شریعت،  خلیفۂ   اعلیٰ حضرت علامہ قاضی ابو المعالی شمس الدین احمد جونپوری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تالیف ہے ، یہ دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ (للبنین) کے نصاب میں شامل ہے۔ مجلس جامعات المدینہ کے مشورے سے مجلس  ’’  المدینۃ العلمیۃ  ‘‘ نے اس پر کام کیا ہے اور  درج ذیل خصوصیات سے مزین کرکے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

٭  اس علمی و فقہی ذخیرے کو مفید سے مفید تر بنانے کے لیے متعدد مطبوعہ نسخوں کو سامنے رکھ کر تقابل کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں چند قدیم مطبوعے حاصل کئے گئے اورکم و بیش 32 سال قبل شائع ہونے والے ایک قدیم نسخے سے بھر پور اِستفادہ کیا گیا نیز مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ شرعی اَغلاط سے مبرا اور بہتر نسخہ دستیاب ہو ۔٭ مسائل کی تخریج نہیں کی گئی کیونکہ اس سے قبل پوری بہار شریعت پر بالتفصیل تخریج،  تحقیق،  تسہیل وحواشی وغیرہ کا کام ہو چکا ہے اور چونکہ قانونِ شریعت کو بہار شریعت کی تلخیص کہا جاتا ہے لہٰذا تخریج اور تفصیل کے لیے بہارِ شریعت کی طرف رجوع کیا جائے،  ہاں مصنف رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰیعَلَیْہ نے )عربی، اردو اور فارسی میں ( جو حواشی تحریر فرمائے ہیں ان کی تخریج،  تطبیق اور تصحیح کا اہتمام کیا گیا ہے۔٭جن مسائل کی توضیح ، ترجیح و تصحیح کی ضرورت تھی وہاں حاشیہ میں اس سے متعلق تفصیل بیان کی گئی ہے،  ٭جن حواشی کے آخر میں  ’’  ۱۲مِنْہ  ‘‘   لکھا ہے وہ مصنف کی



[1]    تادمِ تحریر (ربیع الاٰخر۱۴۳۷ھ) 10شعبے مزید قائم ہوچکے ہیں : (7) فیضانِ قراٰن  (8)  فیضانِ حدیث  (9) فیضانِ صحابہ واہل بیت  (10)  فیضانِ صحابیات وصالحات  (11) شعبہ امیراہلسنّت  (12) فیضانِ مَدَنی مذاکرہ  (13) فیضانِ اولیاوعلما  (14) بیاناتِ دعوتِ اسلامی (15) رسائلِ دعوتِ اسلامی (16) عربی تراجم۔  (مجلس المدینۃ العلمیۃ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن