دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

عقیدہ۲۸:  افضل خلیفہ کون ہے ؟ 

            انبیاء و مرسلین (عَلَیْہِمُ السَّلَام)کے بعد تمام مخلوقات ِالٰہی جن و اِنس و ملک سے افضل صدیق اکبر ہیں پھر عمر فاروقِ اعظم پھر عثمانِ غنی پھر مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم۔ جو شخص مولا علی (کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم) کو صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ یا فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہسے افضل بتائے وہ گمراہ بدمذہب ہے۔

صحابہ و اہل بیت

صحابی کس مسلمان کو کہتے ہیں ؟ 

            صحابی اس مسلمان کو کہتے ہیں جس نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِِ وَسَلَّم کے دربار (خدمت) میں حاضری دی اور ایمان کے ساتھ دنیا سے گیا،  سب صحابی اہل خیر و صلاح ہیں اور عادِل و ثقہ ہیں،  جب کسی صحابی کا ذکر ہو تو خیر ہی کے ساتھ ہونا فرض ہے۔ ([1] )

عقیدہ ۲۹:  صحابی کی توہین کا حکم

            کسی صحابی کے ساتھ بدعقیدگی گمراہی و بدمذہبی ہے،  حضرت امیر مُعاوِیہ،  حضرت عمرو بن عاص،  حضرت وحشی (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم) وغیرہ کسی صحابی کی شان میں بے اَدَبی تبرا ہے اور اس کا قائل رافضی۔

حضراتِ شیخین[2]کی توہین کا حکم

            حضراتِ شیخین (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) کی توہین بلکہ اُن کی خلافت سے انکار ہی فقہاء کے نزدیک کفر ہے۔

حضرتِ مُعاوِیہ کو برا کہنے والے کا حکم

عقیدہ۳۰کوئی وَلی کتنے ہی بڑے مرتبہ کا ہو کسی صحابی کے رُتبہ کو نہیں پہنچتا،  حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے حضرت امیر مُعاوِیہ  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی جنگ خطائے اِجتہادی ہے جو گناہ نہیں اس لیے حضرت معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  کو ظالم،  باغی سرکش یا کوئی بُرا کلمہ کہنا حرام و ناجائز بلکہ تبرا([3] )و ر فض ہے۔

اہل بیت میں کون لوگ داخل ہیں ؟ 

            اہل بیت یعنی رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّم کی بیویاں اور اولاد۔ صحابہ کی طرح ان کے بھی بہت فضائل آیات واحادیث میں آئے صحابہ و اہل بیت کی محبت رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی محبت ہے۔

عقیدہ۳۱:  ام المومنین صدیقہ ( رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا) کو عیب لگانے والے کا حکم

          اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کو اِفک کی تہمت لگانے والا قطعاً یقیناً کافر مرتد ہے۔ (شرح عقائد و تکمیل و ہندیہ وغیرہ)

عقیدہ۳۲حضرات حسنین (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) اعلیٰ درَجہ کے شہداء میں سے ہیں اِن میں سے کسی کی شہادت کا منکر گمراہ بددین ہے۔

عقیدہ۳۳:  حضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو باغی کہنے والے کا حکم

        جو حضرت امام حسین(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کو باغی کہے یا یزید کو حق پر بتائے وہ مردُود خارِجی مستحق جہنم ہے۔

یزید کا حکم

          یزید کے ناحق ہونے میں کیا شبہ ہے البتہ یزید کو کافر نہ کہیں اور نہ مسلمان کہیں بلکہ سکوت کریں۔

عقیدہ۳۴:  اِختلافاتِ صحابہ کا حکم

          جو صحابہ و اہل بیت سے محبت نہ رکھے وہ گمراہ و بدمذہب ہے۔

مسئلہ:صحابہ کر ام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم میں آپس میں جو واقعات ہوئے ان میں پڑنا حرام و سخت حرام ہے ان کی لغزشات پر گرفت کرنا یا اِن کی وجہ سے اُن پر



[1]     قال الامام الھمام قدوۃ علماء الاسلام  نجم الملۃ والدین عمر النسفی (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی) :ویکف عن ذکر الصحابۃ  الا بخیر۔ ۱۲ (منہ) . (شرح العقائد النسفیۃ،ص۳۳۷)

[2]     شیخین سے مراد حضرت ابوبکر و عمر  (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) ہیں ۔ ۱۲ (منہ)

[3]     قال العلامۃ التفتازانی  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) :فسبھم والطعن فیھم ان کان مما یخالف الادلۃ القطعیۃ  فکفر کقذف عائشۃ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا والا فبدعۃ  وفسق۔  (شرح عقائد)  ۱۲ (منہ)   (شرح العقائد النسفیۃ ، ص۳۳۷)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن