دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

کوئی قول وفعل اسلام کے خلاف نہیں ہے،  تو فرض ہے کہ ہم اُسے مسلمان ہی سمجھیں،  اگرچہ ہمیں اس کے خاتمہ کا بھی حال معلوم نہیں۔

 عقیدہ۲۵کفرو اسلام کے سوا کوئی تیسرا درَجہ نہیں۔ آدمی یا مسلمان ہوگا یا کافر،  ایسا نہیں کہ نہ کافر ہو نہ مسلمان بلکہ ایک ضرور ہوگا۔

 عقیدہ۲۶ مسلمان ہمیشہ جنت میں رہیں گے کبھی نکالے نہ جائیں گے اور کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے کبھی نہ نکالے جائیں گے۔

مسئلہ۲:اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنے کا حکم

            اللّٰہ(عَزَّوَجَلَّ) کے سوا کسی اور کو سجدہ تعبدی([1] )کفر ہے اور سجدہ تعظیمی حرام ہے۔ ([2] )

بدعت کی تعریف[3]

            جوبات رسول اللّٰہ     صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے ثابت نہ ہو وہ بدعت ہے اور یہ دو قسم کی ہے،  ایک: بدعت حسنہ،  دوسری: بدعت سیئہ۔ بدعت حسنہ وہ ہے جو کسی سنت کے مخالف و مزاحم([4] )نہ ہو،  جیسے مسجدیںپکی بنوانا،  قرآن شریف سنہرے لفظوں سے لکھنا،  زبان سے نیت کرنا،  علم کلام،  علم صرف،  علم نحو،  علم ریاضی،  خصوصاً علم ہیئت و ہندسہ پڑھنا پڑھانا،  آج کل کے مدرسے،  وعظ کے جلسے،  سندودستار وغیرہ سیکڑوں ایسی چیزیں ہیں جو حضور ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کے زمانہ میں نہ تھیں،  وہ سب بدعت حسنہ ہیں،  ایسی کہ بعض واجب تک ہیں جیسے تراویح([5] )کی نسبت حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  کا ارشاد نِعْمَتِ البِدْعَۃُ ھٰذِہٖ یہ اچھی بدعت ہے۔ بدعت سیئہ قبیحہ وہ ہے جو کسی سنت کے مخالف و مزاحم ہو اور یہ مکروہ یا حرام ہے۔

امامت و خلافت کا بیان

            امامت دو قسم کی ہے،  ایک: امامت صغریٰ،  دوسری: امامت ِکبریٰ۔ امامت ِصغریٰ نماز کی امامت ہے جس کا حال نماز کے بیان میں آئے گا۔

اِمامت کبریٰ کی شرائط

            امامت کبریٰرسول اللّٰہ     صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِِ وَسَلَّم کی نیابت مطلقہ ہے یعنی حضور کی نیابت سے مسلمانوں کے تمام دینی دنیوی کاموں میں شریعت کے موافق عام تصرف کرنے کا اختیار اور غیر معصیت میں تمام جہان کے مسلمانوں سے اطاعت کرانے کا حق،  اس امامت کے لیے مسلمان آزاد،  مرد،  عاقل،  بالغ،  قرشی،  قادر ہونا ([6] )شرط ہے۔ہاشمی علوی معصوم ہوناشرط نہیں،  نہ یہ شرط کہ اپنے زمانہ میں سب سے افضل ہو۔

 مسئلہ۱: کب امام کی اطاعت فرض ہے؟ 

            امام کی اِطاعت مطلقاً ہر مسلمان پر فرض ہے،  جبکہ امام کا حکم شریعت کے خلاف نہ ہو کہ شریعت کے خلاف حکم میں کسی کی اطاعت نہیں۔

 مسئلہ۲:  امام ایسا شخص بنایا جائے جو بہادر سیاستدان اور عالم ہو یا علماء کی مدد سے کام کرے۔

مسئلہ۳عورت اور نابالغ کی امامت جائز نہیں ۔

مسئلہ۴امام مبتلائے فسق ([7] )ہونے سے معزول نہیںہوجاتا۔

خلفائے راشدین

            رسول اللّٰہ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بعد آپ کے خلیفہ برحق و امام مطلق حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  ہیں،  پھر حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ،  پھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ،  پھر حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ،  پھر حضرت حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ،  اِن حضرات کی خلافت کو خلافت راشدہ کہتے ہیں اس لیے کہ ان صاحبوں نے حضور کی سچی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔

عقیدہ۲۷:  خلافت راشدہ کی مدت

            منہاجِ([8] ) نبوت پر خلافت حقہ راشدہ تیس سال رہی،  یعنی سیدنا امام حسن ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ)کے چھ مہینے پر ختم ہوگئی،  پھر امیر المومنین عمر ابن عبدالعزیز (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کی خلافت راشدہ ہوئی اور اَخیر زمانہ میں حضرت امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہکی ہوگی،  حضرت امیر مُعاوِیہ ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ)  اَوّلِ ملوکِ اسلام ہیں۔ (تکمیل الایمان وکمال ابن ہمام)

 



[1]     یعنی عبادت کی نیت سے سجدہ کرنا۔            

[2]     اذا سجد لانسان سجدۃ تحیۃ لا کفر۔  (عالمگیری)  اگر کسی آدمی کو سجدہ تعظیمی کیا تو کافر نہیں ہوا۔ (۱۲منہ)  (الفتاوی الہندیۃ،کتاب السیر،الباب السابع فی احکام المرتدین،۲/ ۲۷۹)

[3]     قال النووی  (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی)  : البدعۃ فی الشرع احداث مالم یکن فی عھد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (تہذیب الاسماء واللغات،حرف البائ،۳/ ۲۰)  وقال البیضاوی  (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)  فی تفسیرہ: البدعۃ اختراع الشیء لا عن شیء ۔ (تفسیر البیضاوی، سورۃ البقرۃ، تحت الآیۃ:۱۱۷، ۱/ ۳۹۰)  وقال الغزالی   (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیْ) : البدعۃ المذمومۃ ما یراغم السنۃ.  (احیاء علوم الدین،کتاب آداب تلاوۃ القرآن،الباب الثانی،۱/ ۳۶۷) ۱۲$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن