دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabr waalon ki 25 Hikayaat | قبروالوں کی 25 حکایات

book_icon
قبروالوں کی 25 حکایات

قوم کو کردیا تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی ۔

دولتِ دنیا یہیں رہ جائے گی

غافِل انساں ساتھ نیکی آئے گی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قبرِستان میں سلام کا طریقہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی قبرِستان کی حاضِری کا موقع ملے ا ِس طرح کھڑے ہوں کہ قِبلے کی طرف پیٹھ اورقبر والوں کے چِہروں کی طرف منہ ہو، اس کے بعد تِرمِذی شریف میں بیان کردہ یہ سلام کہئے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَاوَنَحنُ بِالْاَثَر ۔ ترجَمہ :  ’’ اے قَبْر والو! تم پر سلام ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے ، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں ۔ ‘‘(تِرمِذی ج۲ ص ۳۲۹  حدیث ۱۰۵۵)٭چِہرے کی طرف سے سلام عَرض کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں : زیارتِ قبر میِّت کے مُوَاجَھَہ میں (یعنی چہرے کے سامنے )  کھڑے ہو کر ہو، اور اُس( یعنی قَبْر والے ) کی پائِنتی (پائِنْ ۔ تِی یعنی قدموں ) کی طرف سے جائے کہ اُس(یعنی صاحبِقَبْر) کی نگاہ کے سامنے ہو، سِرہانے سے نہ آئے کہ اُسے سر اُٹھا کر دیکھنا پڑے  ۔ (فتاوٰی رضویہ ’’  مُخَرَّجہ‘‘ ج ۹ص۵۳۲)٭خوب رو رو کر اپنی اور اہلِ قُبور کی مغفِرت کیلئے دُعا مانگئے ، اگر رونا نہ آئے تو رونے کی سی صورت بنا لیجئے  ۔

قَبْر پر پھول ڈالنا

         قَبْر پر پھول ڈالنا بہتر ہے کہ جب تَر رہیں گے تسبیح کرینگے اور میِّت کا دل بہلے گا ۔  

(رَدُّالْمُحتار ج ۳ ص ۱۸۴ ) ٭ یوہیں جنازے پر پھولوں کی چادر ڈالنے میں حَرَ ج نہیں ۔  (بہارِ شریعت ج۱ص۸۵۲ مکتبۃ المدینہ ) ٭ قَبْر پر سے تَر گھاس نوچنا نہ چاہیے کہ اُس کی تسبیح سے رَحمت اُترتی ہے اور میِّت کو اُنْس حاصِل ہوتا ہے اور نوچنے میں میِّت کا حق ضائِع کرنا ہے ۔ (رَدُّالْمُحتار ج۳ص۱۸۴)

قبرِستان میں کیا غور کرے ؟

          قبرِستان کی حاضِری کے موقَع پر اِدھراُدھرکی باتوں اورغفلت بھرے خیالوں کے بجائے فکرِمدینہ یعنی اپنا مُحاسَبہ کرتے ہوئے اپنی موت کویاد کر کے ہو سکے تو آنسو بہائیے اور گناہوں کو یاد کر کے خود کوعذابِقَبْر سے خوب ڈرائیے ، توبہ کیجئے اوریہ تصوُّر ذِہن میں جمائیے کہ جس طرح آج یہ مُردے اپنی اپنی قبروں میں اکیلے پڑے ہیں ، عنقریب میں بھی اِسی طرح اندھیری قَبْر میں تنہا پڑا ہُوں گا نیزحدیثِ پاک کے ان الفاظ کو یاد کیجئے :  کَمَا تَدِیْنُ تُدَانُ یعنی جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔  (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۳۹۹حدیث ۶۴۱۱)

قبر میں میِّت اُترنی ہے ضَرور   جیسی کرنی وَیسی بھرنی ہے ضَرور

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{4}گلاب کے پھول یا اژد ہے ؟

           حضرتِ سیِّدُنا امامسُفْیان بِن عُیَیْنہ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ   فرماتے ہیں  : عِنْدَ ذِکْرِِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحمَۃُ   یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمتِ الٰہی اترتی ہے ۔ (حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء ج ۷  ص ۳۳۵ رقم ۱۰۷۵۰)   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب نیک بندوں کے تذکرے کا یہ حال ہے تو جہاں نیک بندے خود موجود ہوں وہاں نُزُولِ رَحمت کاکیا عالم ہو گا ! بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے قبروں میں ہوں تب بھی فیض پہنچاتے ہیں ، اوران کے پڑوس میں دفن ہونے والوں کے بھی وارے نیارے ہو جاتے ہیں چُنانچِہ  دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 561 صَفْحات پر مشتمل کتاب ،  ’’ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت‘‘  صَفْحَہ 270 پراعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کا ارشاد ہے : میں نے حضرت میاں صاحِب قِبلہ قُدِّسَ سِرُّہ  کو فرماتے سنا : ایک جگہ کوئی قَبْرکھل گئی اور مُردہ نظر آنے لگا ، دیکھا کہ گلاب کی دو شاخیں اُس کے بد ن سے لپٹی ہیں اور گلاب کے دو پھول اُس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن