30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحیح مسلم شریف میں حضرت عَمْروبِن عاص رضی اللہ تعالٰی عنہسے مروی ، انھوں نے دمِ مَرگ (یعنی بوقت ِوفات) اپنے فرزند سے فرمایا : ’’ جب میں مرجاؤں تو میرے ساتھ نہ کوئی نَوحہ کرنے والی جائے نہ آگ جائے ۔ ‘‘ (صَحیح مُسلِم ص۷۵حدیث۱۹۲، فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص۴۸۲)
جس قبر کا پتا نہ ہوکہ مسلمان کی ہے یا کافر کی
(۱۳) جسقَبْر کا یہ بھی حال معلوم نہ ہو کہ یہ مسلمان کی ہے یا کافِر کی، اُس کی زیارت کرنی، فاتِحہ دینی ہرگز جائز نہیں کہ قَبْرِمسلمان کی زیارت سنَّت ہے اور فاتحہ مستحب ، اور قَبْرِ کافر کی زیارت حرام ہے اور اسے ایصالِ ثواب کاقَصْدکُفْر ۔
(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص۵۳۳)
(۱۴) اپنے لیے کفن تیار رکھے تو حَرَج نہیں اورقَبْر کھدوا رکھنا بے معنی ہے ، کیا معلوم کہاں مرے گا ۔ (دُرِّمُختار ج۳ ص۱۸۳)
ہوں بارِ گنہ سے نہ خَجِل دوشِ عزیزاں
للہ مِری نَعش کر اے جانِ چمن پھول(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع